Tag: ICC oneday ranking

  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ،  بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ فاسٹ بالر محمد عامر ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

    آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر اور فخر زمان ساتویں نمبر پرموجود ہیں، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، مہدی حسن نے تین درجے ترقی کی۔

    نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، محمد عامر ایک درجے تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔ ون ڈے کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور محمد عامر کا کریبین پریمیئر لیگ سی پی ایل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈ ینٹس جبکہ شعیب ملک کی گیانی ایمزون واریئرز میں واپسی ہوئی ہے۔

    کریبین پریمیئر لیگ کے میچز رواں سال اگست میں شروع ہوں گے ،سی پی ایل میں دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے پلیئرز ڈرافٹ اٹھائیس کو ہوں گے۔

  • ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حسن علی کی بولرز رینکنگ میں اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی حکمرانی تاحال برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بولر حسن علی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، حسن علی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چودہ شکار کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے


    بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ اول، پاکستان کا چھٹا نمبر


    اس کے علاوہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی حکمرانی اب بھی قائم ہے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے حسن علی دنیا کے بہترین بولر بن گئے، بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا نمبر آل راؤنڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیمپئز ٹرافی کے ہیرو پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی ون ڈے میں دنیا کے بہترین بولرقرار پائے ہیں.

    محمد حفیظ نے آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں فاسٹ بولر حسن علی نے لمبی چھلانگ ماری۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی پر حسن علی نے چھ درجہ ترقی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ابوظہبی میں حسن علی تیز ترین پچاس وکٹیں لینے والے بولر بنے تھے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے بابر اعظم بیٹسمین رینکنگ میں دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

    علاوہ ازیں تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے پہلی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسری، پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانچویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹی، بھارت کے روہیت شرما ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نوویں اور جنوبی افریقہ ہی کے فاف ڈوپلیسی دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹربابراعظم کو دنیا کے دس بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ ون ڈے کی نئی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ابتدائی دس بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد دنیا کے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    babar-post-3

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 880 پوائنٹس کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔ وارنر نے پاکستان کے خلاف دو سنچریاں بنائیں تھیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    babar

    ایڈیلیڈ میں کیرئیر کی چوتھی سنچری بنانے والے پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ دسویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تیز ایک ہزار رنز بنانے کا غیر ملکی کھلاڑیوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

    babar-post-2

    کینگروز کے خلاف پانچ میچز میں ڈھائی سو رنزبنانے والے شرجیل خان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

    محمد عامر کی رینکنگ میں تینتالیس درجہ بہتری ہوئی ہے۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان سیریز ہارنے کے باوجود بدستور آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا سرفہرست ہے۔

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، زمبابوے کیخلاف وائٹ واش کے باوجود پاکستان کی ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

     زمبابوے کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد بھی شاہینوں کی رینکنگ میں بہتری نہیں آئی۔ کلین سوئپ کے باوجود گرین شرٹس 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

     چیمپیئز ٹرافی میں رسائی کیلئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف جیتنی ہوں گی، ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

     بیٹسمین رینکنگ میں بھی اظہرعلی چوبیس درجے چھلانگ مار کر 56ویں نمبر اور حارث سہیل سترہ درجے بہتری کے بعد 57ویں نمبر پر پہنچ گیئں ہے۔

     اے بی ڈیلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستان کھلاڑی موجود نہیں۔

     بولرز رینکنگ میں سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ کا پانچواں نمبر ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی

    ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کیخلاف آؤٹ کلاس ہونے کے بعد رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ برقرار رہا تو گرین شرٹس عالمی ٹورنامنٹس سے باہر ہو جائیگی۔

    بنگلہ دیش سے سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا، یہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بد ترین پوزیشن ہے۔

    اب مشکلات کا سفر بھی شروع ہوگیا، پاکستان ٹیم کو ہر حال میں رینکنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، گرین شرٹس ستمبر دوہزار پندرہ تک اگر آٹھویں نمبر سے نیچے گئے تو چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کا خواب پورا نہ ہوسکے گا۔

    یہی صورتحال ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے بھی ہے، ٹاپ ایٹ میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تو پھر ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈکھیلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا، پاکستان ٹیم پر وقت کھٹن ہے اور سفر طویل ہے۔