Tag: ICC

  • بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    دبئی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔ 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ہے، ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اب آئی سی سی کرے گا۔

    ڈوپلیسی پر میچ کے چوتھے روز مبینہ بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈوپلیسی نے دوران میچ ٹافی کے لعاب سے گیند کو چمکایا۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

    آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈوپلیسی کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کریں گے۔ تاریخ کا اعلان آئی سی سی جلد کرے گا۔ ڈوپلیسی اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • فرنٹ فُٹ نوبال فیلڈ امپائرنہیں تھرڈ امپائردے گا، آئی سی سی کا فیصلہ

    فرنٹ فُٹ نوبال فیلڈ امپائرنہیں تھرڈ امپائردے گا، آئی سی سی کا فیصلہ

    دبئی : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق فرنٹ فٹ نو بال کی اطلاع فیلڈ امپائر نہیں تھرڈ امپائر دے گا۔ پہلی بارپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بدھ کو کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ میچ میں یہ تجربہ کیا جائے گا۔

    قوانین کے مطابق کرکٹ میچ میں بولرز کی جانب سے ہونے والی فرنٹ فٹ نو بال فیلڈ امپائر دیتے تھے لیکن چوبیس اگست سے کھیلی جانے والی  پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں آئی سی سی نے یہ ذمہ داری ٹی وی امپائر کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق تھرڈ امپائر چار کیمرں کی مدد سے پیجر گھڑی کے ذریعے نوبال کی اطلاع فیلڈ امپائر کو دے گا۔ فیلڈ امپائر نے ہاتھ میں پیجرگھڑی پہن رکھی ہوگی، جو نو بال ہونے والے پر وائبریٹ کرے گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر کے حکم کے بغیر فرنٹ فٹ نوبال نہیں دے سکے گا،لیکن اگر کیمرے دستیاب نہیں ہوں تو فیصلہ ان فیلڈ امپائرکریں گے۔

    نئے تجربے کی آزمائش چوبیس اگست سے شروع ہونے والی پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں کی جائے گی۔

     

  • پی سی بی نے آئی سی سی سےاسپیشل فنڈز کی درخواست کردی

    پی سی بی نے آئی سی سی سےاسپیشل فنڈز کی درخواست کردی

    لاہور : پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی سے خصوصی فنڈزکی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین شہریار خان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈنبرا میں ہونے والی آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں ہم نے پی سی بی کے مالی نقصانات کا پس منظر بتا یا ہے اور کہا ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی نے ہماری درخواست پرغور کرنے کا کہا ہے۔ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کو اپنی ہوم کرکٹ نیوٹرل وینیوز پر کھیلنی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے اسے اب تک 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیئن کرکٹ کونسل کی صدارت اس سال اگست میں پاکستان کو ملے گی۔ شہریار خان نے بتایا کہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران غیر ملکی مندوبین سے بھی مفید ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جن کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

     

  • چیمپئنز ٹرافی 2017 کے شیڈول کا اعلان، 4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا

    چیمپئنز ٹرافی 2017 کے شیڈول کا اعلان، 4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا

    دبئی : آئی سی سی نے دوہزار سترہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی کے چیمپئن کی جنگ دوہزار سترہ میں ہوگی، ایونٹ کا آغاز آئندہ سال انگلینڈ میں ہوگا، ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، گروپ بی پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

    افتتاحی میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ چار جون کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے، گرین شرٹس سات جون کو جنوبی افریقہ اور بارہ جون کو سری لنکا کے مدمقابل آئیں گے۔

    سیمی فائنل چودہ اور پندرہ جون کو ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئن کا فیصلہ اٹھارہ جون کو اوول میں ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کا شیڈول

    Thurs, 1 June – England v Bangladesh, The Oval (d)
    Fri, 2 June – Australia v New Zealand, Edgbaston (d)
    Sat, 3 June – Sri Lanka v South Africa, The Oval (d)
    Sun, 4 June – India v Pakistan, Edgbaston (d)
    Mon, 5 June – Australia v Bangladesh, The Oval (d/n)
    Tues, 6 June – England v New Zealand, Cardiff (d)
    Wed, 7 June – Pakistan v South Africa, Edgbaston (d/n)
    Thurs, 8 June – India v Sri Lanka, The Oval (d)
    Fri, 9 June – New Zealand v Bangladesh, Cardiff (d)
    Sat, 10 June – England v Australia, Edgbaston (d)
    Sun, 11 June – India v South Africa, The Oval (d)
    Mon, 12 June – Sri Lanka v Pakistan, Cardiff (d)
    Wed, 14 June – First semi-final (A1 v B2), Cardiff (d)
    Thurs, 15 June – Second semi-final (A2 v B1), Edgbaston (d)
    Sun, 18 June – Final, The Oval (d)

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر مستعفی

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر مستعفی

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر ’’ششانک منوہر‘‘ نے  اپنا استعفی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو ایک خط کے ذریعے بھیجوایا، جس میں انہوں نے یہ گزارش کی ہے کہ ان کا استعفی فوری طور پر منظور کیا جائے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سنئیر آفیسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا استعفی بورڈ کو موصول ہوگیا ہے، مگر وہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق ششانک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ کے طور پرانتخابات کے لئے کھڑے ہونے کے خواہشمند ہیں، اس نشست کی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے بطور صدر بی سی سی آئی بورڈ کو اپنا استعفی جمع کروادیا ہے۔

    واضح رہے کہ آنجہانی جگموہن کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں ششانک منوہر نے بطور صدر بی سی سی آئی عہدہ سنبھالاتھا۔ اب صدر کی نشست خالی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ میں صدارت کے لئے تین افراد اجے شرک، گنگاراجو اور راجیو شکلابھی خواہشمند ہیں۔

  • پاکستان کپ  : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

    پاکستان کپ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

    فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) اے آر وائی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطالبے پر چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کر دئیے گئے ہیں ۔

    کھلاڑیوں میں محمد عرفان ، محمد سمیع ،خرم منظور ،سمیع اسلم ،بلاول بھٹی اور محمد حسان شامل ہیں ۔

    پاکستان کپ میں حصہ  لینے والے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ۔

    واضح رہے  پاکستان کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چار صوبوں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

     اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ ڈرافٹ کے تحت کی گئی ۔

     پاکستان کپ کا افتتاحی میچ 19 اپریل 2016 کو ہوا تھا جبکہ فائنل  یکم مئی کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔

  • آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    دبئی: آئی سی سی بورڈ میٹنگ اجلاس میں بگ تھری کی حکمرانی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    آسی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کی حکمرانی ختم کرنے کافیصلہ کرلیا،آئی سی سی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ ، دبئی میں ہونے والے بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں ہوا۔ بگ تھری کے خاتمے کا حتمی فیصلہ جون میں ہونے والی بورد میٹنگ میں کیاجائے گا۔

    دوہزارچودہ میں فل آٹھ ممبران نے بگ تھری کے حق میں ووٹ دیاتھا، جس کے بعد بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ نے کرکٹ پرقبضہ کر لیا تھا، آئی سی سی ایونٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کازیادہ حصہ بھی بگ تھری کوملنے لگا، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگرملکوں نے بگ تھری کی مخالفت شروع کی۔

    بگ تھری منصوبے کو منظور کرانے کیلئے بھارت نے پاکستان کو آٹھ سال میں چھ باہمی سیریز کا لالچ دی اوربگ تھری کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    دوسال بعدآئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کو بگ تھری بنانے کے فیصلے پرافسوس ہوا اوراس نے بگ تھری کومعطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  • محمد حفیظ پی ایس ایل میں بھی بولنگ نہیں کرسکیں گے، پی سی بی

    محمد حفیظ پی ایس ایل میں بھی بولنگ نہیں کرسکیں گے، پی سی بی

    لاہور: آل راونڈرمحمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ میں بھی بولنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ پر ٖغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی عائد ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق پابندی کا شکار بولر ڈومیسٹک ایونٹ میں بولنگ کراسکتا ہے، لیکن اب محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں بھی بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ایونٹ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اس لئے محمد حفیظ کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ بطور بیٹسمین ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا بولنگ ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں دوبارہ رپورٹ ہواتھا۔

    پشاورزلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ تجربہ کار بیٹسمین ہیں وہ بولنگ کے بغیر بھی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستانی ٹیم ساتویں نمبرپرچلی گئی

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستانی ٹیم ساتویں نمبرپرچلی گئی

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم رینکنگ میں مزید نیچے چلی گئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باﺅلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے صرف کھویا پایا کچھ بھی نہیں۔ سیریز اور شائقین کا دل ہارنے کے بعد شاہین رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر تک گرگئے۔

    سیریز سے قبل پاکستان نے دنیا کی بہترین ٹیم بننے کا خواب آنکھوں میں سجایا تھا جو نیوزی لینڈ نے پورا نہ ہونے دیا۔ نیوزی لینڈ ریکارڈ بناتا رہا اور پاکستان بار بار حکمت عملی تبدیل کرکے بھی ہارتا ہی رہا۔

    کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی گرگئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں رہا، سیلفی ماسٹر احمد شہزاد ٹاپ ٹوئنٹی سے بھی باہر ہوگئے۔ بولرز رینکنگ میں شاہد آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    دبئی : آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ،ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبرپر براجمان ہے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان چوتھےنمبرپر پہنچ گیا۔


    حال ہی میں بھارت سے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین صفر سے شکست کے باوجود بھی جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سیریزمیں کامیابی کے بعد بھارت دوسرے نمبرپر پہنچ گیا ہے۔

    آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کی پوزیشن چوتھی ہے.

    دوسری جانب ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے.

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ چھٹی ہے، ٹیسٹ بیٹسمینوں میں یونس خان چھٹے اور مصباح الحق کی رینکنگ دسویں ہے.