Tag: IDF Chief

  • حزب اللہ کو قیمت ادا کرنا ہوگی، اسرائیل کی دھمکی

    حزب اللہ کو قیمت ادا کرنا ہوگی، اسرائیل کی دھمکی

    اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں، جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، ہر مرحلے پر حزب اللہ کو قیمت ادا کرنا ہوگی۔

    ادھر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے لبنان دھماکوں پر احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناخت، جگہ اور حالات جانے بغیر ہزاروں افراد کو دھماکوں کا نشانہ بنانا شرمناک ہے۔

    دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    ترک صدر کا لبنان دھماکوں پر ردعمل سامنے آگیا

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک صہیونی ریاست کے جرائم، قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا اور مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیے۔

  • اسرائیلی فوجی سربراہ کا غزہ میں ناکامیوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیلی فوجی سربراہ کا غزہ میں ناکامیوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    غزہ: اسرائیلی فوجی سربراہ نے غزہ میں ناکامیوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں مسلسل ناکامیوں کے باجود اسرائیلی فوج کے سربراہ هرتسي هاليفي نے غزہ جنگ پورے سال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    مقبوضہ مغربی کناے کے دورے کے دوران اسرائیلی فورس کے سربراہ هرتسي هاليفي فوجیوں کے سامنے مسلسل ہونے والی ناکامیوں پر پر پھٹ پڑے، ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ اسرائیل کے لیے ایک آفت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کی بھی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، سال 2024 غزہ جنگ کہ وجہ سے اسرائیل کے لیے مشکل سال ہوگا لیکن لگتا ہے کہ پورا سال جنگ میں ہی گزرے گا۔

    دوسری طرف غزہ میں جنگ میں پے در پے ناکامیوں کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے، جنگی کابینہ کے اجلاس میں حزب اللہ کو بھی دھمکی دے دی، کہا حزب اللہ کو حماس سے سبق سیکھنا چاہیے، لبنانی تنطیم باز نہیں نہ آئی تو حماس والا حال کر دیں گے، کوئی جنگجو بچ نہیں پائے گا۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ جنگ کا سفارتی حل بھی نکالیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو دوسرا راستہ اپنائیں گے، بنیادی اہداف حاصل کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی، حماس تما م یرغمالیوں کو رہا کرے۔