Tag: ICC T 20 rankings

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی اور کے ایل راہول دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین کے ایل راہول دوسرے نمبر پر آگئے۔

    ٹی ٹوینٹی کی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، عماد وسیم کا رینکنگ میں پانچواں جبکہ شاداب خان کا آٹھواں نمبر ہے، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم اور کپتان کا راج برقرار

    اس کے علاوہ آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری، کولن منرو چوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں اور گلین میکسویل چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے۔

  • آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم بدستور دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی20رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں80ٹیموں کی ریکنگز کااعلان کیا گیا ہے، اس بار بھی پاکستان ٹیم ٹی20کی سب سے کامیاب ٹیم قرار پائی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم نے دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہی تاحال برقرار ہے۔

    رینکنگ میں پاکستان کا پہلا، جنوبی افریقہ کا دوسرا، انگلینڈ کا تیسرا نمبرہے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبرپر موجود ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیزنویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    دبئی : پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سیریز میں نیوزی لینڈ کی دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنادیا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کو چھ رنز سے شکست دی۔

    بھارت کی جیت ایک بار پھر پاکستان کے کام آگئی، پاکستان نے ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ بھارت نے تین پوائنٹس تو حاصل کیے لیکن اب بھی وہ پانچویں نمبر پر ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی تھی جس کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پرآگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

    دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی، عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔

    پاکستان کے عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن کیلئے جگہ بنالی ہے، ویسٹ انڈیز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دینا پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔

    انگلینڈ کی ناکامی نے پاکستان کو ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبرپر موجود ہے۔

    ورلڈ الیون کے خلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لینے والے بابر اعظم کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم کی حکمرانی قائم ہے۔

    بابر اعظم نے آزادی کپ کے دوران 179 رنز بنائے، جس کے بعد ان کی رینکنگ میں 21 درجے کی بہتری آئی اور وہ کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کے مطابق واضح رہے کہ آزادی کپ کے فائنل میں بہترین کارکردگی کے بعد مین آف میچ احمد شہزاد22ویں، شعیب ملک30ویں اور لیگ سپنر شاداب خان66ویں نمبر پر ہیں۔