Tag: ICC warmup matches

  • آئی سی سی وارم اپ میچ : آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ  کو 12 رنزسے ہرا دیا

    آئی سی سی وارم اپ میچ : آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 12 رنزسے ہرا دیا

    ساؤتھمپٹن : آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو بارہ رنز سے شکست دے دی،297رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 285رنز بناسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا آسٹریلوی بلے بازوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔

    آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ50اوورز میں دو سو ستانوے رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ ایک سو سولہ رنز بنا کر نمایاں رہے، پلنکٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے وارنر43،ایرون فنچ 14،مارش 30، اسمتھ116،عثمان خواجہ31،سٹوئنس 13،کیرے 30،کلٹر نائل 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دو سو پچاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جیمز ونس اور جوڑ بٹلر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آئیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 32،بریسٹو 12،وینس 64،سٹوکس 20بٹلر52،معین علی 22،واکس 40،کیورن 2بنا کر آوٹ ہوئے۔

  • سڈنی: وارم اَپ میچ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    سڈنی: وارم اَپ میچ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    سڈنی: ورلڈ کپ کے لئے وارم میچ میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم دوسرا وارم میچ آج انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلا جارہا ہے، وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے فتح ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے، کوشش ہےآخری میچ کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

    دونوں ٹیمیں اپنے پہلے وارم اپ میچز جیت چکی ہیں، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز جب کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں مینجمنٹ کو تمام تجربے کرلینے چاہئیں، پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے، اب تیاریوں کا وقت گزر چکا ہے، کھلاڑیوں کو ایکسٹرا ٹریننگ کرنا ہوگی۔