Tag: ICC Meeting

  • پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے ویزوں سے متعلق بڑی پیشرفت متوقع

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزوں سے متعلق بڑی پیشرفت متوقع

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت پر چھائے بادل چھٹنے لگے ہیں،بھارتی بورڈ نے پاکستان ٹیم کو ویزوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اجلاس میں پاکستانی ٹیم کے ویزوں کی متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے، کیونکہ بی سی سی آئی قومی ٹیم کو بھارتی ویزوں کیلئے یقین دہانی کرانے پر راضی ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی کو پاکستانی ٹیم کے ویزوں کیلئے کلیئرنس مل گئی ہے،بی سی سی آئی رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی یقین دہانی کرائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ویزوں سے متعلق پاکستانی بورڈ کا موقف، بھارتی سیخ پا

    دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں آئی سی سی نے کوئی جواب نہیں دیا ہے، رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اجلاس میں جواب کی توقع ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں احسان مانی نےآئی سی سی کو لکھےگئےخط میں پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز اور صحافیوں کے ویزوں کےاجرا کی یقین دہانی مانگی تھی، اور ایسانہ ہونےکی صورت میں ایونٹ کو بھارت سے یواے ای منتقل کرنےکےمطالبے کا عندیہ دیاتھا۔

  • آئی سی سی اجلاس : پی سی بی نے بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا

    آئی سی سی اجلاس : پی سی بی نے بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس میں بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی بورڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ قانون کے مطابق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اجلاس میں اپنا مضبوط مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی مؤقف کو یکسر مسترد کرے گا۔

    ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ٹیم کو دوسری ٹیم ایونٹ سے دور نہیں رکھ سکتی، کیونکہ بھارتی بورڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ قانون کے مطابق نہیں۔

    ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پلوامہ حملہ کی مذمت کے ساتھ بھارت سے الزامات کے متعلق شواہد مانگ چکے ہیں، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ شواہد دئیے جاتے تو پاکستان کارروائی کو تیار ہے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی اجلاس میں کپتان سرفراز احمد کی سزا کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا کیونکہ مصالحتی عمل کے دوران سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی لگا کر غلط مثال قائم کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کوڈ میں نسل پرستانہ معاملات پر مصالحت کا آپشن موجود ہے، آئی سی سی بھی نسل پرستانہ معاملات پر کوڈ بنائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی رکن ممالک سے سینئر،جونیئر ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوزاجلاس26 اور27فروری کو ہوگا جبکہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ یکم اور دو مارچ کو ہوگی۔

  • ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    شارجہ : ٹی ٹین سمیت دیگر لیگز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    [bs-quote quote=”آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا، اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ مذکورہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس کے مالی معاملات دیکھے جائیں گے،کسی لیگ کے بارے میں اطمینان نہ ہوا تو اسے اجازت نہیں ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی


    یاد رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز پر بھارت میں انگلیاں اٹھیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور بھارتی اداکار سہیل خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

  • آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    دبئی : آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کا قصہ ختم ہو گیا، دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ آگیا، بھارت کو مطلوبہ آمدنی سے بھی محروم ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمہ اور مالی امور پر بحث ہوئی، جس میں بھارت کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کاووٹنگ کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی اجلاس میں دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کو مطلوبہ آمدنی بھی نہ ملی۔ بھارت آئی سی سی کی آٹھ سال کی دو اعشاریہ چھ بلین ڈالرزآمدنی میں سے 570 ملین ڈالرز مانگ رہا تھا۔ بھارتی مطالبہ تھا کہ افغانستان اورآئرلینڈ کاحصہ ختم کیا جائے۔

    آئی سی سی نے 290 سے بڑھا کر چار سو ملین تک کی پیشکش کردی، تاہم یہ معاملہ ووٹنگ میں گیا تو بھارت کو نو ایک سے شکست ہوئی۔ آئی سی سی کے نئے گورننس ماڈل میں بھی بھارت آٹھ دو کی ووٹنگ میں ہارا۔

    تمام فیصلوں کی توثیق ماہ جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں محاذ پر بھارت سے جیت گیا۔ نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ 2014 میں بھارت نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ملا کر آئی سی سی میں بگ تھری بلاک بنایا۔ بعد ازاں فروری کی میٹنگ میں بگ تھری اصولی طور پر ختم ہوگیا لیکن اس کی ووٹنگ باقی تھی۔

    اب آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے مخالف ہوگئے ہیں پر اب تک بھارت ڈٹا ہوا تھا جسے اب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی اقدام کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائےگا، پی سی بی نے بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا۔

    پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے2014 میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کا وعدہ کیاتھا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔