Tag: ICC Champions Trophy 2017

  • چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا

    چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا


    کارڈیف : چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی، اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو 236 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز بنا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    میچ کی خاص بات سرفرازاحمد کی بیٹنگ تھی، جنہوں نے مشکل وقت میں جب پاکستان کے سات اہم بیٹسمین 162 رنز پرپویلین لوٹ چکے تھے، اپنی نپی تلی بیٹنگ سے سری لنکا کی باؤلنگ کا سامنا کیا۔

    آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں فخر زمان نے 50، بابر اعظم نے 10، محمد حفیظ نے ایک، اظہر علی نے 34، شیعب ملک نے 11، عماد وسیم نے چار اور فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔ اوپنرفخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاص کرکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

    محمد عامراورسرفرازاحمد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں75رنز اسکور کرکے چمپیئنز ٹرافی کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ محمد عامر43بال پر 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ سرفراز احمد79 بال پر61رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے تین، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کا اگلا میچ سیمی فائنل چودہ جون بروز بدھ انگلینڈ کیخلاف کارڈیف میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 15جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل کے کھیلے جانے والی میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 236 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تھی، ڈی ویلا 73، میتھیوز 39 اور مینڈس 27 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہیں کرسکا۔

    قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

    پاکستان کی بیٹنگ 

    قومی ٹیم کی جانب سےاوپنراظہرعلی اورفخرزمان نے اننگزکا آغاز کیا۔ اظہرعلی نے پندرہ بال کھیلنے کے بعد پہلا رن بنایا۔

    پانچ اوور

    کھیل کے پانچویں اوورمیں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 21رنز اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔اظہرعلی سات رنز اور فخر زمان 18رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دس اوور

    دسویں اوور میں پاکستان کا اسکور کا اسکور 65رنز بغیر کسی نقصان کے

    پہلی وکٹ

    کھیل کے گیارھویں اوور کی دوسری با ل پراوپنر فخر زمان 36بال پر 50 رنز بنا کر نواز پردیپ کی بال پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

    سری لنکا کیخلاف اپنا دوسرا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فخر زمان نے انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئنز ٹرافی کی دوسری تیز ترین نصف سینچر ی مکمل کرلی۔

    انہوں نے  34 بالز پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنا ئے، فخر زمان بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو انہو ں نے آتے ہی ملنگا کو پہلے ہی اوور میں پہلی تین گیندوں پر چوکے لگا کر باولر کا دباﺅ خاک میں ملا دیا۔

    پندرہواں اوور

    پندرہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا اسکور 90رنز تھا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    دوسری وکٹ 

    سولہویں اوور کی چوتھی بال پر بابر اعظم 18 بال پر دس رنز بنا کر پردیپ کی بال پر ڈی سلواکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔

    تیسری وکٹ

    محمد حفیظ بھی جم کر نہ کھیل سکے اور سولہویں اوورکی پانچویں بال پر 5بال پر صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔

    چوتھی وکٹ

     بیسویں اوور کی دوسری بال پر مہنگے ثابت ہونے والے پاکستان کے اوپنر اظہرعلی 50بال پر 35رنز بنا کر سرانگا لکمل کی بال پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ہیں۔

    بیس اوور

    کھیل کے بیسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 111رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت کریز پر سرفراز احمد اور شعیب ملک موجود ہیں۔

    پانچویں وکٹ

    پچیسویں اوور کی پانچویں با ل پر شعیب ملک بیس بال پر گیارہ رنز بنا کر ملنگا کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم ہیں۔ 

    پچیس اوور

    کھیل کے پچیسویں اوور کے اختام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 132رنز 5کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    چھٹی وکٹ

    بد قسمتی سے عماد وسیم بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اورتین بال پر صرف چار رنز بنا کر پردیپ کی بال پر کیپر کے یاتھوں باآسانی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی فہیم اشرف ہیں۔

    فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ملنگا کی بال پر شاندارچھکا لگایا۔ آل راﺅنڈر فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی ہیں۔

    ساتویں وکٹ 

    تیسویں اوور کی پانچویں بال پر فہیم اشرف رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 15بال پر 15رنز بنائے جس میں ایک شاندار چھکا بھی شامل ہے۔ نئے آنے والے کھلاڑی محمد عامر ہیں۔ 

    تیسواں اوور

    تیس اوور مکمل ہونے پر پاکستان کی ٹیم نے 237رنز کے تعاقب میں اب تک 162رنز بنائے ہیں اور اس کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس وقت کریز پر کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر موجود ہیں۔

    پینتیس اوور

    کھیل کے پینتیسویں اوور میں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور175رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت پاکستان کو 15اوورمیں 62 رنزدرکار ہیں، جبکہ کریز پرکپتان سرفرازاحمد اورمحمد عامر موجود ہیں۔ 

    کھیل کے انتالیسویں ویں اوور میں ملنگا کی دوسری بال پرپریرا نے سرفراز احمد کا یقینی کیچ چھوڑ دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ملنگا کی ہی بال پر سرفراز احمد کا ایک اور کیچ پریرا نے ڈراپ کردیا۔

    چالیس اوور

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 198رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، کریز پر سرفراز احمد موجود ہیں اور ان کا ساتھ محمد عامر دے رہے ہیں۔ پاکستان کو 60بال پر 39رنز درکار ہیں۔ 

     سرفرازاحمد کی نصف سنچری

    کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کو مشکل وقت سے نکال دیا، انہوں نے 72بال پر نصف سنچری مکمل کی،

    پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا

    پینتالیسویں اوور کی پانچویں بال پر سرفراز احمد نے شاندار وننگ چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، اس طرح چمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹون سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    محمد عامر43بال پر 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ سرفراز احمد79 بال پر61رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب کہ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین، محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر اور جنید خان نے میتھیوز اور ڈی میلا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوبارہ میچ میں واپس لے آئے۔

    قبل ازیں کارڈیف میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اوروکٹ دیکھ کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ہماری
    کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کر سکیں تاکہ بعد میں پریشربھی کم ہو اور زیادہ مارجن سے جیتنے کے موقع بھی ہاتھ آجائے۔

    فہیم اشرف کا پہلا ون ڈے

    فہیم بائیں ہاتھ بیٹنگ جب کہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس بولنگ کرتے ہیں انہیں ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ انہوں وارم اپ میچ میں شاندار اننگز کھیلی تھی۔

     

    شعیب ملک اپنا 250 واں میچ کھیل رہے ہیں

    پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    سری لنکا ان کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں اتری

    خیال رہے دونوں ٹیموں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں نے ایک میچ جیتا تو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا رہا جب کہ سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔

    میچ سے قبل پاکستانی کر کٹ ٹیم کی پریکٹس کی ویڈیو

    میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کی اور آج کے معرکے کے لیے حکمت عملی طے کی جس کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے.

    پاکستان ٹیم کا چینج روم

    پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم آمد

  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017، میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017، میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

    برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم معرکہ آج کارڈف میں ہورہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ انگلش کرکٹ ٹیم، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے صرف ایک قدم پیچھے ہے، میزبان ٹیم آج نیوزی لینڈ سے کارڈف میں مدمقابل ہوگی۔

    مورگن الیون نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم کا اصل مقصد جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹیون فن نے ٹیم میں ان کی جگہ لے لی ہے۔

    دوسری جانب بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر صرف ایک کا ہندسہ بڑھ سکا۔ انگلینڈ کیخلاف جیت کیویز کو مزید آگے بڑھا سکتی ہے۔ شکست کی صورت نیوزی لینڈ کو گروپ اے سے باہر کرا دیگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2017 ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

    چیمپئنز ٹرافی 2017 ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

    برمنگھم : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگہ دیش کا دوسرا کڑا امتحان آج ہے۔

    بنگال ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ میں ان رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا، بنگلہ دیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے ہار چکا ہے، وہ آج بھی نہ جیت سکے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا اس بار بھی ٹورنامنٹ کے فیورٹس میں شامل ہے، آسٹریلیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، آسٹریلیا کیلئے آج کا میچ بہت اہم ہے، ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، جنوبی افریقہ اور سری لنکا آج مدمقابل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، جنوبی افریقہ اور سری لنکا آج مدمقابل

    اوول : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج اوول میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کا چوکرز کہا جاتا ہے، یعنی اہم میچز میں وہ چوک کرجاتی ہیں، کھلاڑی چوک جاتے ہیں۔

    انیس سو اٹھانوے میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی ایڈیشن جنوبی افریقہ نے جیتا تھا، پر اس کے بعد سے جنوبی افریقہ کی ٹرافی الماری میں صرف وہی ٹرافی رکھی ہے، جنوبی افریقہ کے پاس دنیا کے بہترین ہٹرز موجود ہیں، جن کو روکنا سری لنکن بولرز کے لئے ایک چیلنج ہوگا۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم

    جنوبی افریقا کی ٹیم میں کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، ہاشم آملہ، فرحان بیہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈو پلیسی، عمران طاہر، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، وین پارنل، اینڈیل فہلوک وایو، ڈیویئن پڑیٹوریئس اور کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم دوہزار دو میں بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن بنی تھی، یہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سری لنکا کی ٹیم میں اب جے سوریا، ڈی سلوا اور رانا ٹنگا جیسے اب بڑے نام تو نہیں لیکن وہ دیگر ٹیموں کو اپ سیٹ ضرور کرسکتی ہے۔

    سری لنکن ٹیم

    سری لنکن ٹیم میں کپتان انجیلو میتھیوز، اپول تھرنگا، دنیش چندی مل، نیروشن ڈیکویلا، نوان پردیپ، اسیلا گونارتنے، چمارا کپوگیدرا، نوان کلاسیکرا، سرنگا لکمل، لیستھ ملنگا، کوسال مینڈس، کوسال پریرا، تھسیرا پریرا، سیکوگے پرسنے اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے شروع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

    گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

    نیویارک : گوگل نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے روز نیا ڈوڈل متعارف کرادیا۔

    آئی سی سی چیمپیئزٹرافی کا میلہ انگلینڈ میں سج گیا، ایونٹ کےپہلے روز گوگل بھی چیمپیئز ٹرافی کے رنگ میں رنگ گیا، کرکٹ کے حوالے سے گوگل سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کا ڈوڈل کسی تصاویر یا ویڈیو پر منحصرنہیں بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے، کوئی بھی صارف جب اس ڈوڈل میں بنے پلے کے بٹن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک کرکٹ گیم کھل جائے گا۔

    چیمپیئز ٹرافی  2017 میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جبکہ  پاک بھارت ٹاکرا 4جون کو ہوگا، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

     

    خیال رہے کہ گوگل کسی بھی معروف شخصیت کی برسی اور سالگرہ اور عالمی دن پر ڈوڈل متعارف کراتا ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    لندن: اوول، برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ اور کارڈف کے صوفیا گارڈنز میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے آغاز میں وقت قریب تر ہے، یکم سے 18 جون تک  انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں موجودہ چیمپیئن سے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ایونٹ کے گزشتہ ایڈیشن کے گزرے چار سال بیت چکے ہیں، اس دوران کئی نامور کرکٹرز ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ چکےہیں اور اب ان کی جگہ کئی نئے اور نوجوان کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینے لگے۔

    سری لنکا کے کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان، مصباح الحق اور آل راونڈر شاہد آفریدی کی میگا ایونٹ میں کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    باوؤلرز کے لیے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی جن کا نام سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہے تاہم بدقسمتی سے آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کا نام کہیں شامل نہیں۔

    کامیاب باؤلرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائل ملز کا نام ضرور شامل ہے لیکن اب وہ اپنی ٹیم کا حصہ نہیں ان کی غیر موجودگی میں سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ مالنگا وکٹوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باؤلربن سکتے ہیں کیونکہ چیمپئن ٹرافی میں ملز نے اب تک سب سے زیادہ 28 وکٹیں لے رکھی ہیں اور مالنگا کو اعزاز حاصل کرنے میں صرف 7 وکٹیں درکار ہیں۔

    اب کچھ بات کرلیتےہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو اب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی قیادت میں بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    اگرچہ گرین شرٹس کے پاس زیادہ تر ایسے کھلاڑی ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کو بطور ڈیبیو ایونٹ کھیلیں گے تاہم شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    کرکٹ شائقین کو انتظار کرنے پڑے گا کہ ایونٹ میں کون سا باؤلر کامیاب رہے گا اور کس کا کڑا امتحان ہوگا کیونکہ اس بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے باؤنسی اور تیز وکٹیں بنائی جارہی ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں کسی کام نہ آسکیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بگ تھری میں ناکامی کے بعد بھارت نے بدلے کی ٹھانی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی لیکن دو ہفتے بعد بی سی سی آئی کے غبارے میں سے ہوا نکل گئی اور معطلی کا خوف اور جرمانہ کا ڈر بی سی سی آئی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

    بھارت کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ شیکھر دھون، روہت شرما، یوورواج سنگھ، مہیندر سنگھ دھومی، ایشون، جدیجا، شامی، امیش، بمرا اور منیش بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ بورڈ کاچیمپیئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزنئی دہلی میں ہونےوالےبی سی سی آئی کےاجلاس میں چیمپیئنزٹرافی کا بائیکاٹ نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کےعلاوہ پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انہوں نےاپنی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے آئی سی سی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بات کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو وراننگ دی تھی کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لیا تو بہت برا ہوگا۔ورلڈ کپ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام ایونٹ مں شرکت کےاہل نہیں ہوں گے۔

    چیمپینز ٹرافی 2017 کا ایونٹ  یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں بھارت اپنا پہلا میچ روائتی حریف پاکستان کے خلاف 4 جون کو کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2002اور2013میں چیمپیئنزٹرافی کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔