Tag: ICC Cricket WorldCup 2023

  • امام الحق کو ڈراپ کرکے بابر اعظم خود اوپن کریں، عامر سہیل

    امام الحق کو ڈراپ کرکے بابر اعظم خود اوپن کریں، عامر سہیل

    سابق کرکٹر اور چیف سلیکٹر عامر سہیل نے اگلے میچوں میں اسامہ میر کو کھلانے کا مشورہ دیتے ہوئے امام کو بھی ڈراپ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    عامر سہیل نے کہا کہ اگر اسامہ میر اس قابل ہی نہیں تھا تو وہ ٹیم میں کیوں ہے آپ انھیں ورلڈکپ میں لے کر کیوں گئے۔ بھارتی ٹیم نے ایشون کو کافی عرصے بعد ٹیم کا حصہ بنایا، وہ آیا اور اس نے کارکردگی بھی دکھائی۔

    سابق اوپنر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اگر کوئی موجود ہے تو ایسا نہیں ہے کہ آپ انھیں اہم میچ کھلا کر چانس نہیں لے سکتے، تو پھر ایسا کھلاڑی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے پھر تو سلیکشن ہی غلط ہے۔ آپ کو دلیری دکھانی پڑے گی اگر آپ رسک نہیں لیں گے تو آپ انعام بھی نہیں ملے گا۔

    انھوں نے ٹیم میں تبدیلی کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ امام کو ڈراپ کردیں اور بابر اعظم خود اوپن کرلیں اور اسامہ کو ٹیم میں لے آئیں۔ آپ کے پاس پھر بھی ساتویں اور آٹھویں نمبر تک بیٹنگ ہوگی۔

    اگلی ٹیم کی وننگ اسٹریک توڑنی ہے تو دلیری کے ساتھ ہوگا، اگر آپ دفاعی حکمت عملی اپنائیں گے تو وہ شاید کام نہ کرے، ہوسکتا ہے میچ میں اسامہ میر کو مار پڑجائے۔ تاہم ٹیم کے پاس کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔

    اگر ان کو خدانخواستہ اسامہ کو مار پڑ بھی جاتی ہے تو سعود شکیل اور محمد افتخار کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔جب آپ کے پاس وسائل ہیں تو اسے استعمال کرنے میں کیا قباحت ہے۔

    انھوں نے قومی کپتان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابر پھنسا ہوا ہے لیکن کلاس اس میں ہے وہ کسی بھی وقت فارم میں آجائے تو اچھا ہی کھیلے گا۔

  • میں بابر اعظم کی طرح کھیل رہا ہوں! مشہور یوٹیوبر کی دلچسپ ویڈیو

    میں بابر اعظم کی طرح کھیل رہا ہوں! مشہور یوٹیوبر کی دلچسپ ویڈیو

    آئی شو اسپیڈ نامی مشہور یوٹیوبر بھی بابر اعظم کی موجودہ فارم سے نالاں نظرآتے ہیں، قومی کپتان کے حوالے سے ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں، آئی شو اسپیڈ کو ایک مقامی گراؤنڈ پر بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شخص انھیں بولنگ کرواتا ہے تاہم گیند ان کے بلے سے نہیں لگتی اور پیچھے چلی جاتی ہے۔

    پہلی کوشش میں اپنے بیٹ سے گیند کو ٹچ کرنے میں ناکام رہنے پر وہ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں بابر اعظم کی طرح کھیل رہا ہوں۔‘ تاہم اب ہفتے کو وہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والا مقابلہ براہ راست دیکھیں گے۔

    آئی شو اسپیڈ اپنے آپ کو ویرات کوہلی کا پرستاربھی کہتے ہیں، ان دنوں وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

    مشہور یوٹیوبر ہندوستانی ٹیم کی ون ڈے ٹی شرٹ پہن کر وہاں کی سڑکوں اور گلیوں میں بھی گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے ٹیم کی مکمل کٹ پہننے کے بجائے جرسی کے ساتھ دھوتی پہنی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر ہیں لیکن وہ ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ معروف بیٹر عالمی کپ کے دنوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں شائقین ان سے پاک بھارت میچ میں بڑی اننگز کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔