Tag: ICC

  • عالمی کپ دو ہزار پندرہ کو عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہے

    عالمی کپ دو ہزار پندرہ کو عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہے

    سڈنی: سکیورٹی ماہر نے کہا ھے کہ عالمی کپ دو ہزار پندرہ کو عالمی دہشت گردی کا خطرہ ہے اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں خصوصی ٹارگٹ ہو سکتی ہیں۔

    سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکاسن کا کہنا ہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد عالمی کپ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    ڈیکا سن کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو میگا ایونٹ کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دے دی گئی ہے اور غیر متعلقہ علاقوں کی فہرست بھی کھلاڑیوں کو جاری کردی گئی ہے تاکہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

    ریگ ڈیکاسن نے بتایا کہ عالمی کپ کے دوران میں سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔

  • آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع

    آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس کے دوران کرکٹ میں بہتری کیساتھ محمد عامر کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔

    دبئی میں شروع ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے پانچ روزہ اجلاس میں اینٹی کرپشن کوڈ، اینٹی ڈوپنگ، ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق سمیت کرکٹ میں مزید بہتری کیلئے بحث کی جائیگی۔

     آئی پی ایل کیس کی سماعت کے بعد این سری نواسن پہلی بار اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں متنازعہ کرکٹر محمد عامر کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر بھی فیصلہ ہوگا۔

     آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوس کی موت کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظتی اقدامات پر بھی اجلاس میں غور کیا جائیگا کہ کس طرح ہلمٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

  • سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    سعید اجمل کا چنائی میں آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

    چنائی: پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کاچنائی میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، جس کا نتیجہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے شہرچنائی میں آئی سی سی کی بائیو میکنک لیبارٹری میں اجمل کے ایکشن کی حتمی جانچ ہوگئی، رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔

     ذرائع کے مطابق ان کے ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

    اجمل کا ایکشن گزشتہ برس اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آف اسپنر کا چار مرتبہ انگلینڈ کی لیبارٹری میں غیر سرکاری ٹیسٹ ہوا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکے۔

    دوسری جانب سابق اسپن ماسٹر سقلین مشتاق کی زیرنگرانی سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ  اجمل کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ چھ فروری کو ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ چھ فروری کو ہوگا

    دبئی : آئی سی سی نے معطل آف اسپنر محمد حفیظ کےبولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے چھ فروری کی تاریخ دے دی۔معطل آف اسپنر محمد حفیظ ورلڈ کپ میں بولنگ کروا سکیں گے یا نہیں، فیصلہ چھ فروری کو ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے چھ فروری کی تاریخ دے دی ہے۔

    پروفیسر محمد حفیظ کا ایکشن گذشتہ سال اکتوبر میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ برسبین میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں حفیظ کا ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو لیا جائے گا۔

    کلیئر ہونے کی صورت میں حفیظ ورلڈ کپ میں بولنگ کرسکیں گے۔

  • محمد عامرکاکرکٹ میں واپسی کا امکان روشن

    محمد عامرکاکرکٹ میں واپسی کا امکان روشن

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو آئندہ ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں، محمد عامرکا آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن ہوگیاہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ محمد عامر کو اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہوگیا ہے۔

    محمد عامر پردو ہزاردس میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے دوران پانچ سال کی پابندی عائد کئی گئی تھی۔ محمد عامر کی پانچ سالہ پابندی رواں سال سمتبر میں ختم ہوجائے گی۔

    آئی سی سی کے قوانین میں ترمیم کے بعد محمد عامرچھ ماہ قبل کرکٹ میں واپسی اختیارکرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    پی سی بی نے گزشتہ سال نومبرمیں آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ عامرکو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

    ذرائع کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے آئی سی سی کے بورڈ میٹنگ اجلاس میں محمد عامر کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

  • ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا

    ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے عالمی ایونٹ کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں درج شرائط کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی طور پر ماننا ہے کہ ان ویب سائٹس پر صرف وہ لوگ موجود ہوتے ہیں جن کے پاس بہت فارغ وقت ہو اور میرا نہیں خیال کہ ہمارے کھلاڑیوں کے پاس کرکٹ پر توجہ اور ورلڈ کپ کپ میں بہتری کارکردگی کے بجائے دیگر چیزوں کے لیے اتنا فارغ وقت ہو گا۔

    نوید چیمہ نے کہا کہ جس کسی نے بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ’ان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھانے اور کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پابندی لگائی گئی ہے تاکہ ان کی دھیان نہ بٹے۔

    قومی ٹیم کے منیجر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اپنے اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اہلخانہ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ میں فیملیز کو ساتھ رکھنے اجازت نہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا، بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے دوران بیگمات اور گرل فرینڈزکوساتھ لیجانے پرپابندی لگادی۔

    بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پرفارمنس نے بورڈ کو جھٹکا دیا تو بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیئے، انگلینڈ سے مایوس کن شکست نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اوسان خطا کردیئے۔ کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر برقرار رہے بورڈ نے اس کا حل ڈھونڈ لیا

     بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے نہ تو بیگمات ساتھ ہوں گی اور نہ ہی گرل فرینڈز ساتھ ہونگی۔

    بی سی سی آئیکے اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کہتے ہیں ٹیم گیارہ ماہ دورے پر رہتی ہے، بیگمات اور گرل فرینڈز کو ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے، خراب پرفارمنس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

  • سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا

    لاہور: جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ وہ کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ایکشن درست کرنے کیلئے بہت محنت کی۔ نیا ایکشن ایسے سیکھا جیسے پہلے بار بولنگ کر رہا ہوں۔

    آف اسپنر نے کہا کہ چار مہینے میں بارہ ہزار سے زائد گیندیں کروائیں۔

     ایک سوال پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے ایکشن کے ساتھ نئی ورائٹی بھی حاصل کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال سے بھی بیٹسمینوں کو پریشان کروں گا۔

     سعید اجمل انہوں نے کہا ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ کم بیک کریں گے۔

    سعید اجمل کو مکمل انٹرویو ناظرین جمعرات کو ساڑھے چار بجے اے آ روائی نیوز پر دیکھ سکتےہیں۔

     دوسری جانب آف اسپنر سعید اجمل آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت جائیں گے۔

  • کرکٹ بورڈز نے اپنی ٹیموں کو لالچ دینا شروع کردیا

    کرکٹ بورڈز نے اپنی ٹیموں کو لالچ دینا شروع کردیا

    کراچی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم مالا مال ہوجائے گی۔ کرکٹ بورڈز نے ٹیموں کو لالچ دینا شروع کردی۔ کرکٹ پر آئندہ چار سال جو بھی ٹیم حکمرانی کرے گی اس پر پیسوں کی بارش ہوگی۔

    تمام ٹیموں نے بڑے خواب سجالئے۔ کون پیسوں کی گنگا میں ڈبکی لگائے گا۔ کرکٹ بورڈز نے بھی کھلاڑیوں کو پیسے کی لالچ دینا شروع کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تو خزانے کے منہ ہی کھول دیئے۔کہتے ہیں ورلڈ چیمپئین بن جاؤ اور مالا مال ہوجاؤ۔ عالمی چیمپئین بننے پر ہر کیوی کھلاڑی کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر بونس دیا جائےگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو چیمپئین بننے پر ڈھیروں انعامات کے خواب دکھادیئے ہیں۔ دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی اڑتالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دےگا۔

    رنر اپ کو پچیس لاکھ، سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار اور کوارٹرفائنلسٹ کو تین لاکھ تراسی ہزار ڈالرز ملیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ خزانے کی چابی کس ٹیم کے ہاتھ لگتی ہے۔

  • ورلڈ کپ میں شرکت، قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ

    ورلڈ کپ میں شرکت، قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ

    لاہور: ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی ہے، کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ہر میچ اہم ہے۔

    ائیرپورٹ روانگی سے قبل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جتنی تیاری کرنی تھی کرلی، نتیجے سے بے فکر ہوکر اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہے، بھارت کو شکست دیکر ریت بدلیں گے۔

    اس موقع پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ قومی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے،ہمیں قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اسکواڈ میں جونئیر اور سنیئر کھلاڑیوں کا بہترین کمبینشن موجود ہے۔

    کرکٹ کاعالمی میلہ چودہ فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سجے گا، پاکستانی شاہین ٹورنامنٹ کا آغازپندرہ فروری کوبھارت کیخلاف میچ کھیل کر کریں گے۔

  • چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 4وکٹ سے ہرا دیا

    چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 4وکٹ سے ہرا دیا

    ہملٹن: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مایوس کن آغاز کے بعد سنگاکارا اور جے وردھنے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

     سر لنکن ٹیم آخری اوور میں دو سو چھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جے وردھنے نے چورانوے اور سنگاکارا نے چھیہتر رنز کی اننگز کھیلی۔

     جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ولیمسن نے ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیلی۔