Tag: ICC new test ranking

  • ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبرپرآگئی

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلیا سے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو ترقی مل گئی۔ مصباح الیون چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارت نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز چار صفر سے ہرا کر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔

    بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے،ساﺅتھ افریقہ چوتھے نمبر پر چلا گیا،انگلینڈ پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    ایک سو بیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت سال کا اختتام ٹاپ ٹیم کے ساتھ کرے گا۔ بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست نے انگلینڈ کو تین درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی ناکامی سے ترقی پاکستان ٹیم کو ملی۔

    برسبین ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستان ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ پاکستان کے خلاف انتالیس رنز کی کامیابی نے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیاہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ چھٹے سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پرموجود ہیں۔

    واضح رہے آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    چارسو نوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے اور 39 رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس، پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ گرگئی

    شارجہ ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس، پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ گرگئی

    دبئی : شارجہ ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں تنزلی آگئی۔

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، شارجہ ٹیسٹ ہارنے کے بعد بھی پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے لیکن ٹیم کے دو پوائنٹس کم ہوگئے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث تین درجہ کمی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

    چار درجے خسارے کے بعد اسد شفیق بھی ٹاپ ففٹین سے باہر ہوگئے جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    test-post-1

    پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھ ویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلی ، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دوسری اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

    ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تیسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دو پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی ہے تاہم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    test-post-2


    مزید پڑھیں : شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


    یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی،تاہم ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔