Tag: #ICCWomens

  • قومی ویمن کرکٹرز نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

    قومی ویمن کرکٹرز نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔

    آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پانچواں میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    یہ خواتین کے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی 2009 کے بعد پہلی کامیابی ہے، اور ویمن ٹیم نے آج ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 میچوں میں شکست کا سلسلہ آخر کار توڑ دیا، یہ نیوزی لینڈ میں بھی ویمن ٹیم کی پہلی ون ڈے جیت ہے۔

    ہیملٹن میں جاری میچ بارش کی وجہ سے 20 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی بولرز نے شان دار بولنگ کی، اور حریف ٹیم کو 89 رنز تک محدود رکھا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 37 ، عمیمہ سہیل 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے۔

  • ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم منزل پر پہنچ کر ہمت ہار بیٹھی

    ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم منزل پر پہنچ کر ہمت ہار بیٹھی

    ماؤنٹ منگانوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں گرین شرٹس منزل پر پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ منگانوئی (نیوزی لینڈ) میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے، جہاں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں آج جنوبی افریقا کے مدمقابل آئی، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز کو بلے بازی کی دعوت دی، قومی فاسٹ بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 223 رنز پر محدود کیا۔

    پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، اور غلام فاطمہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    دو سو چوبیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تو عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا دونوں بیٹرز نے باالترتیب 65 اور 55 رنز بنائے۔

    عمیمہ سہیل اور ندا ڈار کے آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور جنوبی افریقی بولرز نے قومی ٹیم کو گھیر لیا، اور قومی کرکٹ ٹیم صرف 6 رنز کی دوری پر ہمت ہار بیٹھی، جنوبی افریقا کی جانب سے شبنم اسماعیل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوئمریزین اورخاکانے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں تاہم ابھی تک فتح کا کھاتہ نہ کھول سکی ہے۔