Tag: ICC Champions Trophy 2017 India Squad announced

  • چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    لندن: اوول، برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ اور کارڈف کے صوفیا گارڈنز میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے آغاز میں وقت قریب تر ہے، یکم سے 18 جون تک  انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں موجودہ چیمپیئن سے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ایونٹ کے گزشتہ ایڈیشن کے گزرے چار سال بیت چکے ہیں، اس دوران کئی نامور کرکٹرز ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ چکےہیں اور اب ان کی جگہ کئی نئے اور نوجوان کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینے لگے۔

    سری لنکا کے کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان، مصباح الحق اور آل راونڈر شاہد آفریدی کی میگا ایونٹ میں کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    باوؤلرز کے لیے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی جن کا نام سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہے تاہم بدقسمتی سے آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کا نام کہیں شامل نہیں۔

    کامیاب باؤلرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائل ملز کا نام ضرور شامل ہے لیکن اب وہ اپنی ٹیم کا حصہ نہیں ان کی غیر موجودگی میں سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ مالنگا وکٹوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باؤلربن سکتے ہیں کیونکہ چیمپئن ٹرافی میں ملز نے اب تک سب سے زیادہ 28 وکٹیں لے رکھی ہیں اور مالنگا کو اعزاز حاصل کرنے میں صرف 7 وکٹیں درکار ہیں۔

    اب کچھ بات کرلیتےہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو اب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی قیادت میں بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    اگرچہ گرین شرٹس کے پاس زیادہ تر ایسے کھلاڑی ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کو بطور ڈیبیو ایونٹ کھیلیں گے تاہم شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    کرکٹ شائقین کو انتظار کرنے پڑے گا کہ ایونٹ میں کون سا باؤلر کامیاب رہے گا اور کس کا کڑا امتحان ہوگا کیونکہ اس بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے باؤنسی اور تیز وکٹیں بنائی جارہی ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں کسی کام نہ آسکیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بگ تھری میں ناکامی کے بعد بھارت نے بدلے کی ٹھانی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی لیکن دو ہفتے بعد بی سی سی آئی کے غبارے میں سے ہوا نکل گئی اور معطلی کا خوف اور جرمانہ کا ڈر بی سی سی آئی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

    بھارت کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ شیکھر دھون، روہت شرما، یوورواج سنگھ، مہیندر سنگھ دھومی، ایشون، جدیجا، شامی، امیش، بمرا اور منیش بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ بورڈ کاچیمپیئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزنئی دہلی میں ہونےوالےبی سی سی آئی کےاجلاس میں چیمپیئنزٹرافی کا بائیکاٹ نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کےعلاوہ پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انہوں نےاپنی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے آئی سی سی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بات کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو وراننگ دی تھی کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لیا تو بہت برا ہوگا۔ورلڈ کپ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام ایونٹ مں شرکت کےاہل نہیں ہوں گے۔

    چیمپینز ٹرافی 2017 کا ایونٹ  یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں بھارت اپنا پہلا میچ روائتی حریف پاکستان کے خلاف 4 جون کو کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2002اور2013میں چیمپیئنزٹرافی کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔