Tag: icc-trophy-aps

  • ورلڈ ٹی  20ٹرافی کی اے پی ایس پشاور میں تقریب رونمائی

    ورلڈ ٹی 20ٹرافی کی اے پی ایس پشاور میں تقریب رونمائی

    پشاور : آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی آرمی پبلک اسکول پشاور میں کردی گئی، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹرافی جیت کر شہدائےِ پشاور سے منسوب کریں گے۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رواں سال مارچ میں بھارت میں شیڈول ہے، دنیا کے سفر پر نکلنے والی میگا ایونٹ کی ٹرافی جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچ گئی اور اسکی رونمائی کے لیے بہادر شہید بچوں کے شہر پشاورمیں اے پی ایس اسکول کا انتخاب کیا گیا۔

    اسکول میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے طلبہ کے ساتھ مل کر ٹرافی کی رونمائی کی۔

    اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جیت کر شہدائے پشاور سے منسوب کریں گے، بہادر بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر انہیں فخر ہے۔ اے پی ایس کے طلبہ نے کپتان اظہر علی اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور اس لمحے کو اور بھی یادگار بنالیا، ٹرافی دو دن پاکستان میں رہے گی۔

    منگل کو ٹرافی لاہور پہنچے گی،جہاں اس کی نمائش قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم جوئی کا آغاز سولہ مارچ سے کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف میچ سے کرے گا۔