Tag: icc-cricket-world-cup-2019

  • ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی، شائے ہوپ اور کپتان جیسن ہولڈر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دئیے جانے والے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بناسکی، مچل اسٹارک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب ایون لوئس 1 رن پر پویلین لوٹ گئے، کرس گیل 21 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار بنے، شائے ہوپ نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پورن 40 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر ایرون فنچ کو کیچ دے بیٹھے، ہیٹ میئر 21 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، کپتان جیسن ہولڈر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

    آندرے رسل 15 رنز بناسکے، بریتھ ویتھ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوٹ ریل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ایشلے نرس 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز نے دو اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا، بریتھ ویتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلوی ٹیم کی پانچ وکٹیں جلد کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیری نے شاندار شراکت داری قائم کی، اسٹیو اسمتھ 73 اور کیری 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولٹر نیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کولٹر نیل کو بریتھ ویتھ نے آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر تھامس کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر تین رنز بنر کا پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر ہوپ کو کیچ دے بیٹھے۔

    گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسٹونس 19 رنز بنا کر کپتان جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، پیٹ کمنز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مچل اسٹارک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تھامس، کوٹ ریل اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ، ویسٹ انڈیز  نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ایرون فنچ کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، گلین میکس ویل ، مچل سٹارک ، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، ایلکس کیری ، مارکوس سٹوئنس، نتھن کولٹرنیل، پیٹ کومنز، اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ایوین لوئس، شئی ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیت میئر، ایندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت کا تناسب 65فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کی فتح کے امکانات 35فیصد ہیں۔

    ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کا یہ سنسنی خیزمیچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج دوپہردوبج کرتیس منٹ پرشروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

    دبئی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی پیر سے اکیس ممالک کے دورے پر روانہ ہوگی جبکہ چمچماتی ٹرافی تین اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار انیس کی ٹرافی کے سفر کا آغاز ستائیس اگست کو دبئی سے ہوگا، ٹرافی اپنے سفر میں پانچ براعظم کے اکیس ممالک اور ساٹھ شہروں سے ہوتی ہوئی میزبان ملک انگلینڈ پہنچے گی۔

    ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی تین اکتوبر کو پاکستان لائے جائے گی اور چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی، پاکستان میں دس روز کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں بھی ٹرافی کی منہ دکھائی ہوگی۔

    نو ماہ کے دوران ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے علاوہ دیگر گیارہ ممالک میں بھی جائے گی، جس میں نیپال ، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ آئندہ سال تیس مئی سے برطانیہ میں شروع ہوگی اور پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

    یہ ٹورنامنٹ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستان اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔