Tag: icc champions trophy

  • جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    اوول : آئی سی سی کا فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی نے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں اہم ترین موڑ شاداب خان کا پُر اعتماد ریویو تھا جس نے حریف ٹیم کی امیدوں کا چراغ گل کیا، بھارت کی تین وکٹیں گرچکی تھیں مگرخطرہ ابھی ٹلانہیں تھا۔

    تین سو میچ کھیلنے والا یووراج سنگھ جیسا خطرناک کھلاڑی وکٹ پر موجود تھا اور دوسری طرف چند میچ کھیلنے والا نوجوان شاداب خان تھا، جب یوراج سنگھ کو شاداب خان نے ایک گوگلی کرائی تو یووراج مات کھا گیا اور گیند سرفراز کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔


    اگلی گیند وکٹوں میں جاتی ہوئی لیگ بریک ہوئی۔ یووراج پھر چوک گیا لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا مگر شاداب جانتا تھا کہ یووراج آؤٹ ہوچکا ہے۔  شاداب خان نے امپپائر کے فیصلے کع چیلنج کردیا، نوجوان لیگ اسپنر نے پورے اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے ریویو لینے کی ضد کی۔

    سرفراز نے پراعتماد بالر پر بھروسہ کیا، ریویو کا فیصلہ آنے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ قرار پائے، اور اس طرح بھارت کی ایک نہایت اہم وکٹ شاداب خان نے اپنے نام کی۔

  • پاکستانی نوجوانوں سے محبت کرتا ہوں: رشی کپور نے پٹری بدل لی

    پاکستانی نوجوانوں سے محبت کرتا ہوں: رشی کپور نے پٹری بدل لی

    پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی شہریوں اور معروف افراد کی بڑی تعداد بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرنے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیچا دکھانے میں مصروف تھی، تاہم بھارت کی عبرت ناک شکست کے بعد ان سب کو مجبوراً پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرنا پڑا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں جس طرح پاکستان نے ناقابل یقین شاندار کارکردگی دکھائی وہ ایسی تھی جس نے پوری دنیا کو دنگ کردیا۔ ہندوستانی حسب معمول ٹیم کی شکست کو برداشت نہ کرسکے اور ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات شروع ہوگئے۔

    کشیدگی کے پیش نظر حکومت کو کھلاڑیوں کے گھر کے باہر فوج بھی تعینات کرنی پڑگئی۔

    تاہم ایسے موقع پر بالی ووڈ اداکاروں نے اپنے ملک کی شکست کا غم بھلا کر پاکستان کو ٹوئٹر پر کھلے دل سے مبارکباد دی اور ان کی تعریف کی۔

    اداکار رشی کپور جو 2 دن پہلے تک متعصبانہ ٹوئٹس کے ذریعے جنگ کی فضا قائم کرنے پر تلے ہوئے تھے، اپنے ہی الفاظ اپنے منہ پر پڑجانے کے بعد سخت دلبرداشتہ ہوئے اور بالآخر اپنی شکست تسلیم کی۔

    یہی نہیں اس کے بعد پٹری بدلتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے محبت کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

    ابھیشک بچن نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    کافی عرصہ سے فلموں سے دور رہنے والے اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

    ارجن رامپال پاکستانی ٹیم کے کھیل سے کافی متاثر نظر آئے۔ انہوں نے فتح کو پاکستانی ٹیم کا حق قرار دیا۔

    سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے پاکستانی ٹیم کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ یہ رحمتوں سے بھرپور ماہ رمضان ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔

    دیا مرزا نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے لیے اداس ہیں۔

    اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی تمام شعبوں میں بہترین تھی۔

    ورون دھون نے کہا کہ کھیل میں ایک ٹیم فاتح ہوتی ہے اور ایک شکست خوردہ۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت بھرپور طریقے سے کم بیک کرے گا۔

    اس موقع پر ثانیہ مرزا بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے دل کے بہلانے کو بھارت کی ہاکی میں پاکستان کے خلاف فتح کو یاد کرتے ہوئے بھارت کو مبارکباد دے ڈالی، تاہم انہیں پاکستان کو بھی مبارک باد دینی پڑی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں

    ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں

    اوول : قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لیے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو ابھرتے ستارے بھی ملے، نواجون کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

    فخر زمان کی برق رفتار بیٹنگ، حسن کی تیز ترین بولنگ اور شاداب کی گھومتی گیندوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی کسی بھی طرح کسی سے کم نہیں۔

    یہ سب پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ستارے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ہی مردان کے فخر زمان نے شاندار انٹری دی۔ دو نصف سنچریاں اورایک سنچری بنا کر دنیا کی توجہ حاصل کی۔

    قومی ٹیم کا ایک اور ابھرتا ستارہ حسن علی جس نے پاکستان کے لیجنڈ بولرز کی یاد تازہ کی۔ حسن علی کی ان سوئنگ، آؤٹ سوئنگ بالوں اور ان کے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز ہٹ خوب ہٹ ہوگیا۔

    ٹیم کے سب سے کم عمر رکن شاداب خان بھی بڑوں بڑوں پر بھاری پڑے ۔ان کی گھومتی گیندوں نے سب کے چھکے چھڑادیئے، ان تین کھلاڑیوں نے ثابت کرکے دکھا دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

  • پاکستان کی فتح، سری نگرمیں جشن، بھارتی فوج نے کرفیولگا دیا

    پاکستان کی فتح، سری نگرمیں جشن، بھارتی فوج نے کرفیولگا دیا

    سری نگر: آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت پر ملک کے قریہ قریہ، چپہ چپہ میں جشن منایا جارہا ہے، سری نگر کی فضا بھی پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فتح پر کراچی تا خیبر مظفرآباد تا سری نگر ہرجگہ فتح کے شادیانے بجائے جارہے ہیں، شاہینوں کی جانب سےبھارتی سورماؤں کو عبرتناک شکست نے مقبوضہ کشمیرکےعوام کو بھی نہال کردیا۔

    پاکستان کی جیت میں کشمیری نوجوان دھمال ڈالتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔ کشمیر نوجوانوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت پرشاندارآتش بازی کی۔ اس موقع پر سری نگرکی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی۔

    پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح پربھارتی فوج نےکرفیو نافذ کردیا، خوفزدہ بھارتی فوج نےانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

    حریت قائدین سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پوری ٹیم اورپاکستانیوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔

    حریت رہنماء یاسین ملک اور ان کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی بھارت کیخلاف جیت پر پاکستانی قوم اور ٹیم کو مبارکبا دی ہے۔

  • چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    اوول: پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پربھارتی تماشائی مایوس ہوکر اسٹیڈیم سے جانے لگے، سوشل میڈیا پربڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا ٹوئٹر بھی مکمل خاموش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائی افسردہ ہو گئے۔

    بھارت کو ہارتا ہوا دیکھ کر انڈین شائقین گراؤنڈ سے مایوس لوٹنے لگے، اس کے علاوہ فیس بک پر طعنے دینے والے بھارتیوں کے چہرے بھی اترگئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کھیل کے ستائیس اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 152رنز ہے۔

  • آئی سی سی چیمئنز ٹرافی فائنل، عمران خان کا قومی ٹیم کو مشورہ

    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی فائنل، عمران خان کا قومی ٹیم کو مشورہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔

    وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد پریس بریفنگ پر ردعمل دے رہے تھے اس دوران آئی سی سی فائنل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کے تعاقب کا دباؤ نہیں ہوتا لہذا زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ دے کر مقابل ٹیم کو دباؤ میں لیا جا سکتا ہے۔

    عمران خان نے پاکستان کی بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی باصلاحیت باؤلر ہے جو کسی بھی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط باولنگ اٹیک کسی بھی ہدف کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کو ہدف سے پہلےآؤٹ کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ جب بھی بھارتی ٹیم نے کسی بڑے ایونٹ میں دوسری بیٹنگ کی تو وہ دباؤ کا شکار ہوتی ہے، قومی ٹیم کو مخالفین کی اس کمزوری سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    یاد رہے کل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اوول گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

    چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

    کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کہا جا رہا تھا جس نے بغیر شکست کھائے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا،  انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 49.5 اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3‘ جنید خان اور رومن رئیس نے 2‘2 وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے مناظر، ویڈیو دیکھیں

    آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جونی بیرسٹو کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اس سے قبل 3 بار چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دے دی ہے۔

    دوسری جانب انگلش ٹیم سنہ 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ 2 ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    قومی ٹیم میں حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں۔


    پاکستان کی اننگز


    پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹیم کے اوپنرز اظہرعلی اور فخر زمان نے کھیل کا آغاز کیا۔

    پانچ اوور

    کھیل کے ابتدائی پانچ اوور میں قومی ٹیم کا اسکور 26رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، جبکہ آئندہ 45 اوور میں پاکستان کو 188 رنز درکار ہیں۔ فخرزمان 14 اوراظہرعلی 6رنز کے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔

    دس اوور 

    میچ کے دسویں اووور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 49رنز بغیر کسی نقصان کے ہے اور اگلے 40اوور میں پاکستان کو 163رنز4.09کی اوسط سے درکار ہیں، اس وقت کریز پر اظہرعلی 14 اورفخر زمان 28رنز کے ساتھ موجود ہیں

    پندرہ اوور 

    پندرہویں اووور میں سات رنز کے اضافے کے ساتھ قومی ٹیم کا اسکور 88رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ اگلے 35اوور میں پاکستان کو 124رنز درکار ہیں، اوپنر فخر زمان 43رنز اور اظہرعلی 37رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    فخر زمان کی نصف سنچری

    سترھویں اوور میں فخر زمان نے اپنی شاندار نصف سنچری بنالی ہے، یہ ففٹی انہوں نے 49 بال پر اسکور کی۔ اس کےعلاوہ اظہرعلی اورفخر زمان نے سو رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی۔

    بیس اوور 

    کھیل کے بیسویں اوور مٰیں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 111رنز بنا لیے، جس میں فخر زمان کی شاندار نصف سنچری بھی شامل ہے، قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے30اوور میں 101رنز درکار ہیں۔

    اظہرعلی نصف سنچری

    اکیسویں اوور میں اوپنر اظہرعلی نے اپنی نصف سنچری 69 بال پر اسکور کی۔

    پہلی وکٹ

     قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 58 بال پر 57رنز بنا کر کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان اوراظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  118 رنزبنائے، نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

    پچیس اوور

    کھیل کے پچیسویں اوورکے اختتام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 142رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے اس وقت کریز پراظہرعلی 63اور بابر اعظم 13رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کو بقایا 25اوور میں2.62 کی اوسط سے 70رنز درکار ہیں۔

    تیس اوور 

    تیسویں اوور میں پاکستان نے 166رنز بنا لئے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے، پاکستان کو اس وقت 20اوور میں صرف46رنز درکار ہیں اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

     اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پاکستان کی ممکنہ جیت پر بہت مسرور دکھائی دے رہے ہیں، اور سبز ہلالی پرچم کو تھام کر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

    دوسری وکٹ

    تینتیسویں اووور کی دوسری بال پر قومی ٹیم کے اوپنر اظہرعلی 100بال پر 76رنز بنا کر جیک بیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔ 

    پاکستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی 

    سینتیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد حفیظ نے وننگ چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے یمکنار کیا، اس طرح پاکستان نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    حسن علی مین آف دی میچ قرار

    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں لینے والے حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے ۔

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بھی بند کردیئے، پاکستان زندہ باد

     

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    انگلینڈ کی اننگز


    انگلینڈ نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا

    آخری اوورکی پانچویں بال پرانگلینڈ کی پوری ٹیم211رنز بنا کر پولین لوٹ گئی، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا۔

    دسویں وکٹ 

    انگلینڈ کے آخری کھلاڑی ایم اے ووڈ تین رنز بنا کر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

    نویں وکٹ 

    میچ کے اننچاسویں اووور کی پانچویں بال پرپلینکٹ نو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھویں وکٹ 

    کھیل کے اڑتالیسویں اوور کی بال پراسٹوکس 64بال پر34رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے 45 اوورز

    پینتالیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر189 رنز اسکور کرپائی ہے ‘ اسٹوکس اور پنکٹ اس وقت انگلستان کی طرف سے بیٹنگ کررہے ہیں۔

    ساتویں وکٹ

    تینتالیسویں اوور کی آخری بال پر عادل رشید 7 رنز بنا کررن آؤٹ ہوگئے‘ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 181 رنز ہے۔


    میچ کے 40 اوورز

    چالیس اوورز کے اختتام تک انگلستان کے کھلاڑی چھ اہم وکٹیں گنوا کر169 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائے تھے ۔ گزشتہ پانچ اوورز میں کل 20 رنز بنائے گئے اور دو وکٹوں کا نقصان بھی ہوا۔

    چھٹی وکٹ

    جنید خان خان کی بال پر برطانوی بلے باز معین علی فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے معین علی نے کل 11 رنز بنائے اور ان کی وکٹ گرنے پر برطانیہ کا مجموری اسکور 162 رنز تھا۔


    میچ کے 35اوورز

    پینتیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم پانچ اہم وکٹیں گنوا کر کل 149 رنز کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کپتان سرفراز اب تک دو کیچز پکڑ چکے ہیں۔

    پانچویں وکٹ

    چونتیسویں اوور میں جنید خان کی بال پر بٹلر نے ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کیچ پکڑ کر انہیں محض چار رنز کے بعد ہی واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

    چوتھی وکٹ

    حسن علی کی بال پر مارگن نے شاٹ مارا جسے سرفراز نے کیچ کرلیا  یوں انگلینڈ کی چوتھی وکٹ بھی گرگئی۔ کپتان مورگن اپنی ٹیم کے لیے 33رنز بنا پائے۔


    میچ کے تیس اوورز

    تیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ 136 رنز بنانے میں کامیاب رہا تاہم تیسری اہم وکٹ بھی گرگئی۔

    تیسری وکٹ

    شاداب خان کی بال پر جو روٹ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ یوں انگلینڈ ایک اہم وکٹ سے ہاتھ دھوبیٹھا۔


    میچ کے 25 اوورز

    انگلینڈ کا مجموعی اسکور  دووکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہوچکا ہے۔

    محمد حفیظ اور شاداب خان چار چار اوورز کراچکے ہیں


    میچ کے 20 اوورز

    دو وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 93 ہے۔ جو روٹ کے ساتھ این مورگن وکٹ پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور حسن علی باؤلنگ کر وا رہے ہیں۔


    میچ کے 15 اوورز

    میچ کے 15 اوورز میں انگلینڈ کا اسکور 78 رنز ہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


    دوسری وکٹ

    سولہویں اوور میں انگلینڈ کوباؤلر حسن علی  کی بال پراپنی ایک اور وکٹ کھونی پڑی اور جونی بیرسٹو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

      میچ کے 10 اوورز

    چھٹے اوور کے شروع میں انگلینڈ اپنی پہلی وکٹ گنوا چکا ہے۔ اب جو روٹ اور جونی بیرسٹو وکٹ پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کا مجموعی اسکور 56 ہے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


    میچ کے ابتدائی 5 اوورز

    انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے اوپننگ کرتے ہوئے اب تک 28 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے جنید خان اور رومان رئیس نے باؤلنگ کروائی۔

    چھٹے اوور کے اختتام سے قبل رومان رئیس نے پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

    ایلکس ہیلز 13 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 34 رنز ہے


    عمران خان کا پیغام

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 1992 کی طرح آج سرفراز کے لیے ’کارنرڈ ٹائیگر‘ کی صورتحال ہے یعنی اب چیتے کے لیے حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان آج کا میچ دیکھنے کے لیے نتھیا گلی میں موجود ہیں اور وہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھیں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوجانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے ساتھ میچ کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس شکست پر بہت شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ شکست پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح کے طور پر انگلینڈ کو فیورٹ ٹیم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نہایت متوازن ہے۔

    یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز جبکہ بھارت نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کارڈف : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اٹھانے سے صرف دو جیت کی دوری پرہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

    انگلش ٹیم 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پاکستان نے انگلینڈ کا 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا تھا۔ سرفراز نےشاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی بار فائنل کا ٹکٹ بک کرنے کیلئےشاہینوں کو دوبارہ ایسی ہی کارکردگی دہرانا ہوگی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 فیصد ٹکٹس بھارتی شائقین نےخرید رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم سیر ہے تو شاہین بھی سوا سیر ہیں، کارڈف کے میدان میں دونوں ٹیموں کا جم کر مقابلہ ہوگا۔

    محمد عامر، حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں،۔

    کیاپاکستانی ٹیم اس بار چیمپیئنزٹرافی جیت کرقوم کو عید کا تحفہ دے پائے گی؟ یاد رہے کہ پچیس سال قبل ماہ رمضان میں ہی پاکستان انگلینڈ کو ہرا کرعالمی چیمپئن بنا تھا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    لندن : بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، بھارت نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹکراؤ ہوگا۔ اوول میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقی اوپنرز ڈی کاک اور آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کی شراکت کی۔ ڈی کاک ترپن رنز بناسکے۔ ڈو پلیسی چھتیس اور ہاشم آملہ نے پینتیس رنز بنائے۔

    پروٹیاز ایک سو اکیانوے رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تیزی سے آگے بڑھی۔ شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

    دھون اٹھہتر اور کوہلی نے چھہتر رنز بنائے۔ بھارتی کھلاڑی بومرا مین آف دی میچ قرار پائے۔