Tag: IDEAL WORK

  • دہشت گردی‘لوڈشیڈنگ کے باوجودخیبرپختونخواہ نےترقی کی‘عمران خان

    دہشت گردی‘لوڈشیڈنگ کے باوجودخیبرپختونخواہ نےترقی کی‘عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے کے باوجود دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ترقی کی ہے، اس لیے ماہرین معشیت بھی ہماری کامیابی کوتسلیم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ ماہر معاشیات نے کے پی کے حکومت کی کامیابی کو قبول کیا ہے۔

    عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کے معروف ماہر معیشت حفیظ پاشا نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی جانب سے لائی گئی تبدیلی کو تسلیم کیا ہے۔

    پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا کہ ’ہمیں خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کے مقابلےمیں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اس کے باوجود کے پی کے حکومت نے دوسرے صوبوں سے زیادہ ترقی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان ٹھریک انصاف کو سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا تھا لیکن ہماری کوششوں کے نتیجے میں کے پی  کے کی معیشت دوسرے صوبوں سے بڑھ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کپتان آج راولپنڈی میں میدان سجائیں گے، راولپنڈی میں جاری ممبرسازی مہم کے دوران کھلاڑیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نے کہا ہے کہ اب مرضی کا امپائرنہیں آئے گا، پچھلے الیکشن کی طرح زرداری اور نوازمک مکا نہیں ہونےدیں گے۔

    گذشتہ انتخابات میں‌ زرداری اور نوازشریف نے مک مکا کرکے اپنے امپائر کھڑے کئے تھے، لیکن اس بار الیکشن میں پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخوا:پی ٹی آئی نےتعلیم، صحت اورپولیس ریفارمزمیں مثالی کام کیاہے، پرویز خٹک

    خیبرپختونخوا:پی ٹی آئی نےتعلیم، صحت اورپولیس ریفارمزمیں مثالی کام کیاہے، پرویز خٹک

    لندن : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت نے صوبے میں تعلیم، صحت اور پولیس ریفارمز میں اہم کارنامے انجام دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں تبدیلی لانے سے پہلے ہم نے خود کو تبدیل کیا ہے، اس وجہ سے ان کا مستقبل تابناک ہے۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے تعلیم، صحت اور پولیس ریفارمز میں اہم کارنامے انجام دیئے ہیں، کے پی پولیس ریفارمز نے پاکستان میں پولیس کے نظام کو مثالی بنایا ہے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پانچ سالوں میں جو وعدے کیے گئے پورے کرنے کی کوشش کی، صوبے میں قوانین کی تبدیلی اور بیوروکریسی سے اختیارات لینا بڑا چیلنج تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے نے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ چند سال میری سیاسی زندگی کا سب سے بہترین دور ہیں، کیوں کہ اس دوران مجھے عمران خان جیسی سچی اور ایماندار قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میں تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ مدرسوں میں سرمایہ کاری کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، اوور سیز پاکستانی آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، کیوں کہ پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبائی اور وفاقی پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لندن کے دورے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔