Tag: ICC Ranking

  • بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

    بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

    دبئی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے، لیگ اسپنر شاداب خان نے بالرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر قبضہ جمالیا۔

    بابر اعظم 95 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ وکٹیں لینے والے شاداب خان نے بالرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، پہلے نمبر پر افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان موجود ہیں، بھارتی اسپنر چاہل اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ساؤٹھی بالتریتب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دیگر قومی بلے باز کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، شعیب ملک کا 32 واں نمبر ہے، فخر زمان اور حسین طلعت بالترتیب 50 اور 54 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    محمد عامر اور حسن علی کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، عامر 15 ویں نمبر سے 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں، حسن علی 10 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں بھی قومی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا کا نمبر دوسرا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    ماؤنٹ مانگنوئی : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کولن منرو نے لوٹ لیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب درگت بنائی، گپتل نے نصف سنچری اسکورکی۔

    کولن منرو نے تریپن گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنزبنائے، یہ کیویز کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، گیل کا بلا بھی خاموش رہا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر2017 میں بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز میں دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ اول، پاکستان کا چھٹا نمبر

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ اول، پاکستان کا چھٹا نمبر

    دبئی : آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ، جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت بہترین ٹیموں میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر سر فہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اس کا تعاقب کرتی نظر آتی ہے اور بھارت اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    آئی سی سی کی بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں دوسرے نمبر پر وارنر اور اے بی ڈویلیرز تیسرے نمبر پر ہیں اس فہرست میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم 5 واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    اسی طرح بولرز رینکنگ میں جوس ہیزل ووڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور جنوبی افریقا کےعمران طاہر دوسرے جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا تیسرا نمبر ہے البتہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کی آل راؤنڈرز کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا دوسرا نمبر ہے اس طرح اس کٹیگری میں پاکستان کی کارکردگی سے بہتر رہی۔

  • آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی جبکہ عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔


    پڑھیں:  نیوزی لینڈ: کرکٹ کے علاوہ مصباح الحق اور یونس خان کی مصروفیات


    آئی سی سی کی جانب سے یہ فہرست آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی جس میں واضح طور پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے ٹیسٹ بیٹسمینوں آسٹریلوی بلے باز اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے اور کپتان مصباح الحق بدستور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    بولرز رکی رینکنگ میں بھارتی اسپینر ایشون سرفہرست جبکہ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دئی : آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی آگئی۔ بولرز اور بیٹسمینوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی رونما ہوگئی۔

    دس بہترین بلےبازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ کی پرفارمنس انھیں چوتھی پوزیشن پر لے آئی۔

    اظہرعلی تینتیسویں اور سرفراز احمد درجہ بندی میں بہتری کے بعد انتالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہ بنا سکا۔

    جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے جب کہ آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستانی ٹیم ساتویں نمبرپرچلی گئی

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستانی ٹیم ساتویں نمبرپرچلی گئی

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم رینکنگ میں مزید نیچے چلی گئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باﺅلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے صرف کھویا پایا کچھ بھی نہیں۔ سیریز اور شائقین کا دل ہارنے کے بعد شاہین رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر تک گرگئے۔

    سیریز سے قبل پاکستان نے دنیا کی بہترین ٹیم بننے کا خواب آنکھوں میں سجایا تھا جو نیوزی لینڈ نے پورا نہ ہونے دیا۔ نیوزی لینڈ ریکارڈ بناتا رہا اور پاکستان بار بار حکمت عملی تبدیل کرکے بھی ہارتا ہی رہا۔

    کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی گرگئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں رہا، سیلفی ماسٹر احمد شہزاد ٹاپ ٹوئنٹی سے بھی باہر ہوگئے۔ بولرز رینکنگ میں شاہد آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

  • سری لنکا سے ناکامی، پاکستان رینکنگ میں نویں نمبر پر چلا گیا

    سری لنکا سے ناکامی، پاکستان رینکنگ میں نویں نمبر پر چلا گیا

    کولمبو : سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک مرتبہ پھر نویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    آئی سی سی رینکنگ میں کبھی پاکستان آگے تو کبھی ویسٹ انڈیز، سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں ہار نے گرین شرٹس کو پھر سے وہیں لاکھڑا کردیا، رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر آنے کے لئے پاکستان کو پھر سے فتح درکار ہے۔

    قومی ٹیم آخری تینوں میچ جیت کر ویسٹ انڈیز پر چار پوائنٹس کی برتری تو لے سکتا ہے لیکن چیمئنز ٹرافی میں کون جائے گا اس کا فیصلہ سہ ملکی سیریز کرے گی۔

    رینکنگ میں ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے، میگا ایونٹ کے لئے تیس ستمبر کی تاریخ تک رینکنگ میں ٹاپ آٹھ میں آنے والی ٹیمیں ہی کوالیفائی کرسکیں گی۔

    بنگلہ دیش کوالیفائی کرچکا ہے، اب مقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    دبئی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آئی سی سی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے،پالی کیلے ٹیسٹ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے پاکستان کے یونس خان دو درجہ بہتری کے بعد دنیا کے چھٹےبہترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔

     آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا نمبر پہلا ہے،سرفراز احمد چار درجے جمپ لگا کر سترہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

     سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ چار درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ چوتھے نمبر پر آگئے، بولر رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں یاسر کے علاوہ کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    آل راونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا نمبر پہلا ہے، ٹاپ فائیو آل راونڈرز میں قومی کھلاڑی شامل نہیں۔

  • آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا اعلان کردیا۔

     ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار کا کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال نو سےچھبیس جولائی تک ہوگا، مشترکہ طور پر اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میزبان ملک ہونگے، ایونٹ میں سولہ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

     چھ بہترین ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرینگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپوں کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کھیلیں گی۔

     دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں کراس اوور میچز کھیل کر میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا ایڈیشن گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی، پاکستان کو تیسری سے چھٹی پوزیشن پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کو پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں سات سے نو پر تنزلی ابھی ہضم نہیں ہوئی تھی کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کا بم گرا دیا، پاکستان بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنے کی مٹھائی کھانے کو ہی تھا کہ آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ میں اسے چھٹے نمبر پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کے لئے رینکنگ مرتب دینے والے ڈیوڈ کینڈیکس جانیں، لگتا ہے کینڈیکس کو پاکستان سے خاصی محبت ہے، بھارت اپنی آخری چار سیریز ہارنے کے باوجود سات سے چار نمبر پر آگیا۔

    نیوزی لینڈ اپنی سے نیچے نمبروں والی ویسٹ انڈیز سے دو اور بھارت اور سری لنکا سے ایک ایک سیریز جیت کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ میں صرف ایک چیز حوصلہ افزا ہے کہ تین سے سات پوزیشنوں کی ٹیموں کے درمیان پواینٹس کا فرق صرف تین ہے، لہذا پاکستان سری لنکا کو ہرا کر واپس تین پر آسکتا ہے۔