Tag: IDPs registration

  • شمالی وزیرستان: بےگھر13ہزارسے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ

    شمالی وزیرستان: بےگھر13ہزارسے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ

    شمالی وزیرستان: حکومت نے شمالی وزیرستان سے بے گھرتیرہ ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ کرلی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، سرکاری حکام نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ شمالی وزیرستان سے بے گھر خاندانوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، تیرہ ہزار نو سو نواسی خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے ان خاندانوں نے ایک سے زائد مقامات پراپنی رجسٹریشن کرائی تھی۔

    حکام کے مطابق دوہری رجسٹریشن کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کو حکومتی معاوضہ اور دیگرسہولیات کی ادائیگی میں مشکلات بھی پیش آرہی تھی۔

    حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے تیراسی ہزار چار سو اسی خاندانوں کورجسٹرڈ کیا گیا ہے، سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد دیگر لوگوں میں امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی۔

  • شمالی وزیر ستان سے نقل مکا نی کرنے والوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل

    شمالی وزیر ستان سے نقل مکا نی کرنے والوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل

    لاہور: آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے بے گھردس لاکھ سے زائدافرادکی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی۔

    شما لی وزیر ستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں نقل مکا نی کرنے والے دس لا کھ سولہ ہزار پا نچ سو انسٹھ افراد کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ،ان افراد میں دو لا کھ با نسٹھ ہزار ایک سو چھیانوے مرد دو لا کھ نواسی ہزار نو سو چودہ خواتین اور چار لاکھ چو نسٹھ ہزار چار سو اننچاس بچے شامل ہیں۔

    متا ثرین میں نقدرقوم اورامدادی راشن کی تقسیم کا عمل جا ری ہے سرکا ری حکام کے مطا بق متا ثرین کی یہ تعداد ان کے علا وہ ہے جو خیبر پختون خوا کے دیگر سولہ اضلا ع میں مقیم ہیں ایسے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ پچا سی ہزار تین سو چھیالیس ہے جن کی تعداد ایک لا کھ پچاسی ہزار تین سو چھیا لیس ہے اس طرح اب تک با رہ لا لھ ایک ہزار نو سو پا نچ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔

  • نقل مکانی کرنے والے 52ہزارخاندانوں کی نادرا سےتصدیق مکمل

    نقل مکانی کرنے والے 52ہزارخاندانوں کی نادرا سےتصدیق مکمل

    پشاور : شمالی ویزرستان سےنقل مکانی کرنے والے باون ہزار خاندانوں کی نادراسے تصدیق مکمل ہوگئی۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا شکایت سیل کے انچارج زینت اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے سبب نقل مکانی کرنے والوں میں سے باون ہزار خاندانوں کی نادرا سے تصدیق مکمل ہوچکی ہے، جن میں سےموبائل کمپنی سے تصدیق ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہزار ہے۔

    زینت اللہ شاہ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں میں چار سے پانچ ہزارخاندان ایسے ہیں، جو بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوانا چاہتے، جو لوگ بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوا رہے، ان کے لئے اسپورٹس کمپلکس فوڈ پوائنٹ پر خصوصی کاؤنٹر کھولے جارہے ہیں۔

    باون ہزارکیس تیار ہیں، جن کو کیش رقم کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔

  • آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کے ڈیٹا کی تصدیق جاری

    آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کے ڈیٹا کی تصدیق جاری

    فاٹا :شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد مختلف شہروں میں جانیوالے آئی ڈی پیز سے ملنے والے فیملی ڈیٹا میں سے نادرا نے پندرہ ہزار نو سو ایک افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیئے ہیں جبکہ مزید کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے نادرا کو یہ ڈیٹا تصدیق کیلئے بھجوایا تھا اور پندرہ جولائی دو ہزار چودہ تک نادرا کو انتالیس ہزار پانچ سو اکتالیس خاندانوں کے سربراہوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا۔

    جن میں سے تئیس ہزار چھ سو چالیس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پندرہ ہزار نو سو ایک افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیئے گئے ہیں، مسترد افراد کی نادرا ریکارڈ میں مکمل معلومات نہیں۔

    تصدیق کے عمل میں مسترد ناموں کے ڈیٹا میں ڈپلیکیشن اور خاندان کیطرف سے تصدیق نہ ہونا شامل ہے جبکہ بعض افراد کے فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز زائد المدت ہیں اور کئی افراد کے دونوں ایڈریس شمالی وزیر ستان کے نہیں۔