Tag: ICC

  • آئی سی سی ون ڈے کی آل ٹائم بیٹسمین رینکنگ جاری

    آئی سی سی ون ڈے کی آل ٹائم بیٹسمین رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی آل ٹائم بیٹسمین رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آل ٹائم بیٹسمین کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈین لیجنڈ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد رینکنگ میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    فہرست میں آسٹریلیا کے گریک چیپل تیسرے، انگلینڈ کے بیٹسمین ڈیوڈ گوور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست میں آسٹریلیا کے ڈین جونز پانچویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھٹے، پاکستان کے جاوید میانداد کا ساتواں نمبر ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈیز کے برائن لارا آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نویں اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    واضح رہے کہ جاری کردہ فہرست میں 9 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ موجودہ دور کے صرف ایک کھلاڑی ویرات کوہلی شامل ہیں، قومی ٹیم کا موجودہ دور کا کوئی کھلاڑی فہرست میں جگہ نہ بناسکا۔

  • ٹی ٹونٹی2021 کا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

    ٹی ٹونٹی2021 کا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

    دبئی : کورونا وائرس کے سبب ملتوی کیا گیا ٹی20 ورلڈ کپ اب آسٹریلیا میں 2022 میں منعقد ہو گا جبکہ بھارت شیڈول کے مطابق 2021کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال فروری اور مارچ میں شیڈول 50اوورز کا خواتین ورلڈ کپ بھی 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب کہ ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہو گا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    کورونا سے کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر نومبر میں ایونٹ کی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔

    آئی سی سی کی اس میٹنگ میں بی سی سی آئی سربراہ سورو گانگولی اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ بھی شامل تھے۔ دراصل بی سی سی آئی ہر حال میں چاہتی تھی کہ 2021 ٹی-20 عالمی کپ ہندوستان میں ہو نہ کہ 2022 کا ٹی-20 عالمی کپ۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2023 ونڈے عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے ہندوستان کو وقت مل جائے

  • ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سی

    ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے پر ہے، جس میں ورلڈ کپ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی کی یہ اہم بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کل (جمعرات) کو منعقد ہوگی جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، اور اس کپ کو زندہ رکھنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    ادھر بھارتی میڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 15 ٹیموں کی نقل و حرکت کے چیلنج کے باعث اسے اگلے برس فروری یا 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ ٹورنامنٹ 2022 تک ملتوی ہوگا تو 2021 میں انڈیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں آئی پی ایل 2020 کی میزبانی کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    گریم اسمتھ کی آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی

    تاہم دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کو اگلے سال کے لیے مؤخر کرنے کی مخالفت کر دی ہے، جس سے پی ایس ایل کا اگلا سیزن متاثر ہو سکتا ہے۔

    دریں اثنا، آئی سی سی نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ وبا کی وجہ سے آئی سی سی ممبرز رواں سال کا ایونٹ 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

  • بال ٹمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق آئی سی سی کے نئے قوانین متوقع

    بال ٹمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق آئی سی سی کے نئے قوانین متوقع

     دبئی : آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے مشورہ دیا ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی جائے اور ایل بی ڈبلیو قانون کو بھی تبدیل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے آئی سی سی سے بال ٹیمپرنگ کرنے اور ایل بی ڈبلیو قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے،کرکٹ کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور حال کے کمنٹیٹر  وتجزیہ نگار کہتے ہیں کہ کووڈ-19کے بعد تھوک کا استعمال مشکل ہوگا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بائولرز کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ گیند کو چمکائیں تاکہ ان کو سوئنگ میں مدد ملے،اس کے لئے میرے پاس ایک سادہ سی تجویز ہے کہ آئی سی سی تمام ٹیسٹ کپتانوں سے گیند شائن کرنے کے لئے مصنوعی اشیا کی لسٹ بنوائے ،اس کے بعد اس میں سے جس کا بھی انتخاب ہو تو اس ایک چیز کو لازم کردے۔

    ایان چیپل نے کہا ہے کہ جیسا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہمیشہ سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، ایسے میں میں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بین الاقوامی کپتانوں سے گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کو کہیںاس میں وہ اشیاء شامل ہوں جن کے بارے میں بالروں کو لگتا ہے کہ اس سے انہیں گیند کو سوئنگ کرانے میں مدد ملے گی۔

    اس فہرست میں سے منتظمین کو ایک طریقہ انتخاب کرنا چاہئے جو جائز ہو اور باقی تمام طریقوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے لئے سزا دی جانی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ان حالات میں کرکٹ میچز پر پابندی ہے ایسے میں اس فہرست کو بنانے کا یہ بہتر وقت ہے، گیندوں کو چمکانے کے لیے تھوک اور پسینے کا استعمال اب صحت کے نقطہ نظر سے خطرناک ہو سکتا ہے، گیند بازوں کو گیند چمکانے کے لئے ان ابتدائی طریقوں کے نئے اختیارات دینے چاہئے۔

    چیپل نے ساتھ ہی کہا کہ منتظمین کو ایل بی ڈبلیو کے قوانین میں بھی تبدیلی کرنا چاہئے جس کو ہر بولر خوش آمدید کہے گا۔ نئے ایل بی ڈبلیو عہد نامے میں اگر کوئی بھی گیند بیٹ پر ٹكرائے بغیر پہلے پیڈ سے ٹکراتی ہے اور امپائر کے نقطہ نظر سے وہ گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہو تو ایسے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جائے۔

    چاہے بلے باز شاٹ کھیلنے کی کوشش کررہا ہو یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑنا چاہئے کہ وہ گیند کہاں ٹپا کھائی تھی اور پیڈ سے اسٹمپ کی لائن میں ٹکرائی یا نہیں۔

    اگر گیند اسٹمپ کو مارنے جا رہی ہے تو آؤٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے متعلق بلے باز کافی ہائے توبہ مچائیں گے لیکن اس سے کچھ مثبت تبدیلی آئے گی جس میں سب سے بڑی بات کھیل منصفانہ ہوں گے، بلے باز اپنا وکٹ بچانے کے لئے صرف بلے کا استعمال کریں گے، پیڈ تو بلے باز کو صرف چوٹ سے بچانے کے لئے ہوتے ہیں۔

  • پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔

    آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

    سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔

  • ٹی ٹین لیگ : اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی تاجر پر دو سال کی پابندی

    ٹی ٹین لیگ : اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی تاجر پر دو سال کی پابندی

    آئی سی سی نے بھارتی تاجر اور دوہزار اٹھارہ میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں آگئی۔ آئی سی سی نے دوہزار اٹھارہ میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔

    وہ اکتوبر 2021تک کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ نئی دہلی میں رہنے والے 34سالہ دیپک کافی عرصے سے اپنی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے آئی سی سی تفتیش کاروں کی نظروں میں تھے۔

    دیپک اگروال پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے، شواہد مٹانے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، اگروال نے جرم مان کر متفقہ سزا پر رضامندی ظاہر کی۔

    بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو گزشتہ سال پابندی کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔ انہیں بھی دیپک نے پیشکش کی تھی۔ دیپک کھلاڑیوں کو کرپشن کے عوض بھاری رقوم کی پیشکشیں کرتا تھا۔

  • پاک بھارت ویمنز کرکٹ سیریز کا معاملہ، اہم فیصلے کی تیاری

    پاک بھارت ویمنز کرکٹ سیریز کا معاملہ، اہم فیصلے کی تیاری

    لاہور: بھارت میں سیریز کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کی میزبانی سے انکار کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کو بھی 3 پوائنٹس دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو سیریز کے 3، 3 پوائنٹس دے دیے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تحفظات ہیں۔

    ذارئع کا کہنا ہے کہ پاکستانی بورڈ فیصلے سے متعلق آئی سی سی میں اپیل کرنے پر غور کررہا ہے، پاکستان سے کھیلنے سے انکار کے باوجود بھارت کو پوائنٹس دیے گئے۔

    ذرائع پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہے، وکلا سے مشاورت کے بعد اپیل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اصولی طور پر بھارت کو تین پوائنٹس نہیں ملنے چاہیئے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 173 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 36ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بھارت کے اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیسوال نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکسینا 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ناکام ثابت ہوئیں، پاکستان کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، کپتان روحیل نذیر نے 62 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر حیدر 56 اور محمد حارث 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    قبل ازیں پاکستان کے کپتان روحیل نذیر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    پاکستان ٹیم بھارتی سورماؤں کے آگے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور مقررہ 50اوورز سے قبل ہی 41.1اوور میں172رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان روحیل نذیر اور حیدر علی کی نصف سنچریاں بنائیں، کپتان روحیل نذیرنے62،حیدرعلی نے56رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم مذکورہ ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کو شکست سے کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان الیون میں حیدر علی، محمد ہریرہ، کپتان روحیل نذیر، فہد منیر، قاسم اکرم، محمد حارث، عرفان خان، عباس آفریدی ، طاہر حسین ، عامر علی ، محمد عامر خان شامل ہیں۔

    بھارت کی ٹیم میں یشوی جیسوال، دیویانش سکسینا ، تلک ورما، پریام، دھروو جورال، سیدیش ویر، اتھاروا انکولیکر، راوی بیشونی، سوشانت مشرا، کارتک تیاگی اور آکاش سنگھ شامل ہیں۔

  • آئی سی سی کا ٹیسٹ میچ 4 دن کا کرنے پر غور

    آئی سی سی کا ٹیسٹ میچ 4 دن کا کرنے پر غور

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ چار دن کا کرنے پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے 5 دن کے بجائے اسے 4 دن تک محدود کرنے پر غور شروع کردیا جس کا اعلان آئندہ برس کیے جانے کا امکان ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق 2023 میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ چیمپئن میں ٹیسٹ میچ 4 دن کا کھیلا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کمیٹی کے مطابق 2023 سے 2031 تک ٹیسٹ میچ چار دن میں اختتام پذیر ہوگا۔

    بی سی سی آئی کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ متوقع ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگز کرکٹ کھیلے جانے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ختم ہوتی جارہی ہے۔

    چار دن پر مشتمل ٹیسٹ میچ 2017 میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں نے بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو 4 روز پر مشتمل تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چار دن کرنے کے فیصلے پر ضرور عملدرآمد ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ ٹیسٹ میچز میں کھیل کا نتیجہ چار دن میں ہی سامنے آیا ہے اور مزید ایک دن کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی بھی چوتھے روز ہی حاصل کرلی تھی

  • ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

    ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

    لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، سری لنکا کے خلاف سنچری کے بعد بابراعظم ٹاپ ٹین میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ فہرست میں بابراعظم کی رینکنگ میں 4درجے بہتری ہوئی اور اب وہ نویں نمبر پر آگئے ہیں، تاہم بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

    حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔