Tag: ICCT20WorldCup

  • کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: کیا نیوزی لینڈ سال میں دوسری بار آئی سی سی کی ٹرافی تھامے گا؟ یا کینگروز جیت کر تاریخ رقم کرے گا؟ فیصلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی،دونوں ٹیموں کا اس سے قبل کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نےایونٹ میں اب تک 1،1 میچ ہارا ہے ناک آؤٹ میچوں میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری16 بار کیویز کو ہرا چکی ہے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد بلیک کیپس ایک سال میں دوسری ٹرافی اٹھانےکیلئے بےقرار ہیں۔

    آسٹریلیا کو فائنل کھیلنےکا تجربہ ہے دوہزار دس میں وہ فائنل پہلی بار فائنل میں پہنچے لیکن انگلینڈ سےہارگئے۔

    کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھی ٹاس اہم ہوگا، دوسری بیٹنگ والی ٹیم فیورٹ ہوگی۔

    فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    کیا انگلینڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکے گا یا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں خراب قسمت کو پس پشت ڈال کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

    انگلینڈ نے گروپ اے کے ابتدائی 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن آخری گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ نے گروپ کے ابتدائی میچ پاکستان سے شکست کے بعد لگاتار 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی ہیں جو 2019 ورلڈ کپ فائنل میں تھے، جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    دونوں ٹیموں سےمتعلق چند اہم حقائق

    دو ہزار انیس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں شکست دی، انگلینڈ پہلی بار فاتح بنا۔

    نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتح ہے، کیویز نے یہ فتح بھارت کو ہراکر حاصل کی۔

    کیویز نے کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیلا۔

    انگلینڈ آج کا میچ جیت کر تیسری بار ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جانےکی کوشش کرےگا، 2010 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوشکست دے کرپہلی بار ٹائٹل اپنےنام کیا تھا، 2016 میں انگلش ٹیم بدقسمت رہی جب وہ ویسٹ انڈیزسےفائنل آخری اوور میں ہاری۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور اکیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگئے، انگلش ٹیم تیرہ اور کیویز سات میں کامیابی ملی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلےجاری ہیں، آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے، پہلے میچ میں گروپ ون سے انگلینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہونگی، میچ دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، 23 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آؤٹ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ویرات کوہلی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

    جبکہ بنگلہ دیش کو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو سے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شام سات بجےٹکرائیں گی، نمیبیا سپر 12 مرحلے کا آج پہلا میچ کھیلے گی جبکہ اسکاٹ لینڈ کو افغانستان نے 130 رنز کی عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا۔