Tag: ICC Test Ranking

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن سے محروم کردیا، قومی ٹیم ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ریننگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دے کر تیسری سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

    قومی ٹیم کی ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئی ہے، گرین شرٹس 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

    رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ، تیسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈٰیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر براجمان ہے۔

    مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی، میچ میں محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عباس کی بولنگ سے دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوا۔

    آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کی لیکن عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، بالرزاور بلےبازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کی ہے، مذکورہ سیریز ڈرا ہونے پر پاکستان کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیم کی ساتویں پوزیشن تا حال برقرار ہے۔

    اس کےعلاوہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بالرز اور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے لارڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی اس طرح سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    دبئی : آئی سی سی نے بیٹسمینوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، اظہرعلی اور یونس ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہوگئے، اسٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پرہیں۔

    پاکستانی بلے باز اظہرعلی اور یونس خان کو ایک، ایک درجے ترقی ملی ہے، جس کے بعد وہ دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ اظہرعلی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    رینکنگ کے مطابق کین ولیمسن دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، جوروٹ اور ویرات کوہلی ایک، ایک درجے تنزلی کا شکار ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرےاور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھےنمبر پر ہیں۔ ڈی ویلیئرز کی ایک درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔

    نئی رینکنگ کے مطابق ڈی کوک سات درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، آل راﺅنڈرز میں ایشون نے شکیب الحسن سے دوبارہ پہلی پوزیشن چھین لی۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے مصباح الحق ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، رینکنگ میں یونس خان اور مصباح الحق کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق دسویں نمبر پر آگئے۔

    ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے یاسر شاہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں یاسر شاہ کے علاوہ اور کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،  یاسر شاہ دوسرے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر براجمان

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان شارجہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے۔

    بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر آگئے۔جبکہ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ مصباح الحق بھی بدستورٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن کا نمبر پر پہلا ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ راحت علی اور شعیب ملک کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

    طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ راحت علی اور شعیب ملک کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

     

  • پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

    پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

    دبئی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی نے پاکستان کو نو سال بعد آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچادیا۔

    ایشز کے ہیرو یو اے ای میں زیرو ہوگئے شاہینوں نے انگش ٹیم کا شکار کرلیا،تین سال بعد پاکستان نے تاریخ دہرادی، ٹیسٹ سیریز گوروں کے لئے ٹیسٹ بن گئی، جس میں وہ فیل ہوگئے، پاکستان نے سیریز دو صفر سے جیت کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    آسٹریلیا کو نیچے دھکیل دیا،قومی ٹیم نو سال بعد آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی، اس سے قبل اگست دوہزار چھ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آیا تھا، سیریز میں ناکامی نے انگلینڈ کو چھٹے نمبر پر پہنچادیا،انگلینڈ کے بڑے نام سیریز بچانے میں ناکام رہے ۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر آگئے

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آگئی، لیگ اسپنر یاسر شاہ دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔

    دبئی ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس نے کھلاڑیوں کی رینکنگ کو اوپر پہنچادیا ہے، دوسرے میچ کے ہیرو یاسر شاہ تین درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض اور عمران خان نے بھی گوروں کو اپنا نشانہ بنایا اور رینکنگ کو بہتر بنایا۔

    بیٹسمینوں میں مرد بحران یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، دبئی ٹیسٹ میں یونس خان نے کیرئیر کی اکتیسویں سینچری اور نو ہزار رنز مکمل کئے تھے، ٹیم کے سپہ سالار مصباح الحق اور مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی رینکنگ بہتر بنائی ہے۔

    انگلینڈ کے جوئے روٹ دنیا کے بہترین بیٹسمین بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے پہلی پوزیشن پر ہتھیالی، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، شارجہ میں کامیابی قومی ٹیم کو دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی.

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان کا نمبر ساتواں ہے۔

    آئی سی سی نے سال دو ہزار چودہ کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، بولر رینکنگ کی ٹاپ ٹین پوزیشن پر کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس دو درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر پر پہنچ گئے ہیں۔

    پابندی کا شکار قومی آف اسپنر سعید اجمل کا نمبر بارہواں ہے، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیر ایک درجہ ترقی کرکے نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

    سری لنکا کے کمارا سنگاکارا دوسرے نمبر پر چلے گئے، پاکستان کے یونس خان کا نمبر ساتویں اور کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راونڈر رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر پراجمان ہے۔

    کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کا نمبر تیسرا تھا۔

    پاکستان سیریز جیت کر تیسری پوزیشن مستحکم کرسکتا تھا لیکن شارجہ میں کیویز نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کی جگہ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    سری لنکا پانچویں اور بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا چورانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جار ی کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جار ی کردی

    ابو ظہبی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جار ی کردی، ابو ظہبی ٹیسٹ کے پلیئر آف دی میچ مصباح آٹھویں اور مین آف دی سیریز یونس خان چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ  ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ہوش اڑانے والی پاکستان ٹیم لمبی چھلانگ مار کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی، بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان بلے بازوکی کی ترقی ہوگئی، سنچریوں کی ہٹرک کرنے والے یونس خان آٹھویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

     مصباح الحق کی دو سنچریوں نے انھیں ٹاپ ٹین میں واپسی دلوائی۔ مصباح الحق آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں، اظہر علی اکیسویں، اسد شفیق بائیسویں اور سرفراز احمد کی بتیسویں پوزیشن ہیں، بولرز رینکنگ میں معطل اسپنر سعید اجمل ٹاپ ٹین میں موجود پاکستانی بولر ہیں، بارہ شکار کرنے والے یاسر شاہ چھتیسویں اور ذولفقار بابر چالیسویں نمبر پر موجود ہے۔