Tag: ICC test players ranking

  • ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ ،پاکستانی کپتان مصباح الحق ٹاپ10 بیٹسمینوں میں شامل

    ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ ،پاکستانی کپتان مصباح الحق ٹاپ10 بیٹسمینوں میں شامل

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی پلئیرز رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

    ٹیسٹ کی درجہ بندی میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جوروٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے نمبر پرہیں۔

    test-post-2

    پاکستان کے یونس خان پانچویں پانچویں نمبر پر موجود ہے، چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز، ساتویں پر آسٹریلیا کے اے سی ووگز ساتویں، ڈیوڈ وانر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

    رینکنگ میں انگلینڈ کے کک نویں نمبر پر ہے، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کا پہلا نمبر ہے، کانپور ٹیسٹ کے ہیرو روی چندرن ایشون نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر، انگینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے، اسٹیورٹ براڈ چوتھے نمبر پرہیں۔

    Test-post-1سری لنکا کے جادوگراسپنر ہیرانگا ہیراتھ پانچویں نمبر پر جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی چھٹی پوزیشن برقرارہے۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارتی آف اسپنر ایشون سرفہرست ہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • ٹیسٹ رینکنگ:  آسٹریلیا کی تنزلی، پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

    ٹیسٹ رینکنگ: آسٹریلیا کی تنزلی، پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

    دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی حکمرانی ختم، بھارت پہلے نمبر پر آگیا۔

    سری لنکا نے آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا، ایشیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا آسٹریلین خواب پورا نہ ہوسکا،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستان کے پاس تاریخ میں پہلی بار رینکنگ میں حکمرانی کا موقع ہے۔

    ویسٹ انڈیز، بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت جائے یا ڈرا بھی کرلے تو پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گا، سری لنکا کے خلاف وائٹ واش شکست نے آسٹریلیا کو دو درجے تنزلی کے بعد پہلے سے تیسرے نمبر پرپہنچا دیا ہے۔

    بھارت ایک سو بارہ پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پرہے، پاکستان اور بھارت میں صرف ایک ریٹنگ پوائٹ کا فرق ہے، پاکستان ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہے، تاہم سری لنکا کی ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی۔

  • اوول ٹیسٹ میں فتح کے بعد نئی رینکنگ، یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    اوول ٹیسٹ میں فتح کے بعد نئی رینکنگ، یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    دبئی: اوول ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے بعد ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی، بارہیویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    اوول ٹیسٹ جیت کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ،چھکا لگا کر کیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری بنانے والے یونس خان چھ درجے چھلانگ لگا کرپانچویں نمبر پرآگئے۔

    اوول میں سنچری نے ٹیکنک کے ماسٹراسد شفیق کو پھر ٹاپ ففٹین میں شامل کردیاہے، چھکا لگا کرجیت دلوانے والے اظہرعلی بھی سترہیوں نمبر پرفائزہوگئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہرہوگئے، ٹیسٹ کپتان چار درجے تنزلی کے بعد بارہیوں نمبر پر چلے گئے،گھومتی گیندوں سے انگلش بلےبازوں کو چکرانے والے یاسرشاہ پانچواں نمبر بچانے میں کامیاب رہے۔

    برمنگھم اوراوول ٹیسٹ میں لگاتار دو بار پانچ وکٹیں لینے والے سہیل خان اکیس درجے چھلانگ لگاکر اکتالیسویں نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی نے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

    دبئی : جیمز اینڈرسن نے بھارت کے ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، یاسرشاہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ ٹین میں صرف مصباح الحق موجود یے، یونس خان ابتدائی دس کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

    قومی ٹیم کا براہ راست نمبر ون ٹیم بنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، ایجبسٹن میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ گرگئی جبکہ انگلش کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوگئی ہے۔

    برمنگھم ٹیسٹ جیت کر پاکستان تاریخ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما سکتا تھا لیکن ایک سو اکتالیس رنز کی شکست سے خواب ادھورا رہ گیا۔

    icc2

    اب معاملہ بھارت اورسری لنکا کےہاتھ میں چلاگیا، بھارت کو ویسٹ انڈیز سے ہارنا اور سری لنکا کو آسٹریلیا سے جیتنا ہوگا، پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

    تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی نے یاسر شاہ کو رینکنگ میں پانچویں نمبر پر دھکیل دیا، یاسر شاہ گذشتہ دو میچز میں صرف چار وکٹیں لے سکے۔

    بیٹسمنوں کے فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹون اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں، انگلش بیٹسمین جو روٹ کا دوسرا اور کیوی کپتان کین ولیم سن تیسرے نمبر پر ہیں۔

    آؤٹ آف فارم یونس خان بھی لمبے عرصے کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے اور دو درجے تنزلی کے بعد یونس کا بارہویں نمبر ہے۔

    اسد شفیق بھی تنزلی کے بعد سولہویں نمبر پر چلے گئے جبکہ اظہر علی اٹھارہویں اور سرفراز احمد انیسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    icc 1

    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں مصباح الحق واحد پاکستانی ہیں، مصباح کا آٹھواں نمبر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 108 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جب کہ نیوزی لینڈ کے98، جنوبی افریقہ کے 92، سری لنکا کے 85، ویسٹ انڈیز کے اور بنگلہ دیش کے 57 پوائٹس ہیں۔