Tag: ICC Champions Traphy 2017

  • جیت کواہل خانہ،نیوی کوچ کےنام کرتاہوں‘ فخرزمان

    جیت کواہل خانہ،نیوی کوچ کےنام کرتاہوں‘ فخرزمان

    مردان: چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کاکہناہےکہ چیمپیئنز ٹرافی میں فتح قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مردان میں اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ ٹیم منیجمنت کوجاتا ہے لیکن اپنی کارکردگی کو پاک بحریہ کے کوچ کے نام کرتا ہوں۔

    فخز زمان نےکہاکہ ٹیم کی کامیابی سے قوم کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی جبکہ وطن واپس آنے پر میری سوچ سے بھی زیادہ والہانہ استقبال کیا گیا۔


    چیمپیئنزٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال


    انہوں نےکہاکہ والد نے کہا تھا کہ زیادہ اونچے شاٹس مت لگانا اور ان کے اس مشورے پر عمل کرکے سرخرو ہوا، موقع ملا تو انشا اللہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دوں گا۔

    واضح رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اور ایک سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چیمپیئنزٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال

    چیمپیئنزٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال

    لاہور: چیمپیئینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کاوطن واپس پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق چیمپیئیز ٹرافی میں بھارت کوعبرت ناک شکست دینے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔

    پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود ، مجتبیٰ شجاع اوربلال یٰسین سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔کھلاڑیوں نے وزراء اور فینر کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔

    دوسری جانب سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور ایئرپورٹ آمد ملتوی کردی گئی۔

    پولیس بینڈ نےقومی ٹیم کے ہیروز کو گارڈ آف آنر پیش کیاجبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم ائیرپورٹ کے باہر موجود شائقین کرکٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں جا پہنچےجہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔


    اسلام آباد اورپشاور میں بھی کھلاڑیوں کا پرتباک استقبال


    دوسری جانب نوجوان کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے اسلام ایئرپورٹ پہنچے۔

    رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح بن کر آنے پر کھلاڑیوں اور قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے عشائیے کا اعلان بھی کیا۔

    ادھرچیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے والے فخر زمان پشاورایئر پورٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

    کرکٹ فینز نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روزچیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے براستہ دبئی وطن واپسی کے لیے اڑان بھری تھی۔

    وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر بورڈ اسٹاف شامل ہے۔


    بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپیئن بن گیا


    واضح رہےکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی انگلینڈ میں ہی کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سرفراز! تمھارا بیٹا نرسری میں فرسٹ آئے

    سرفراز! تمھارا بیٹا نرسری میں فرسٹ آئے

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر قومی ٹیم نے عوام کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دے دیا‘ اس موقع پر کپتان سرفراز کو کچھ لوگ سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ دعائیں دے رہے ہیں۔

    اوول کے تاریخی میدان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، بیٹنگ کے بعد شاہینوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


    کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد لڑکوں کو کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی سے ہم ایونٹ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی محمد عامر سمیت تمام نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کو فتح کا سہرا نصیب ہوا، اچھی کرکٹ کھیلی تو آج ہم چیمپئن بن گئے، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے ہماری فتح کے لیے دعا کی اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

    سوشل میڈیا پر ’سرفراز‘ کے چرچے


    جہاں دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں نے سرفراز اور قومی ٹیم کی فتح کی دعا کی تھی تو وہیں فتح کے بعد کچھ منچلے سرفراز کو انتہائی دلچسپ دعاؤں سے بھی نوازتے نظر آئے۔

    کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سرفراز  کو روزہ نہ لگے ‘ مارکیٹ جائیں تو انہیں سستا فروٹ ملے‘ ان کا خربوزہ میٹھا نکلے۔

    یہ دعا بھی دی گئی کہ سرفراز کا بیٹا (عبداللہ) نرسری میں فرسٹ آئے۔

    لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت سے دوچار عوام نے سرفراز کو دعا دی کہ ان کے گھر میں کبھی لوڈ شیڈنگ نہ ہو‘ وہ نہانے جائیں تو کبھی پانی ختم نہ ہو۔

    اے آروائی کے گیم شو جیتو پاکستان کی مقبولیت کا اندازہ کیجئے کہ بھارت سے فتح کے شاندار کے موقع پر عوام نے جیتو پاکستان کو یاد رکھا اور سرفراز کا پچاس تولہ انعام نکلنے کی دعا دی۔

    جہاں دعاؤں کا سلسلہ جاری تھا وہیں کسی نے یہ بھی لکھا کہ اب خوشی میں اپنے بچوں کے نام کینسل کرکے سرفراز مت رکھ دینا۔

    ایک منچلے نے تو ویرات کوہلی اور انوشکا کو بھی نہ بخشا۔

    الغرض سب نے ہی اس شاندار اور تاریخی فتح پر اپنے اپنے طریقے سے خوشی کا اظہار کیا جس کے اظہار کے لیے واقعی الفاظ کم پڑگئے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال
    پرشیئرکریں۔

  • پاکستان کی جیت: آرمی چیف کا قومی ٹیم کوعمرے پربھیجنے کا اعلان

    پاکستان کی جیت: آرمی چیف کا قومی ٹیم کوعمرے پربھیجنے کا اعلان

    اسلام آباد: آئی سی سی چپمپیئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر وزیر اعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان ٹیم اورقوم کو مبارکباد دی ہے، آرمی چیف نے پوری ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار فتح پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے، ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے.

     وزیر اعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، نیول چیف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور دیگر نے پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میچ کے دسویں اوور میں ہی پاکستان کو میچ میں فتح کی ایڈوانس مبارکباد دے دی تھی۔

    نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کو بڑے فرق سے ہرایا جو بہت خوش آئند بات ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان کی پوری ٹیم کو جیت کی خوشی اور سجدہ شکر ادا کرنے کیلئے عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر ہمیں پاکستان ٹیم پرفخر ہے۔

    قومی ٹیم کی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، گورنرسندھ محمد زبیر، صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال، وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اور دیگر نے بھی قومی ٹیم کوفتح پرمبارکباد پیش کی ہے۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ فائنل میں180رنز سےکامیابی پرٹیم مبارکبادکی مستحق ہے، سہیل انور سیال نے کہا کہ کھلاڑیوں نےشاندارکاکردگی سےقوم کاسرفخرسےبلندکردیا، جام خان شورو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نےقوم کوعید سےپہلے عیدی دیدی۔

     چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے، ٹیم نےقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،

  • چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ 191 رنز پر ڈھیر

    چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ 191 رنز پر ڈھیر

    لندن: آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں جہاں پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز پرجنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی ۔

    تفصیلات کےمطابق گروپ بی کے اہم میچ میں آج جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ڈی کوک، ہاشم آملہ اور ڈپلیسی کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی کامیاب اننگ کھیلی جب ان کا ساتھ ہاشم آملہ نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے تاہم جنوبی افریقہ جو بھارتی بولنگ کے سامنے کھل کر نہیں کھیل پارہی تھی ڈی کوک اور ہاشم آملہ کے آؤٹ ہوتے ہی دباؤ کا شکار ہوگئی اور یکے بعد دیگرے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں کھیلے،دونوں نے ایک،ایک میچ جیتا اورایک،ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کھیلے گا یا بھارت کوالیفائی کرے گا، فیصلہ میچ کے بعد ہو گا جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔


    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کی جیت، آسٹریلیا گھر روانہ


    یاد رہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دے کر گھر کا راستہ دکھا دیا تھا۔

    واضح رہےکہ انگلش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ اے سے دو ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا،جن میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔