Tag: ICC

  • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا

    آئی سی سی رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا

    دبئی: ویسٹ انڈیز کےخلاف کلین سوئپ نے کام کردکھایا، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑدیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کو حالیہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئی ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے چوتھی پوزیشن روایتی حریف سے چھینی اور اسے پانچویں نمبر پر دھکیل دیا۔قومی ٹیم نے 19 ایک روزہ میچز کھیل کر 106 پوائنٹس حاصل کرکے چھوتے جبکہ بھارت 22 میچز کھیل کر 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    درجہ بندی میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    شاداب خان کو آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ جبکہ امام الحق کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف نواز کا جادو چل گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

    ویسٹ انڈیز کیخلاف نواز کا جادو چل گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

    ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کو 120 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم32.2 اوورز میں  155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بروکس کی 44 رنز کی اننگز بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی، کائل میئرز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان نکولس پوران بھی 25 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم نے تین، شاداب خان نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    شاداب خان 22 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 17 اور محمد نواز 3 رنز بناسکے۔

    محمد حارث کو 6 رنز پر جوزف نے ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، خوشدل شاہ 22 رنز بنا کر جوزف کا نشانہ بنے جبکہ محمد وسیم جونیئر 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز کے ساتھ  ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکائل حسین نے تین، جوزف اور فلپ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جیڈن سیلز کی جگہ اینڈرسن فلپ کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

    کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز مشکل ہیں تاہم اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم

    میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائنگ کے قریب آجائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی تیسرے نمبر پر قابض ہوجائے گی۔

  • ویمنز پلیئر آف دی منتھ نامزدگی، پاکستان کے لئے اچھی خبر

    ویمنز پلیئر آف دی منتھ نامزدگی، پاکستان کے لئے اچھی خبر

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مئی کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے مئی کے لئے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے کہ پہلی بار دو کرکٹرز کو نامزدگیاں ملی ہیں۔

    قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی ہیں، جبکہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کرکٹرز میں شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ون ڈے سیریز : سری لنکا ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

    پاکستان کی پہلی خواتین کرکٹر قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف ہیں، جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بیٹنگ میں زبردست پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ دوسری نامزدگی طوبیٰ حسن کی کی گئیں جنہوں نے سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار اوورز میں ایک میڈن کراتے ہوئے تین وکٹ حاصل کیں تھیں۔

    آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ میں تیسری کھلاڑی جرسی کی ترینٹی اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے، سترہ سالہ آل راؤنڈر نے بھی گذشتہ ماہ ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، انہوں نے چار ملکی سیریز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 136.36 کی اوسط سے 120 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں بھی انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    شاہین آفریدی کی رینکنگ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 2 وکٹیں لینے پر بہتر ہوئی۔

    بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی

    ویمنز ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی

    کرائسسٹ چرچ: کینگروز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ ویمنز کو شکست دیکر ساتویں بار ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے خواتین کرکٹ میں بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 71 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں انگلش ٹیم کو 356 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جسے دفاعی چیمپئن حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سائیور کے 148 ناٹ آؤٹ رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلانا کنگ اور جیس جوناسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، الیسا ہیلی کو پلیئرآف دی میچ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں 509 رنز بنانے کے لئے پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

    آسٹریلیا ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بنا، آسٹریلیا نے 1978، 1982، 1988، 1997، 2005، 2013، 2022 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر الیسا ہیلی کی 138 گیندوں پر 170 رنز کی ریکارڈ اور طوفانی اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز کا بڑا اسکور ترتیب دیا۔

    ہیلی نے اپنی اننگز میں 26 چوکے لگائے، اس کے علاوہ رشیل ہینیس نے 93 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اور بیتھ مونی نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • ویمنز ورلڈکپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

    ویمنز ورلڈکپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

    ایڈن پارک: دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، جہاں انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    انگلش کپتان کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میڈی گرین 52 رنز بناکر نمایاں رہیں، کپتان صوفی ڈیوائن 41 رنز بناسکی، انگلش ٹیم کی جانب سے کیٹ کروس اور صوفی ایکلیکسٹون نے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ نے 204 رنز ہدف کا تعاقب بہتر انداز میں کیا تاہم میچ کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ بولرز نے یکے بعد دیگرے وکٹ حاصل کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنایا تاہم نیٹ اسکیور کے 61 رنز کی بدولت انگلش ٹیم اپنے ہدف کے قریب تر آگئیں، اسی دوران تجربہ کار بیٹر پویلین لوٹ گئی۔

    انگلینڈ کو آخری وکٹ پر 8 رنز درکار تھے، اس موقع پر انگلش بولر عنایا نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا، نیوزی لینڈ کی فرانسس میکے کی 4 وکٹیں بھی انہیں فتح سے ہمکنار نہ کراسکی۔

  • ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مسلسل چوتھی شکست

    ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مسلسل چوتھی شکست

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے دی، سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کےکام نہ آئی۔

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دیا، فرخانہ حق نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نگار سلطانہ 46 اور شمیم اختر 44 رنز بناکر نمایاں رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دو سو پینتیس رنز کے جواب میں گرین شرٹس نے عمدہ آغاز کیا، اوپنر بیٹرز نے 91 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ لگی، ایک موقع پر قومی ٹیم کی جیت یقینی نظر آرہی تھی مگر میچ کے آخری لمحات میں بنگال ٹائیگرز نے زبردست کم بیک کیا اور قومی ٹیم کی بڑھتی پیش قدمی کو روکتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

    سدرہ امین نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابراعظم بدستور ‘نمبر ون’ پوزیشن پر براجمان

    ون ڈے رینکنگ: بابراعظم بدستور ‘نمبر ون’ پوزیشن پر براجمان

    دبئی: انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق قائد ویرات کوہلی جبکہ تیسرے نمبر پر روہت شرما ہے۔

    جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی برسٹو چھٹے، کینگروز کے ڈیوڈ وارنر ساتویں جنوبی افریقا کے روسی وینڈر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔Imageقومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا نواں نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ٹاپ ٹین کے آخری نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی جاری درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں آسٹریلیا کے تین، افغانستان کے دو اور نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا ایک ایک بولر شامل ہے۔

    آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل ہیں وہ ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں۔

  • ویمنز ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی کا اہم اعلان

    ویمنز ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی کا اہم اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ کے قواعد میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔

    آئی سی سی کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈکپ کیلئے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    آرگنائزنگ کمیٹی کےمطابق چار مارچ سےنیوزی لینڈ میں شروع ہونےوالے میگاایونٹ کےمیچز نو فٹ کھلاڑیوں کی دستیابی پربھی جاری رہیں گے۔

    پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرا 6 مارچ کو ہوگا۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کے میچز

    چھ مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول، ترنگا

    آٹھ مارچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا

    گیارہ  مارچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا

    چودہ مارچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن

    اکیس مارچ: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن

    چوبیس مارچ: پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ

    چھبیس مارچ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ

  • ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور فخر زمان کے لئے خوشخبری

    ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور فخر زمان کے لئے خوشخبری

    دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان طویل عرصے بعد ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق فخر زمان ایک درجہ بہتری کےبعد نویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق بولرز کی نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بولرز میں سرفہرست ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ دوسرے، انگلینڈ کے کرس ووڈ تیسرے، افغان فاسٹ بولر مجیب الرحمان چوتھے، بنگلا دیش کے مہدی حسن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری چھٹے، بھارت کے بمبرا ساتویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک آٹھویں اور شکیب الحسن نویں نمبر پر رہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔