Tag: IDF Claims

  • اسرائیلی فوج کا لبنان میں اہم شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا لبنان میں اہم شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ

    لبنان 12 جولائی 2025: وزارت صحت نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اس نوعیت کا حالیہ حملہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ النبطیہ کے مضافات میں النمیریہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے محمد شعیب کو قتل کر دیا ہے۔ اسرائیل نے شعیب پر لبنان اور مغربی کنارے میں ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ہدف بنانے کا عمل اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، شمالی کمان اور اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس (شاباک) کی جانب سے درست انٹیلی جنس رہنمائی کی مدد سے کی گئی۔

    اویچائی ادرائی نے دعویٰ کیا کہ محمد شعیب اسرائیل کے اندر کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ایک مرکزی کردار تھا۔ وہ حملے کرنے کے لیے ملک کے اندر جنگی سازوسامان کی سمگلنگ اور لبنان میں فوجی انفرا سٹرکچر بنانے میں مصروف تھا۔

    کرد جنگجوؤں کا علامتی طور پر اسلحہ جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان

    دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر آباد یہودیوں نے امریکی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقتول امریکی شہری کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے اسے تشدد کر کے قتل کیا۔

  • غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شمالی غزہ میں رات گئے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے بیت ہنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے، جبکہ ایک فوجی لاپتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ جب اسرائیلی ریسکیو فورس موقع پر پہنچی، تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی ”Yahalom” یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    اسرائیلی ہیلی کاپٹرز حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پر افراتفری کا عالم ہے۔

    دوسری جانب حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    اسرائیل حماس مذاکرات کا تیسرا دور، کوئی بڑی پیش رفت پیش رفت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔