Tag: ICC T20 World Cup 2022

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، مایہ ناز کمنٹیٹر شامل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، مایہ ناز کمنٹیٹر شامل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت, ویسٹ انڈیز اور دیگر ممالک کے کمنٹیٹرز فرائض انجام دیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے 29 رکنی کمنٹری پینل بنایا ہے، پاکستان سے بازید خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ ویٹ، انگلینڈ کے اوئن مورگن، ایڈم گلکرسٹ، اطہر علی خان، ڈیل اسٹین، ڈینی موریسن، مائیکل کلارک، مائیک ایتھرٹن، ناصر حسین، ای این بشپ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری کریں گے۔

    بھارت سے روی شاستری، پومی امبانگوا، سیموئل بدری، شین واٹسن اور سنیل گواسکر بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ اس پینل میں پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ کے صرف ایک، ایک کمنٹیٹر ہی شامل ہیں، جن میں بالترتیب بازید خان، اطہر علی خان، پومی بانگوا، پیٹرسن مومسین، رسل آرنلڈ اور نیل او برائن شامل ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ مفت میں دیکھیں، مگر کیسے؟؟ ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ مفت میں دیکھیں، مگر کیسے؟؟ ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا میں رواں سال ہونے والا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کا فائنل میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، جسے اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنا مداحوں کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

    مذکورہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین رشبھ پنت نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی اس خواہش کو پورا کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

    رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹکٹ آپ مفت حاصل کر سکتے ہیں، مفت ٹکٹ کے لیے ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا میں ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد پہلی مرتبہ ہونے والا ہے اور اس ٹورنامنٹ کی زور و شور سے تشہیر بھی شروع کردی گئی ہے۔29 دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں اپنا دَم دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    اس ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹ حاصل کرنا لوگوں کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ میدان میں پہنچ کر میچ دیکھنا چاہیں گے اور اگر بات فائنل میچ کی ہو تو پھر ٹکٹ کیا نایاب ہونا یقینی ہے۔ ایسے میں بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت نے ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کو مفت ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

    رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بتایا ہے کہ کرکٹ شیدائیوں کو مفت ٹکٹ جیتنے کے لیے کچھ سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

    اس کے علاوہ نام، پتہ اور موبائل نمبر جیسی عام معلومات بھی دینا ہوں گی۔ اس طرح آپ ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میچ کے لیے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کے ساتھ ہی فلائٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔