Tag: ICC T20 Ranking

  • ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی بڑی کامیابی

    ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی بڑی کامیابی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کی شان محمد رضوان نے ٹی 20 سیگمنٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

    لیکن دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے، اور وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، درسری طرف ٹی 20 بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جنوبی افریقا کے بولر تبریز شمسی دوسری پوزیشن جب کہ انگلینڈ کے عادل رشید تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان 861 پوائنٹس کے ساتھ ریٹنگ میں ٹاپ پر ہیں، بھارتی کے سوریا کمار کے پوائنٹس 801 ہیں، جب کہ بابر اعظم کی ریٹنگ 799 رہی۔

    ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں، جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے معین علی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

  • آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری، ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر

    آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری، ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر چلے گئے، ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں نہ پہنچ سکا۔

    تازہ رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ میلن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ایرون فِنچ 2 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر کے حقدار قرار پائے۔

    اس کے علاوہ بھارت کے لوکیش راہول تیسرے، ریسی وینڈر ڈوسن پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، گلین میکسویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نویں اور ایون مورگن 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    علاوہ ازیں بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ سری لنکن اسپنر سینڈکن 9 درجے ترقی کر کے نویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے، واضح رہے کہ اس بار ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن اوربابراعظم بہترین بلے باز قرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن اوربابراعظم بہترین بلے باز قرار

    دبئی : آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم اسکاٹ لینڈ سے میچ کے بعد صورتحال واضح مزید ہوگی، بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے، پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم نے رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا کو پیچھے دھکیل دیا۔

    بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ کامیاب بالرز میں افغانستان کے راشد خان کی سیریز میں آٹھ وکٹیں لے کر پہلی اور پاکستان کے شاداب خان کی دوسری پوزیشن ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے، ٹاپ بالرز کی فہرست میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ دس میں سے پوزیشنیں اسپنرز کے پاس ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آئی سی سی رینکنگ: سرفراز الیون ٹی ٹوینٹی میں سرفہرست

    آئی سی سی رینکنگ: سرفراز الیون ٹی ٹوینٹی میں سرفہرست

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی عالمی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اول نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں سرفراز الیون کی فتح کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ کیویز کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئی۔

    مزید پڑھیں: تیسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کوشکست دےکرسیریزجیت لی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست کے مطابق بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے جبکہ ون ڈیز (ویسٹ انڈیز) کی ٹیم پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر جگہ بنا سکی۔

    رینکنگ کے حساب سے سری لنکا 8 ویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسواں نمبر حاصل کر سکی۔

    واضح رہے کہ سرفراز الیون نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دے کر فتح اور سیریز اپنے نام کی جس کے بعد قومی ٹیم نے عالمی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا سکہ جما لیا، رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے، بھارت کی جیت پاکستان کے کام آگئی۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان124پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے، قومی ٹیم ایک سال سے شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرٹی20سیریز جیت لی


    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: عماد وسیم ٹی 20 کے نمبرون بولرقرار

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: عماد وسیم ٹی 20 کے نمبرون بولرقرار

    لاہور : پاکستانی ٹیم کے عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر بن گئے، جبکہ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی حکمرانی تاحال قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم دو درجہ بہتری کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر بن گئے۔

    عماد وسیم نے پہلی مرتبہ بولرز کی فہرست میں نمایاں ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، آئی سی سی کے مطابق عماد وسیم 780پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر پہلی پوزیشن پر براجمان تھے جو کہ اب تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عماد وسیم پاکستان کرکٹ کا اگلا سُپراسٹار


    بیٹسمینوں کی لسٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شاکب الحسن کی حکمرانی قائم ہے۔

    علاوہ ازیں مجموعی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔