Tag: ICE Cream parlor

  • آئس کریم پارلر فائرنگ کیس میں پراسیکیوشن ایم کیو ایم کارکنان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام، فیصلہ آ گیا

    آئس کریم پارلر فائرنگ کیس میں پراسیکیوشن ایم کیو ایم کارکنان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام، فیصلہ آ گیا

    کراچی: آئس کریم پارلر فائرنگ کیس میں پراسیکیوشن ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت 3 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک آئس کریم پارلر کے مالک اور ملازم کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    پراسیکیوشن 10 سال بعد بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت 3 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن ابو تراب، فیصل اور فرقان کو بری کر دیا۔

    پولیس کے بیان کے مطابق 19 فروری 2014 کو گلشن اقبال میں آئسکریم پارلر پر فائرنگ کی گئی تھی، جس سے مالک سیف اللہ اور ملازم محمد قریش جاں بحق ہو گئے تھے، فائرنگ سے دکان میں موجود شہری نواب اور حنا زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے کارکن سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • فیصل آباد: دکان کی دوسری منزل پر آتشزدگی، لوگوں نے کُود کر جانیں بچائیں

    فیصل آباد: دکان کی دوسری منزل پر آتشزدگی، لوگوں نے کُود کر جانیں بچائیں

    فیصل آباد : گھنٹہ گھر چوک کے قریب دکان میں آگ بھڑک اٹھی، آئس کریم کھانے کے لیے آنے والوں کو شعلوں سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگیں لگانا پڑگئیں، حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گھنٹہ گھر چوک پر ایک آئس کریم پارلر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

     بالائی منزل پر موجود عملے اور آئسکریم کھانے کے لیے آئے افراد نے جان بچانے کیلئے چھلانگیں لگا دیں اس دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی.

    فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیاگیا، شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے لاکھوں کا سامان راکھ کر ڈالا۔

  • کراچی : آئس کریم کا شوقین گاڑی سمیت دکان میں جا گھسا

    کراچی : آئس کریم کا شوقین گاڑی سمیت دکان میں جا گھسا

    کراچی : اپنی گاڑی میں بیٹھ کر آئس کریم خریدنے کی ضد خریدار کو گاڑی سمیت دکان میں لے گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس چھبیس اسٹریٹ پر واقع آئس کریم پارلر میں ایک شخص گاڑی سمیت آئس کریم کی دکان میں جاگھسا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی نہ ہوا۔

    اس شخص کی ضد تھی کہ آئس کریم اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی خریدنی ہے، اس شخص نے آئس کریم بھی نہ خریدی اور واپس گاڑی کو ریورس کر کے چلتا بنا۔

    اس موقع پر دکان میں موجود لوگ سمجھے کہ آئس کریم کا شوقین شخص نشے میں ہے لیکن گاڑی واپس نکالتے وقت اس نے اس مہارت سے گاڑی نکالی کہ اس پر ایک نشان تک نہیں آیا، لیکن گاڑی دکان میں لے جاتے ہوئے اس شخص نے اس بات کا خیال نہیں رکھا تھا۔