Tag: Ice cream

  • مایونیز سے بنی آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

    مایونیز سے بنی آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

    مایونیز کو ویسے تو ترش اور تیکھی اشیا کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور میٹھی اشیا کے ساتھ کھانے سے اسے گریز کیا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں مایونیز سے بنی ہوئی آئسکریم پیش کی گئی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کے ایک اسٹور میں پیش کی جانے والی اس آئسکریم کو مایونیز سے بنایا گیا ہے اور یہ آئسکریم کھانے میں نہایت کریمی محسوس ہوتی ہے۔

    ابتدا میں اس آئسکریم کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا، تاہم پھر ٹویٹر پر کئی افراد نے بتایا کہ وہ مایونیز کو کن کن اشیا میں استعمال کرچکے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مایونیز کو چاکلیٹ کیک بنانے میں استعمال کیا۔

    مایونیز سے بنی آئسکریم پیش کرنے والا یہ اسٹور اس سے پہلے بھی کئی مختلف ذائقوں کی اشیا متعارف کروا چکا ہے۔

    اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذائقوں کے تضاد کے باعث عجیب سا محسوس کرنے کے باوجود لوگ اس آئسکریم کو ضرور چکھنا چاہتے ہیں اور چکھنے کے بعد یہ انہیں ضرور پسند آتی ہے۔

    کیا آپ یہ آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

  • خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : امریکی خاتون کی فیملی سائز آئس کریم پر چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آئسکریم جھوٹی کرنے کے جرم میں خاتون کو کم از کم 20 سال قید ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا پیکٹ کھول کر چکھ لگانے اور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون کو سپر مارکیٹ کی آئسکریم کو چاٹنے اور پھر واپس فریج میں رکھنے کے جرم میں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے۔

    وہ اپنی دوست پر ہنسی جس نے اسے وال مارٹ اسٹور میں گروسری خریدنے والوں کے ساتھ پرینک( مذاق)کرنے کو کہا تھا۔

    ٹیکساس پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون پر صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج ہوگا جس کےباعث انہیں 20 برس جیل اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیقات کار مذکورہ معاملے پر فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے گفتگو کررہے ہیں، پولیس کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ ’خاتون کے خلاف صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کے جرم میں سیکنڈ ڈگری مقدمے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل ہمارے جاسوس خاتون کی شناخت کی تصدیق کرنے پر کام کررہے ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج ایک ٹویٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے ان الفاظ ’یہ کیا نفسیاتی رویہ ہے ‘ کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے سخت ناپسند ہے، اس پر مجرمانہ کارروائی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے‘ ایک اور صارف نے جواب دیا کہ ’اسے لازمی گرفتار کرنا چاہیے‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں آئسکریم خریدنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیتی ہوں کہ اچھی طرح پلاسکٹ سے پیک ہے یا نہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو 1 کروڑ صارفین نے دیکھی اور آئسکریم بنانے والی کمپنی بلو بیل کریمر نے کمنٹ کیا کہ ’ہم مذکورہ خاتون کو پکڑنے کی کوشش کریں‘،کمپنی کا کہنا تھا کہ’ اس طرح کا ہرگز قابل قبول نہیں ہے‘۔

  • آج مینگو آئسکریم سے افطار کی رونق بڑھائیں

    آج مینگو آئسکریم سے افطار کی رونق بڑھائیں

    سخت گرمی کا موسم ہے اور ایسے میں تمام دن کے روزے کے بعد افطار میں ٹھنڈی ٹھار اشیا کھانے کا دل چاہتا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو گھر میں مزیدار مینگو آئسکریم بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    دودھ: 1 لیٹر

    آم: 1 کلو

    انڈے: 3 عدد

    کارن فلور: 3 کھانے کے چمچ

    چینی: ڈیڑھ پیالی

    فریش کریم: 2 پیالی

    زردے کا رنگ: چٹکی بھر

    مینگو ایسنس (دستیاب نہ ہو تو ضروری نہیں): 1 چائے کا چمچہ

    ترکیب

    سب سے پہلے دودھ کو ابال لیں اور جب ابال آجائے تو چینی ملا کر 15 منٹ پکائیں۔

    آم کو چھیل کر پیسٹ بنا لیں۔

    فریش کریم کو پیالے میں نکال کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا یخ کر لیں۔

    انڈے کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ کرلیں اور زردی میں کارن فلور اور زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔

    چولہے کی آنچ ہلکی کر کے اس مکسچر کو پکتے ہوئے دودھ میں ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے مکس کرلیں۔

    سارا مکسچر ڈالنے کے بعد آنچ کو درمیانی کر کے تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے 5 منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    انڈے کی سفیدیوں کو الگ سے اتنی دیر پھینٹیں کہ سخت سا جھاگ بن جائے۔

    پھر فریش کریم کو 4 سے 5 منٹ برف پر رکھ کر پھینٹیں۔

    اب ان دونوں چیزوں کو مینگو ایسنس کے ساتھ دودھ کے مکسچر میں ملا کر 10 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔

    کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر 4 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ ان 4 گھنٹوں میں 4 یا 5 بار آئسکریم فریزر سے نکال کر پھینٹیں اور آخری بار پھینٹتے ہوئے آم کا پیسٹ شامل کر لیں۔

    اچھی طرح ایئر ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے 6 سے 8 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔

    جب آئسکریم تیار ہوجائے تو خوبصورت آئسکریم گلاس میں نکال کر آم کے ٹکڑوں اور کریم سے گارنش کر کے پیش کریں۔

  • پھول نما آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

    پھول نما آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

    موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، ایسے میں ٹھنڈی اشیا اور مشروبات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی آئسکریم سے متعارف کروانے جارہے ہیں جسے دیکھ کر بے اختیار آپ اسے کھانا چاہیں گے۔

    اس آئسکریم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پھول جیسی ہے۔

    دنیا بھر میں مختلف کاروباری ادارے اپنے گاہکوں کو لبھانے کے لیے اپنی پروڈکٹس کو مختلف انداز سے پیش کرتے ہیں اور پھولوں جیسی آئسکریم اسی کی ایک کوشش ہے۔

    جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ملکی بی نامی یہ ریستوران پھول نما آئسکریم پیش کرتا ہے جسے کھانے کے لیے لوگ جوق در جوق یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

    یہ آئسکریم 4 ذائقوں میں آتی ہے، اسٹرابیریز، دہی، چاکلیٹ اور گرین ٹی۔ آپ چاہیں تو آپ کو چاروں فلیورز ایک ساتھ سرو کیے جاسکتے ہیں۔ اس انوکھی آئسکریم کی قیمت ساڑھے 3 ڈالر ہے۔

    آئسکریم کا یہ انداز سب سے پہلے خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پیش کیا گیا، وہاں سے یہ بے حد مقبول ہوا اور اب دنیا بھر میں کئی جگہ ایسی آئسکریم پیش کی جاتی ہے۔

    کیا آپ یہ مزیدار آئسکریم کھانا چاہیں گے؟

  • ایسی آئسکریم جسے کھانے میں موت کا اندیشہ ہے

    ایسی آئسکریم جسے کھانے میں موت کا اندیشہ ہے

    دنیا میں اس وقت بے شمار ایسی ڈشز کھائی اور بنائی جاتی ہیں جنہیں تیکھی اور تیز ترین کہا جاسکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فہرست میں ایک آئسکریم بھی شامل ہے؟

    آئسکریم کا نام سنتے ہیں ذہن میں ایک میٹھی اور ٹھنڈی سی شے کا تصور ابھرتا ہے جو دل و دماغ کو پرسکون کردیتا ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں ایسی آئسکریم دستیاب ہے جسے مرچوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

    اور یہ آئسکریم عام مرچوں سے تیار نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے خاص قسم کی ’کیرولینا ریپرز‘ نامی مرچیں استعمال کی جاتی ہیں جنہں دنیا کی تیکھی ترین مرچیں مانا جاتا ہے۔

    مرچوں کا تیکھا پن ناپنے والے اسکیل یعنی اسکوول یونٹ پر اس کی درجہ بندی 15 لاکھ 69 ہزار 300 یونٹ کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس آئسکریم کو کھانے کے لیے آپ کا 18 سال سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے۔

    اور صرف یہی نہیں، اگر آپ اس آئسکریم کو چکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلے آپ کو ایک دستاویز پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے مطابق آئسکریم کھانے کے بعد کسی انجری، بیماری حتیٰ کہ موت کی بھی ذمہ دار ریستوران انتظامیہ نہیں ہوگی۔

    ’شیطان کی سانس‘ کہی جانے والی اس آئسکریم کی تیاری کے وقت عملے کو موٹے دستانے پہننے پڑتے ہیں تاکہ وہ اس کے تیکھے پن سے محفوظ رہ سکیں۔

    کیا آپ اس آئسکریم کو چکھنے کی ہمت کرسکتے ہیں؟

  • لذیذ پشاوری آئس کریم گھر پر بنائیں

    لذیذ پشاوری آئس کریم گھر پر بنائیں

    گرمیوں کے موسم میں گرمی بھگانے کا سب سے آسان حل آئسکریم سے لطف اندوز ہونا ہے۔ پشاوری آئسکریم ایسی آئسکریم ہے جو نہایت مقبول اور شوق سے کھائی جاتی ہے۔

    اسے گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے۔


    اجزا

    تازہ کریم: نصف لیٹر

    تازہ دودھ: نصف کلو

    ونیلا ایسنس: چند قطرے

    چینی: 1 پیالی

    کیوڑہ: 1 کھانے کا چمچ

    پستے چوپ کیے ہوئے: 6 عدد

    جیلٹن پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ


    ترکیب

    سب سے پہلے دیگچی میں دودھ ابالیں اور چینی ملالیں۔

    کارن فلور کو پانی میں گھول لیں۔

    دودھ میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کارن فلور ملائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

    جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں باقی تمام اجزا شامل کر کے خوب اچھی طرح سے ملائیں اور پھر ایئر ٹائٹ ڈبے میں نکال کر فریزر میں رکھ دیں۔

    آئسکریم اچھی طرح سے جم جائے تو پیالوں میں نکال کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : آئسکریم لوٹنے والا ملزم پولیس نے گرفتارکرلیا

    فیصل آباد : آئسکریم لوٹنے والا ملزم پولیس نے گرفتارکرلیا

    فیصل آباد : چوری کی آئسکریم کھائی تھی اب حوالات کی ہوا بھی کھاؤ، فیصل آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فریج توڑ کر آئسکریم لوٹنے والے ڈاکو ذیشان رفیق کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز فائر کرکے دکان کا فریج توڑ کر آئس کریم لوٹنے والے ڈاکو ذیشان رفیق کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے حراست میں لے لیا۔

    جوپولیس بڑے بڑے ڈاکو نہیں پکڑ پاتی اس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر آئسکریم چور کو لاک اپ میں بند کردیا، ملزم ذیشان رفیق چادر اوڑھ کر ستیانہ روڈ کی ایک دکان میں گھسا۔

    گزشتہ روز اے آر وائی کو موصول ہونے والی چوری کی ویڈیو

    پستول کے بٹ مار مار کر فریج کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، جب بس نہ چلا تو گولی چلادی، ملزم نے فریج سے دو آئسکریم کے پیکٹ نکالے اور چل دیا۔


    مزید پڑھیں: فیصل آباد، ڈاکو فریج توڑ کرآئسکریم کے دو پیک لے اڑا


    بعد ازاں اے آر وائی نیوز نے اس کی کارستانی نشر کردی، فیصل آباد پولیس نے بھی ایکشن دکھایا اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو دھرلیا۔

    فیصل آباد کا آئسکریم چور تصویروں کا بھی شوقین نکلا، ذیشان رفیق کی بندوق کے ساتھ کئی تصویریں موجود ہیں، ملزم گرفتاری کے بعد ایس ایچ او کے ساتھ بھی پوز دے کر کھڑا ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • فیصل آباد : ڈاکو فریج کو توڑ کرآئسکریم کے دو پیک لے اڑا

    فیصل آباد : ڈاکو فریج کو توڑ کرآئسکریم کے دو پیک لے اڑا

    فیصل آباد : چٹورا ڈاکو فائرنگ کے فریج توڑ کر آئسکریم کے دو پیک لے اڑا، ستیانہ روڈ پر مسلح شخص نے آئسکریم کے لئے زندگی داؤ پر لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر ایک دکان میں چادر اوڑھا شخص داخل ہوا اور پہلے سی سی ٹی وی کیمرے کا جائزہ لیا اور پھر کام پر لگ گیا.

    ڈاکو پہلے تو پستول کے دستے سے فریج کا شیشہ توڑنے کی کوشش کرتا رہا۔ بات نہ بنی تو کچھ فاصلہ پرجا کر پستول میں میگزین ڈالا چیمبر لوڈ کیا اور فائر کردیا.

    فریج سے صرف دو آئسکریم کے پیکٹ نکالے اور چل دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار

    نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار

    اگر آپ آئس کریم کھانے کے شوقین ہیں تو یقیناً آئس کریم کے پگھلنے سے نہایت الجھن میں مبتلا ہوتے ہوں گے جو کھانے کے دوران ہی ہاتھوں اور کپڑوں پر گر کر انہیں خراب کردیتی ہے۔

    لیکن اب خوش ہوجائیں، کیونکہ جاپان میں نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار کرلی گئی ہے۔

    آئس کریم کو برقرار رکھنے والا جز دراصل اتفاقیہ طور پر ایک جاپانی شیف کے ہاتھوں دریافت ہوا۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق سنہ 2011 میں جب تباہ کن سونامی نے مختلف علاقوں کو اپنا نشانہ بنایا تو وہاں اگنے والی غذائی اشیا بھی اس سے متاثر ہوئیں۔ انہی میں سے ایک اسٹرابیری بھی تھی جو سونامی کے بعد نہایت ہی بدہیئت شکل میں اگنے لگی تھی جسے لوگ خریدنے سے انکار کردیتے۔

    مذکورہ جاپانی شیف کو ایسی ہی بدہیئت اسٹرابیریز کے ایک ڈھیر کا استعمال ڈھونڈنے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا کام سونپا گیا۔

    مزید پڑھیں: امریکی عوام کا بدصورت پھل کھانے سے گریز

    جب اس شیف نے ان اسٹرابیریز کو آئس کریم میں شامل کیا تو اس نے دیکھا کہ ان سے بننے والی کریم کافی دیر تک برقرار رہنے کے قابل تھی۔

    معاملہ سوشل میڈیا پر پھیلا اور اس پر مزید تحقیق کی گئی تو علم ہوا کہ اسٹرابیریز میں شامل پولی فینول مادہ آئس کریم کو پگھلنے سے روکتا ہے۔

    تحقیق میں علم ہوا کہ آئس کریم اس وقت پگھلتی ہے جب فریزر سے نکالتے ہی اس میں شامل پانی اور چکنائی کے اجزا علیحدہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ تاہم اسٹرابیریز کی پولی فینول ان دونوں اشیا کو جوڑ کر رکھتی ہے۔

    اس جز کو آئس کریم میں شامل کرنے کے بعد یہ آئس کریم نہ صرف گرم موسم میں بھی بغیر پگھلے برقرار رہ سکتی ہے بلکہ ٹھنڈی بھی رہے گی جو گرمی میں فرحت کا احساس دلائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: مرغی کی چربی سے آئس کریم بنانے کا انکشاف، فیکٹری سیل

    لاہور: مرغی کی چربی سے آئس کریم بنانے کا انکشاف، فیکٹری سیل

    لاہور: لاہور میں مرغیوں کی چربی اور ملک پاؤڈر سے مضر صحت آئس کریم بنا کر شادی ہالوں اور ہوٹلوں میں فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر آئس کریم فیکٹری کو سیل کرکے مرغیوں کی چربی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر میں قائم آئس کریم بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں مضر صحت آئس کریم تیار کی جارہی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں مرغیوں کی چربی اور ملک پاؤڈر کے ذریعے آئس کریم تیار کی جارہی تھی جو کہ مضر صحت ہے جب کہ فیکٹری کے پاس کام کرنے کا لائسنس بھی نہیں تھا جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر فیکٹری کو سیل کردیا۔

    اطلاعات ہیں کہ چھاپے کے دوران فیکٹری سے بڑی تعداد میں مرغیوں کی چربی، ملک پاؤڈر، کیمیکلز اور دیگر اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین نے بتایا کہ فیکٹری میں مرغیوں کی چربی اور ملک پاؤڈر سے آئس کریم تیار کی جاتی تھی جو کہ مضر صحت ہے، یہ غیر معیاری آئس کریم شادی ہالز اور ہوٹلوں میں دی جاتی تھی، فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔


    یہ پڑھیں: پانچ ہزار گدھے کہاں کاٹے گئے؟ گوشت کہاں گیا؟


    قبل ازیں پنجاب میں گدھے کے گوشت بڑے پیمانے پر فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے، بڑی تعداد میں گدھے کی کھالیں لاہور سے کراچی بھیجی گئیں جو کراچی میں پورٹ جانے سے قبل ہی پکڑی لی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    مزید پڑھیںبھارت سے درآمد مرغی کی فیڈ میں سور کی چربی کا انکشاف