Tag: ICC World Cup 2023

  • پاکستان کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف میچ سے باہر

    پاکستان کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف میچ سے باہر

    فخر زمان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فخر زمان 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے آئندہ ورلڈ کپ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے اوپنر گھٹنے کی انجری کا علاج کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    دریں اثناء سلمان علی آغا کو بدھ کے ٹریننگ سیشن کے بعد بخار ہو گیا اور وہ اس سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    15 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
    منگل کو جن کھلاڑیوں نے آرام کا انتخاب کیا ان میں عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان شامل ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم کی طرف سے کئے گئے مکمل معائنے کے بعد، مذکورہ کھلاڑیوں میں سے پانچ کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن میں شامل ہونے کے لیے موزوں سمجھا گیا۔

    نتیجتاً، پاکستان اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں نے، سوائے محمد حارث کے، جنہوں نے بخار سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ جاری رکھا۔

  • ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘، صارفین کا بھارتی بورڈ پر طنز

    ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘، صارفین کا بھارتی بورڈ پر طنز

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا بھارت میں آغاز ہوچکا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں شائقین کی تعداد مایوس کن حد تک کم رہی اور اسٹیڈیم خالی رہا۔

    شائقین اس بات سے کافی ناخوش ہیں اور ورلڈکپ جیسے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں خالی گراؤنڈ کا ذمہ دار بی سی سی آئی کو قرار دے رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے اس کا موازنہ 2015 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے بھی کیا جس میں گراؤنڈ پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈکپ کے میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی بورڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘۔ ایک خاتوں نے لکھا کہ ’کنگال بورڈ عرف امیرترین بورڈ‘۔

    کئی صارفین نے سابقہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے دوران مداحوں سے پُر گراؤنڈ کی تصاویر شیئر کیں اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سے خالی اسٹینڈز کی تصوریں شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم کیویز بیٹرز کی شاندار بلے بازی دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں قلیل تعداد میں شائقین موجود تھے۔

    فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود بھارتی عوام نے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا۔ کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز بی سی سی آئی پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

  • پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا! بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

    پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا! بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

    بھارت کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ پاکستان اور میزبان بھارت کے درمیان میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہوسکتا ہے۔

    اپنے دور کے مشہور بیٹر نے مزید واضح کیا کہ بالخصوص دنوں ملکوں کے عوام روایتی حریف کے درمیان مقابلے کے لیے انتہائی جذباتی اور پُر جوش ہوتے ہیں، بھارتی سورماؤں اور گریش شرٹس کے مابیں 14 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے لیکن بھارت اور پاکستان کا مقابلہ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے، کس بھی شخص سے پوچھیں یہی بولے گا پاکستان کے خلاف جیتنا ہے،

    انھوں نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ بھارتی ٹیم اس مقابلے کے لیے فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی اور اس کے بارے میں تو کوئی دو رائے نہیں ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ سائیڈ ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔ ون ڈے فارمیٹ مختلف ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی ٹیم ہے۔

    سابق آف اسپنر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہو گا، ایشیا کپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اتنے اعلیٰ پائے کی نہیں ہے۔

  • ورلڈکپ فاتح کپتان نے پاکستان کی حیران کن کارکردگی کی پیشگوئی کردی

    ورلڈکپ فاتح کپتان نے پاکستان کی حیران کن کارکردگی کی پیشگوئی کردی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 2019 میں ورلڈکپ کا فاتح بنوانے والے سابق کپتان آئن مورگن نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کچھ الگ کرنے جارہی ہے۔

    موجودہ کمنٹیٹر آئن مورگن نے کہا کہ بھارت میں منعقد ہونے ولاے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستان ممکنہ طور پر حیران کردے گا اور یہ ورلڈک جینتے کی دعویدار ٹیموں میں سے ایک ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے شوپیس ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے پریشر میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    مورگن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عالمی کپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے میرے خیال میں وہ پاکستان ہوگی۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین شیڈول ہے جب کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی۔

  • ورلڈکپ: وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو مات دے دی

    ورلڈکپ: وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو مات دے دی

    آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے دی۔

    وارم اپ میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر سجایا، اوپنر ڈیون کانوائے 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرڈ ہوئے۔

    اس کے علاوہ ٹام لیتھم نے 52 اور گلین فلپس نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ پرٹیز کی جانب سے لونگی نگیڈی اور مارکو جانسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو صرف 2 رنز کے اسکور پر اوپنر ریزا ہینڈریکس کو بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ راسی وان ڈیر نے بھی 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 37 اوورز میں 219 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا مگر وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنزہی بنا پائے، یوں انھوں ڈک ورت لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 5 نومبر سے ہوگا، افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا۔

  • ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹیموں کا پہلا میچ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹیموں کا پہلا میچ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا پہلا میچ احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ2023کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان5اکتوبر کو ہوگا۔

    اس حوالے سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے9میچ ری شیڈول کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا مقابلہ14اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کامیچ12کے بجائے10اکتوبر کو ہوگا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں 15اکتوبرکومد مقابل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کامیچ لکھنو میں12اکتوبر کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ14کے بجائے 13 اکتوبر ہوگا۔

    جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ6اکتوبرکو نیدر لینڈز سے کھیلے گا، ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ11نومبر کو ری شیڈول ہے۔

  • ورلڈ کپ میں ٹیم کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ امام الحق  نے بتادیا

    ورلڈ کپ میں ٹیم کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ امام الحق نے بتادیا

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں کیسے کھیلنا ہے یہ بہت پہلے ہی سوچ لیا تھا، ہماری میگا ایونٹ کے لیے تیاری اچھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی امام الحق نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بہت سی باتیں کھل کر بیان کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے2019 کے ورلڈکپ میں ہی 2023 کے ورلڈکپ کے بارے میں سوچ لیا تھا، بدقسمتی سے ہم اس کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائے تھے۔

    امام الحق نے کہا کہ ڈر کر کیا کھیلنا ہے؟ نیٹ پر فاسٹ بولرز کو کھیلنا ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔ جب ہم میچز کھیلتے ہیں تو ہمیں فاسٹ بولرز کے خلاف کی گئی پریکٹس کا فائدہ ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ باقاعدگی سے نہ کھیل رہے ہوں اور پھر آپ نے دوبارہ شروع کرنا ہو تو یہ آسان نہیں ہوتا۔

    اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے جو تقاضے ہیں اس کے مطابق خود کو تیار رکھتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں وقفہ آنے سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جبکہ کوشش یہی ہوتی ہے جب میں ٹیم کے ساتھ کھیل نہ رہا ہوں اپنی پریکٹس اسی طرح جاری رکھوں جیسی میں ٹیم میں رہ کر کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایک بہت بڑا گیپ آیا ہے، مجھے بہت محنت کرنی ہے، میں اپنی بنیادی چیزوں پر محنت کرتا ہوں جہاں میں نے چھوڑا ہوتا ہے وہاں سے کام کرتا ہوں۔

    بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ہمارا ون ڈے کا ریکارڈ تین چار سیریز میں اچھا رہا ہے، اسی لیے ہماری میگا ایونٹ کے لیے تیاری بھی اچھی ہے، ہماری متوازن ٹیم بن رہی ہے جو مسلسل ایک ساتھ کھیل رہی ہے، ہمیں ایشیاء کپ سے پہلے 8 میچز مل رہے ہیں جو سمجھتا ہوں کہ کافی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے بعد ہمارے پاس وقت ہے، ہم آپس میں میچز کھیلیں گے۔

    امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بیٹرز پی ایس ایل میں نڈر انداز سے بیٹنگ کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ ہم جو چھ سات سال سے کھیل رہے ہیں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی گیم کو آگے لے کر جانا ہے، کرکٹ میں دباؤ اور مقابلہ ہونا بہت اچھی بات ہے۔