Tag: ICC Champions Trophy 2025

  • بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں، سانحہ اےپی ایس پشاور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کا امن وامان داؤ پر لگایا گیا ہے۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: اڈیالہ جیل میں میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات

    پاک بھارت ٹاکرا: اڈیالہ جیل میں میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات

    لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے اسی سلسلے میں ملک کے کئی شہروں میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اسی سلسلے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں بھی پاک بھارت میچ دکھایا جارہا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے سپرینڈنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیدیوں کو آج کا میچ خصوصی طور پر دکھایا جارہا ہے، اڈیالہ جیل کی ہربیرک میں اسکرین نصب کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

    دبئی : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ’پاک بھارت ٹاکرا‘ آج دبئی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دونوں بڑے حریف آمنے سامنے ہوں گے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5ویں میچ میں آج بروز اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

    اگر گزشتہ میچوں کی بات کی جائے تو اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان135ون ڈے میچز ہوچکے ہیں۔ جن میں پاکستان بھارت کے خلاف73ون ڈے میچ جیت چکا ہے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف57ون ڈے میچ جیت چکا ہے۔ دونوں کے درمیان 5ون ڈے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

     چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر پاک بھارت ٹاکرا 5 بار  ہوچکا ہے، پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 3میچز جیت چکا، بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف 2 میچز جیت چکا پاکستان گزشتہ 5ون ڈے میچز میں بھارت جیت نہیں سکا ہے۔

    اس کے علاوہ دبئی اسٹیڈیم پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اب تک 58ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔

    دبئی اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22بار کامیاب ہوئی، دبئی میں دوسری باربیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 34بار میچ جیتا، دبئی اسٹیڈیم میں ٹیموں نے صرف 4بار300سے زائد رنز بنائے۔

    اس میدان میں سب سے بڑا ہدف287 رنز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف حاصل کیا، دبئی میں روہت شرما نے بھارت کی طرف سے سب زیادہ رنز اسکور کیے۔

    دبئی کے گراؤنڈ پر 6 میچوں میں روہت شرما نے 358 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب زیادہ رنز اسکور کیے۔

    بابراعظم  نے دبئی کے 6 میچوں میں 335 رنز اسکور کیے، ایک سنچری بنائی، دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان 22 میچ کھیل چکا ہے، بھارت دبئی میں کوئی میچ نہیں ہارا، 7 میں سے 6 جیتا ایک میچ ٹائی ہوا۔

  • بابراعظم کو نمبر 3 پر ہی کھیلنا چاہیے: محمد عامر

    بابراعظم کو نمبر 3 پر ہی کھیلنا چاہیے: محمد عامر

    چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابراعظم کو نمبر 3 پر ہی کھیلنا چاہیے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 29 سال بعد آئی سی سی کا ایونٹ ہورہا ہے ان سب کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ شائقین کیلئے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں یہ ایونٹ ہونے جارہا ہے، قوم کو مایوس نہیں ہونا ہے ہماری ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن 4 سال بعد چھن گئی

    انہوں نے کہا کہ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی میں رینکنگ میں پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر تھی، اور پاکستانی ٹیم کسی کی بھی فیورٹ ٹیم نہیں تھی، اس دفعہ کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خوبصورتی ہے کہ آپ اس ٹیم کے لیے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے کیوں کہ کبھی بھی میچ کا پانسہ پلٹ جاتا ہے اور ہماری ٹیم جیت جاری ہے۔

     فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں بابر کے اوپنر آنے کے حق میں نہیں ہوں، بابر بڑا کھلاڑی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے نمبر تین پر ہی کھیلنا چاہیے، وہ نمبر 3 کا بیسٹ پلئیر ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ فخر کے ساتھ عثمان اوپن کر سکتے تھے، ہمارے پاس اوپنر کا ایک اچھا کمبینیشن تھا جس سے اچھے رنز ہوسکتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ  بابر اعظم کو نمبر 3 پر ہی کھیلنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم سہ فریقی سیریز کے تین میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10، 23 اور 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے  ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بابر کو نمبر تین پر کھلائیں۔

  • آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن 4 سال بعد چھن گئی

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن 4 سال بعد چھن گئی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی 4 سال بعد پہلی پوزیشن چھن گئی۔

    بھارتی بلے باز شھبمن گل نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے ٹاپ رینکنگ ون ڈے بلے باز بن گئے، شھبمن انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں سنسنی خیز کارکردگی کی وجہ سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    شھبمن گل پچھلے ہفتے تک سابق پاکستانی کپتان بابر سے صرف 5 پوائنٹس کے فاصلے پر تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان 15 پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔

    آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں کل چار بھارتی بلے باز شامل ہیں جس میں شھبمن گل پہلے، روہت شرما (3)، ویرات کوہلی (6) اور شریاس ایر (9) نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی بار پریمیئر پوزیشن حاصل کی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں ایونٹ میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں براستہ دبئی لاہور پہنچا۔

    انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ بھی پاکستان پہنچ گئے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 22فروری کو اپنا میچ روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

    انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کےخلاف 26 فروری کو لاہورمیں شیڈول ہے، ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کیخلاف کراچی میں کھیلے گی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچی تھی،  آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا تھا۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22فروری کو انگلینڈ کیخلاف لاہور میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے صحت یاب ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔

    حارث رؤف حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

  • کرکٹ میچوں کے دوران جوا مافیا کیسے کام کرتی ہے

    کرکٹ میچوں کے دوران جوا مافیا کیسے کام کرتی ہے

    اس وقت پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کی تیاریوں زور شور سے جاری ہیں، ایسے حالات میں کمائی کیلیے جوا مافیا نے بھی اپنی آستینیں چڑھالیں۔

    جیسے ہی کرکٹ کا کوئی بڑا ایونٹ ہونے لگتا ہے تو جوا مافیا بھر پور طریقے سے متحرک ہوجاتا ہے، بد قسمتی سے لاہور اور اس کے مضافات میں رہنے والا ہر دوسرا شخص ان میچوں پر جوا کھیلتا دکھائی دیتا ہے۔

    بکیوں کی اکثریت نے پولیس سے بچنے کے لئے پوش اور عام رہائشی علاقوں اور میں کرائے پر بنگلوز اور فلیٹس لئے ہوئے ہوتے ہیں جہاں اربوں روپے کا جوا کھیلا جارہا ہے۔

    ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کی تیاریاں جاری ہیں ساتھ ہی یہ جوا مافیا بھی سرگرم ہوگیا تو ٹیم سرعام نے ان کیخلاف پھرپور کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا قلع قمع کرنے کی کوشش کی اور کسی حد تک کامیابی بھی ملی۔

    اس سلسلے میں ٹیم سر عام نے خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب کے علاقے پتوکی کے ایک علاقے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک عمارت میں مشترکہ کارروائی کی۔

    اس عمارت سے بڑی منصوبہ بندی کے تحت جوئے کی گزشتہ کئی دنوں سے واردات کامیابی سے جاری تھی جسے دیکھ کر یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ یہاں سے یومیہ لاکھوں روپے کا جوا کھلوایا جاتا ہے۔

    یہ کام کرنے والے ایک مخصوص اکاؤنٹ بنواتے ہیں جس میں بکیز جوئے کی رقوم جمع کراتے ہیں۔اس کے علاوہ جواریوں کی جانب سے موبائل فون، واٹس ایپ اور وائبر سے مدد سے بھی رابطہ کر کے جوا کھیلا جارہا تھا۔

    اس موقع پر ایک گھر میں موجود اعظم نامی بُکی سے بات کی تو پتہ چلا کہ یہ کام بہت مؤثر طریقے سے بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے جاری ہے، ملزم نے ٹیم سر عام کو اپنے طریقہ واردات سے تفصیلی آگاہ کیا۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 : آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 : آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں ایونٹ میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے مذکورہ ٹیم کے کھلاڑی 2دستوں کی صورت میں لاہور پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل14رکنی دستہ کولمبو سےبراستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔

    آسٹریلیا کےکپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ گئے جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے15 کھلاڑیوں سمیت17رکنی دستہ صبح 8بجے لاہور پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22فروری کو انگلینڈ کیخلاف لاہور میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے صحت یاب ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔

    حارث رؤف حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-india-match-fever-champions-trophy-additional-tickets-sold/

  • محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت

    محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز  کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب  مکمل ہوچکی ہے، 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا اسٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہوچکا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی، انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا، انہوں نے تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

    چیئرمین  پی سی بی نے  نئے ہاسپٹلٹی باکسز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ انشااللہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا، پاکستان  میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہونگے، ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کیلیے کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے اس سے قبل پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلیے پیش کردیئے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق 3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش کے میچز شامل ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت کئے جائیں گے، جبکہ 100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے فروحت کئے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔