Tag: ICC Men’

  • آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن 4 سال بعد چھن گئی

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: ون ڈے میں بابر کی پہلی پوزیشن 4 سال بعد چھن گئی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی 4 سال بعد پہلی پوزیشن چھن گئی۔

    بھارتی بلے باز شھبمن گل نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے ٹاپ رینکنگ ون ڈے بلے باز بن گئے، شھبمن انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں سنسنی خیز کارکردگی کی وجہ سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    شھبمن گل پچھلے ہفتے تک سابق پاکستانی کپتان بابر سے صرف 5 پوائنٹس کے فاصلے پر تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان 15 پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔

    آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں کل چار بھارتی بلے باز شامل ہیں جس میں شھبمن گل پہلے، روہت شرما (3)، ویرات کوہلی (6) اور شریاس ایر (9) نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی بار پریمیئر پوزیشن حاصل کی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں

  • ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کون ؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

    ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کون ؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

    دبئی: سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا قرعہ کس کے نام نکلا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے لئے بہترین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے انگلینڈ کے جوروٹ، نیوزی لینڈ کے کیل جیمیسن، سری لنکا کے  دیموتھ کرونارتنے اور بھارت کے روی چندر ایشون کو نامزد کیا گیا تھا۔

    تاہم آئی سی سی کی جیوری نے انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا، انگلش بیٹر نے گذشتہ سال 15 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1708 رنز اسکور کئے تھے، ان میں 6 سینچریاں بھی شامل تھیں، ان  کا اہم کارنامہ بھارت کے خلاف ڈبل سینچری اسکور کرنا تھی جو انہوں نے بھارتی سرزمین چنائے میں بنائی۔

    انگلش بیٹر جوروٹ سے قبل پاکستان کے محمد یوسف اور سر ویوین رچرڈز کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

    حیران کن طور پر آئی سی سی نے پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں کیا تھا حالانکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گذشتہ سال دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے۔

    آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو نامزد بھی کیا ہے جن کی رواں سال وکٹوں کی تعداد محض 27 تھی جبکہ قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 47 اور حسن علی نے سال دوہزار اکیس میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں تھی۔