Tag: ICC T20 World Cup

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویمنز قومی ٹیم شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویمنز قومی ٹیم شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم

    قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ نے کہا ایونٹ  سے ایک ہفتہ پہلے دبئی آنے کا مقصد موسم اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہوناہے، قومی ٹیم پہلے وارم اپ میچ میں ہفتے کو اسکاٹ لینڈ اور پیر کو بنگلادیش سے ٹکرائے گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا، افتتاحی روز پاکستان ٹیم سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کے ساتھ ہی پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقابلوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے، شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کا شدت سے انتظار تھا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پری بکنگ میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

    تئیس اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے مقابلے کے ٹکٹس بھی نایاب ہوگئیں ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کی ساٹھ ہزار ٹکٹس پبلک ہونےسے پہلے ہی بک کرالی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈٹی 20 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے۔

    پاکستان اور بھارت تئیس اکتوبر کو ملیبرن میں آمنے سامنے ہونگے،پاکستان کے دیگر میچز کا شیڈول کچھ یوں ہوگا۔

    27 اکتوبر بمقابلہ گروپ بی کوالیفائر، پرتھ
    30 اکتوبر بمقابلہ گروپ اے کوالیفائر، پرتھ
    03 نومبر بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
    06 نومبربمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

     

  • وریندر سہواگ بھی اپنی ٹیم کا مذاق بنانے لگے

    وریندر سہواگ بھی اپنی ٹیم کا مذاق بنانے لگے

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارت کی ٹیم واپسی کی تیاری کررہی ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف میمز کی بھرمار ہے۔

    صارفین اپنے اپنے انداز میں بھارتی ٹیم کا مذاق بنا رہے ہیں، وہیں بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ بھی پیچھے نہ رہے اور بھارتی سورماؤں کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

    سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر پر بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ختم بائے بائے ٹاٹا گڈ بائے۔‘

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہوجانے پر اس کے مداح بھی کافی اداس نظر آرہے ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔

    ایسے ہی ایک مداح نے وریندر سہواگ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے بہت بڑی غلطی کی ہے پاکستان سے شکست کے بعد کوہلی نے پاکستان کو اگلے 10 برسوں کے لیے ایک نئی زندگی دی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دعویٰ کرنے والا بھارت چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی میلے میں سیمی فائنل میں پہنچنے سے قبل ہی باہر ہوگیا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم اس کے بعد مسلسل تین مرتبہ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی جبکہ 2014 میں رنر اپ رہی اور 2016 میں سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

    پانچ سال بعد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈکپ میں بھی بھارتی ٹیم کوئی اچھی پرفارمنس نہیں دے سکی اور سپر 12 کے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی ہے۔

  • پاکستان ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، کپل دیو

    پاکستان ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، کپل دیو

    ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا، جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

    یہ بات انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا کہ وہ ایک خطرناک ٹیم ہے اور کسی بھی وقت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

    کپل دیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پاکستانی ٹیم نے اپنی قابلیت سے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا، پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی،152رنزکم نہیں ہوتے۔

    سابق بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےدونوں اوپنرز سکون سے کھیلے، اس میں کوئی دو رائے نہیں پاکستان نے میچ آسانی سے جیتا۔

  • قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل روانہ ہوگی

    لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز جمعہ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلیے روانہ ہوگی، قومی اسکواڈ کی کل صبح روانگی شیڈول ہے۔

    قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا تھا، روانگی سے قبل ٹیم کا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا سیناریو میچ ہوگا۔ یو اے ای پہچنے کے بعد ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچز کھیلے گی۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف جیت حاصل کرکے میگا ایونٹ میں مومنٹم برقرار رکھیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا پہلا میچ24اکتوبر کو پاکستان ٹیم کا مقابلہ بھارتی ٹیم سے ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2022: کوالیفائنگ ایونٹس کی تاریخ سامنے آگئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2022: کوالیفائنگ ایونٹس کی تاریخ سامنے آگئی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہوں گے۔

    آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ اور سربیا پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے 15 ٹیمیں چار مختلف مراحل کے ذریعے کوالیفائی کریں گی۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

    مذکورہ ورلڈ کپ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول تھا تاہم عالمگیر وبا کرونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔

    آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے، تاہم آسٹریلیا میں اب ایونٹ سنہ 2022 میں منعقد ہوگا۔