Tag: ICC Champions Trophy 2025

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری 2025 سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ممکنہ شیڈول کے حساب سے ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنزکا فائنل لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، پاکستان ٹیم بھی 2026 میں بھارت نہیں جائیگی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 سے2027 تک کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام خبریں

    آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہوگی، آئی سی سی ویمنزٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کریگا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں، پاکستان بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، جواب کا انتظار ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کیسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے، پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے فارمولا پیش کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی کے دیگر ایونٹس کے لیے پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے نیا فارمولا پیش کردیا، فارمولا کو پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا کا نام دیا گیا ہے۔

    اس فارمولے کے تحت آئی سی سی ایونٹس میں اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، کرکٹ کی عالمی باڈی نئے فارمولے پر بھارت سے بات کرے حتمی فیصلہ کرے گی۔

    مجوزہ فارمولے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگلے تین سال تک بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچز کا انعقاد نیوٹرل وینیوز پر کیا جائے گا۔

    اسکواش لیجنڈ جان شیر خان ہال آف فیم میں شامل

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھی ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

    چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ آج نہیں ہوگی، آئی سی سی کی ایونٹ سے متعلق مشاورت تاحال جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی میٹنگ کل یا پیرکے روز ہوگی، پی سی بی، بی سی سی آئی کو وزارت خارجہ سے بات کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آنے سے کون روک رہا ہے؟ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بہانہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے مودی حکومت نے روکا جبکہ ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے سارا ملبہ بی سی سی آئی پر ڈال دیا۔

    ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان کیوں نہیں جارہی، اس کا جواب بھارتی کرکٹ بورڈ سے پوچھا جائے۔

    نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مودی حکومت نے دورہ پاکستان کی این او سی نہیں دی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

    جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    بی سی سی آئی کے نائب صدر کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے میں کھل کر بھارتی حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور بتایا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے حالات میں دورہ کرنا ممکن نہیں۔