Tag: Icc World T20

  • یہ کیا لیول ہے بھائی آصف علی؟ علی ظفر بھی گرویدہ ہوگئے

    یہ کیا لیول ہے بھائی آصف علی؟ علی ظفر بھی گرویدہ ہوگئے

    لاہور : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2021 میں افغانستان کیخلاف شاندار کامیابی اور ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح کے بعد ہر پاکستانی خوشی سے سرشار ہے اور آصف علی کی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کررہا ہے۔

    اسی جذبے سے سرشار پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹیم پاکستان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خصوصاً آصف علی کی کارکردگی کو سراہا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔

    آصف علی نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو مبارکباد دی، اس کے علاوہ گلوکار و اداکار علی ظفر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آصف علی کی تعریف میں ایک آڈیو پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا۔

    علی ظفر نے کہا کہ "یہ کانفیڈنس کا کیا لیول ہے بھائی آصف علی” ایک بندہ کریز پر آتا ہے سنگل نہیں لیتا اور کہتا ہے کہ بھائی حاضر ہے اور پھر ٹھک ٹھک ٹھک چار چھکے مار کر میچ جتوا دیتا ہے کوئی ڈاؤٹ نہیں اس کے دماغ میں، یہ کیا لیول ہے بھائی۔‘

  • پاکستان سے مقابلہ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے، ویرات کوہلی

    پاکستان سے مقابلہ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے، ویرات کوہلی

    متحدہ عرب امارات : ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس اہم میچ کو اپنی ٹیم کیلئے دیگر میچوں جیسا ایک میچ سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب دونوں ممالک میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا دیگر ٹیموں کے مقابلے میں مختلف احساس ہوتا ہے تو انہوں نے کہا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ مجھے ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اس مقابلے کے کسی کرکٹ میچ کی طرح کا سمجھتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ اس مقابلے کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس کی ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

    ویرات کوہلی — اے ایف پی فائل فوٹو

    ویرات کوہلی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی پروفائل میچ کے لیے اپنے دوستوں کو مفت ٹکٹ دینے سے انکار کردیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹکٹوں کی قیمت حیران کن حد تک بڑھ چکی ہے، تو میں جانتا ہوں کہ میرے دوستوں کی جانب سے ٹکٹوں کا کہا جائے گا اور میں انکار کردوں گا۔

    بھارتی کرکٹر نے تسلیم کیا کہ روایتی حریفوں کے مقابلے کے حوالے سے مداحوں کا اشتیاق اور جوش و خروش اس میچ کو دیگر سے الگ کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاں آپ کہہ سکتے ہیں کہ ماحول مختلف ہے، مداحوں کے نکتہ نظر سے یہ یقیناً زبردست مقابلہ ہے، جہاں تک کھلاڑیوں کا نکتہ نظر ہے تو ہم جس حد تک پروفیشنل رہ سکتے ہیں ہمیں رہنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسے متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاکرا ایونٹ کے دوسرے میچ میں 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان نے یو اے ای میں گزشتہ 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    رواں ماہ 16اکتوبر کو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

    بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 5 میچوں میں شکست کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، یہاں کے حالات ہمارے لیے موزوں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہاں کیسے کھیلتے ہیں۔

  • ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم

    ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، یو اے ای کا ماحول گرین شرٹس کیلئے موزوں ہے۔

    لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اچھا پرفارم کریں گے، ہم ہر میچ کے حساب سے اس کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میچز میں بھی رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کروں گا، میچ کی کنڈیشن دیکھ کر بیٹنگ آرڈر میں ردو بدل کا فیصلہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جہاں ضرورت محسوس ہوئی اضافی اسپنرز بھی کھلائیں گے، بھارت کے خلاف میچ میں صرف دباؤ کو اپنے ذہن سے نکالنا ہے۔

    ٹیم پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ دورحاضر میں بیشتر ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں اور ہماری ٹیم کو بھی ضرورت ہے کہ وہ اسی پہلو کا خیال رکھتے ہوئے کھیلے تو اس کیلئے کامیابی کا حصول مشکل نہیں ہوگا۔