Tag: ICC World XI

  • بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

    بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

    لندن: پاکستان کے اسٹار آل راؤںڈر بوم بوم شاہد آفریدی کو آئی سی سی ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں‌ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، یہ میچ31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا.

    آفریدی کو یہ ذمے داری معروف انگلش کرکٹر ایون مورگن کے زخمی ہونے کے بعد سونپی گئی، جو اب اسکوڈ سے الگ ہوگئے ہیں.

    بوم بوم کہتے ہیں کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، فنڈ ریزنگ ٹی ٹوئنٹی میچ اچھے مقصد کے لئے کھیلا جاررہا ہے.

    انھوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں‌ ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں‌ گے اور ناظرین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو موقع ملے گا.

    یاد رہے کہ ابتدا میں خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انجری کے باعث شاہد آفریدی اس مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں پریکٹس سیشن کے دوران گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے.

    ڈاکٹرز نے بوم بوم کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا. البتہ 18 مئی کو آفریدی نے اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کریں‌ گے.

    تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اب شاہد آفریدی اس میچ میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے.


    شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان

    شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان

    کراچی: اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے بحالی پروگرام پر عمل کررہا ہوں، آئی سی سی ورلڈ الیون کی نمائندگی کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور کرکٹر اور مسلمان میچ کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے ضرورت مند کی مدد کے لیے پوری قوت سے حصہ لو، چیریٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی مدد ہوگی، 31 مئی کو لارڈز میں ملاقات ہوگی۔

    واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی ان دنوں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں ڈاکٹرز نے تقریباً ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں پریکٹس سیشن کے دوران گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ کراچی کنگز کی جانب سے دیگر میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، چیریٹی میچ کا مقصد کیریبین جزائر میں 2017 کے دوران آنے والے طوفان ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے پانچ بڑے وینیوز کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک بھی آئی سی سی ورلڈ الیون کی نمائندگی کررہے ہیں، شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل

    شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل

    دبئی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی کو لارڈز میں کھیلے جانے والے چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔

    سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی کرس گیل کریں گے، ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو بھی پہلی بار ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    لارڈز میں منعقدہ چییریٹی میچ کا مقصد کیریبیئن جزائر میں 2017 کے دوران آنے والے طوفان ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اتنے نیک مقصد کے لیے منتخب ہونے پر شکر گزار ہوں، لارڈز ایک تاریخی مقام اور اس میچ کے انعقاد کے لیے سب سے بہترین جگہ ہے۔

    شعیب ملک نے بھی اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، یہ میچ دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قوم ٹیم کا حصہ تھے جبکہ سری لنکا کے تھسارا پریرا نے 2014 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔