Tag: icc champions trophy

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کاچیمپیئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کاچیمپیئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارت نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے،ایونٹ کےلیے ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےدہلی میں ہونے والے اجلاس میں یکم جون سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کےاجلاس میں کہاگیاہےکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کےعلاوہ پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انہوں نےاپنی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔


    آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی


    یاد رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے آئی سی سی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بات کی تھی۔

    واضح رہےکہ آئی سی سی نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو وراننگ دی تھی کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لیا تو بہت برا ہوگا۔ورلڈ کپ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام ایونٹ مں شرکت کےاہل نہیں ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایدھی ہوم سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز

    ایدھی ہوم سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز

    کراچی: ایدھی ہوم سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے عملاً انسانیت کی خدمت کر کے دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز کراچی سے کردیا گیا۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے ایدھی صاحب کی خدمات کو سراہا۔

    شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے عملاً انسانیت کی خدمت کر کے دکھائی ہے، ایدھی صاحب پاکستان پر بڑا احسان کر کے گئے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا ذکر کرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت زبردست ہوتا ہے۔ ہم اپنی بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ پر توجہ دے کر اچھے رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    پاک بھارت سیریز کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ بی سی سی آئی پاکستان سے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، اگر ان کی حکومت اجازت دیتی ہے تو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز ہوگئی تو وہ میچ دیکھنے ضرور جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا اپنی حکومت سے پاک بھارت سیریز کا مطالبہ

    آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو پریشان نہیں‌ ہونا چاہیئے۔ پاک بھارت میچ میں‌ پریشر ضرور ہوتا ہے، کھلاڑیوں‌ نے پریشر ہینڈل کرلیا تو میچ کے اچھے نتائج آئیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ آفریدی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ملک میں‌ ضرور آئے گی مگر تھوڑا وقت لگے گا، پی ایس ایل کے فائنل سے پوری دنیا میں‌ امن کا پیغام گیا ہے۔