دبئی : آئی سی سی نے سال دوہزار پندرہ کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کے تین کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
آئی سی سی نے سال دوہزار پندرہ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیمیں تشکیل دیں ہیں، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے ایلسٹر کک کریں گے۔
Here's the @ICC Test Match Team of the Year in full
https://t.co/sLDINHlTe3 pic.twitter.com/H27VdEvnvW
— ICC (@ICC) December 2, 2015
پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو طویل فارمیٹ کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، مصباح الحق آئی سی سی کے معیار پر پورے نہیں اترے۔ ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان، سرفراز اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
And in the year of the truly brilliant #cwc15 here's the full @ICC ODI Team of the Year
https://t.co/sLDINHlTe3 pic.twitter.com/ir2PzaVbBe
— ICC (@ICC) December 2, 2015
ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دونو فارمیٹس کا حصہ ہیں، آئی سی سی ون ڈے ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز کریں گے۔