Tag: ICC Code of Conduct

  • بھارتی کرکٹر محمد سراج پر آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

    بھارتی کرکٹر محمد سراج پر آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

    لارڈز ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    لارڈز ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے دن بھارتی کرکٹر محمد سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر سراج نے جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا، جس کے باعث ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

    مچل اسٹارک نے بریٹ لی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارت نے چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔

    میچ میں کامیابی کے لیے بھارت کو مزید 135رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹیں چاہئیں۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

    آئی سی سی نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

    آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، سعودشکیل اور کامران غلام پرجرمانہ عائد کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں تینوں کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شاہین آفریدی پرمیچ فیس کا 25، کامران غلام اور سعودی شکیل پر میچ فیس کا 10 فیصدجرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں گرما گرمی ہوگئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    شاہین آفریدی نے میتھیو کو ڈاٹ بال کروائی، میتھیو نے بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے جملے کسے۔

    شاہین کی اگلی گیند پر میتھیو نے رن لینے کے دوران شاہین کو ٹکر ماری پھر دونوں ایک دوسرے کی طرف بڑھے تو کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ بچاؤ کروایا۔

    اس کے بعد ٹیمبا باوما کے رن آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل کی جانب سے پرجوش انداز منایا۔

    باوما نے بیک ورڈ پوائنٹ پر لینتھ ڈیلیوری کھیلی اور فوری سنگل لینے کی کوشش کی لیکن ساتھی کھلاڑی نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور باوما پچ کے بیچ میں پھنس گئے، بیک ورڈ پوائنٹ پر موجود سعود شکیل نے گیند کو اسٹمپ کی طرف تھرو کیا اور تھرڈ امپائر نے انہیں رن آؤٹ قرار دیا۔

    سعود شکیل کو خاص جارحانہ انداز میں جشن مناتے ہوئے چیخے اور جنوبی افریقی کپتان کو گھورتے ہوئے دیکھا گیا۔

    پاکستانی کپتان اور نائب کپتان ریکارڈز کا سونامی لے آئے

    اس دوران ٹمبا باووما اور سود شکیل کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی لیکن ساتھی کھلاڑی نے سعود شکیل کو ہٹا کر معاملہ ختم کردیا۔

  • بیٹرز کو غلط اشارہ کیوں کیا؟ آئی سی سی نے حسن علی کی سرزنش کردی

    بیٹرز کو غلط اشارہ کیوں کیا؟ آئی سی سی نے حسن علی کی سرزنش کردی

    دبئی: بنگلا دیشی بلے باز کو غلط اشارہ کرنا فاسٹ بولر حسن علی کو مہنگا پڑگیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو ڈھاکہ میں بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو سرزنش کی گئی۔

    بین الاقوامی میچ میں حسن علی نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کا تعلق "زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو توہین آمیز یا کسی بلے باز کی طرف سے جارحانہ ردعمل کو بھڑکانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق حسن علی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    واضح رہے کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی اننگز کے 17ویں اوور میں پیش آیا، جب حسن علی نے بنگلا دیشی بلے باز نورالحسن کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرنے کے بعد انہیں نامناسب طریقے سے پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا ۔

    دوسری جانب بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    بریسبن: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں لیا جائیگا۔

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم کریگی جس کے بعد رپورٹ آئندہ دو ہفتوں تک جاری کی جائیگی، آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گئے جس سے سری لنکن بولر سیانائیکے اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن گزر چکے ہیں، گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر فیلڈ امپائر اور میچ ریفری نے اعتراض اٹھایا تھا اور رپورٹ ٹیم مینجر کو بھجوادی تھی، بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب سعید اجمل پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے، اجمل اس سے پہلے بھی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں۔ جس میں وہ کلئیر ہوگئے تھے۔

  • سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سعید اجمل پر فرد جرم عائد کردی، ادھر کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی  ہوگئی، قومی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

    کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔ سعید اجمل نے کھیل کے چوتھے روز سری لنکن کھلاڑیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، الزام ثابت ہونے پر سعید اجمل پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن زیادہ عرصے برقرار نہ رکھ سکا، سری لنکا کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرکے بھی پاکستان تیسری پوزیشن بچاسکتا تھا لیکن بیٹسمینوں کی ناکامی نے پاکستان کو تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچادیا، سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی۔