Tag: IDP’s Return

  • امریکا کا آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

    امریکا کا آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

    اسلام آباد: امریکا نے فاٹا کی ترقی اور آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سکولوں کی تعمیرنو،تربیت اورزراعت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،اس امدادی رقم کو یو این اداروں کے ذریعےمختلف منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

    امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 2009سے اب تک امریکا فاٹا کی ترقی پر ایک ارب ڈالر خرچ چکا ہے۔

  • قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    خیبرایجنسی: شمالی جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن متاثرہ بائیس ہزار سے زائد خاندان آبائی علاقوں کو واپس چلےگئے۔

    قبائلی آپریشن متاثرین خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری کامیاب آپریشنز کے بعد بائیس ہزار تین سو اٹھارہ خاندان گھروں کو واپس چلے گئے۔

    ان میں سے انیس ہزارچارسو چونسٹھ خاندانوں کواے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

    خیبرآپریشن ون اور ٹو کے سترہ ہزارتین سو انتیس خاندانوں نے خیبر ایجنسی میں دوبارہ گھرآباد کرلئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے چار ہزار سات سو نواسی اور جنوبی وزرستان کےدوسوخاندان بھی آبائی علاقوں کارخ کرچکے ہیں۔

    سرکاری حکام کےمطابق جنوبی وزیرستان جانے والےافراد کو ڈھائی ہزار سم کارڈ بھی دیئے گئے ہیں۔

  • آپریشن سے بے گھر قبائلیوں کی گھروں کوواپسی کا سلسلہ جاری

    آپریشن سے بے گھر قبائلیوں کی گھروں کوواپسی کا سلسلہ جاری

    پشاور : شمالی وجنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن کےباعث بے گھر افراد کی آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک انیس ہزار چار سو انتالیس خاندان واپس جا چکے ہیں۔

    شمالی وجنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے عوام کیمپوں میں زندگی بسر کرتے رہے، آپریشن سے متاثرہ افراد کی آبائی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    حکام کے مطابق مجموعی طور پر انیس ہزارچارسوانتالیس خاندان گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق تحصیل باڑہ میں چودہ ہزار سے زائد خاندانوں کی واپسی ہوئی جبکہ پانچ ہزارخاندان جنوبی وزیرستان اور دو سو شمالی وزیرسان واپس چلے گئے ہیں۔

    ان خاندانوں کوبنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لئے پندرہ ہزار پانچ سو چار ٹی ایم کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

  • آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری

    آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری

    پشاور :آئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، متعدد خاندان اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

    جذبہ حب الوطنی سے سرشار دہشتگردی کی جنگ میں صف آرا آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے، نو ہزار ایک سو تہتر خاندان باڑہ خیبر ایجنسی روانہ ہوگئے ہیں، ان خاندانوں کو چھ ہزار آٹھ سو اٹھارہ اے ٹی ایم کارڈز جاری کئےگئے ہیں۔

    چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزستان اپنے گھروں کو کوچ کرگئے ان خاندانوں کو دو ہزار چار سو انہتر سمز کارڈ اور دو ہزار نو سو اے ٹی ایم کارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

    ستر خاندان شمالی وزیرستان چلے گئے جبکہ ان کو باسٹھ اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے ہیں، واپس جانے والے ہر خاندان کو فیملی ٹینٹ اور چھ ماہ کا راشن دیا گیا ہے۔

    سرکاری حکام کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے متاثرہ خاندان پچیس ہزار کی رقم نکال سکتے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آج سے واپسی کاعمل شروع

    شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آج سے واپسی کاعمل شروع

    شمالی وزیرستان: آپریشن ضرب ِعضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی آج اپنے گھر واپسی شروع ہورہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران لاکھوں افراد نے بنوں میں نقل مکانی کی تھی، سرکاری حکام کے مطابق متاثرین کو کرائے کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ واپس جانے والے فی خاندان کو پچیس ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔

    سرکاری حکام کے مطابق امدادی رقم اے ٹی ایم کارڈ اورسم کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

    ضربِ عضب متاثرین کی واپسی اُن علاقوں کو ہورہی ہے، جو آپریشن کے بعد دہشت گردوں سے کلئیر قراردے دیئے گئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث10 لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں سے خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں منتقل ہوئے تھے، آپریشن ضربِ عضب کے متاثرین کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق شامیری قبائل منگل 31مارچ سے 10اپریل تک اور میرعلی اسپن وام کے متاثرین کی وطن واپسی10 اپریل سے 13 اپریل تک ہوگی۔

    دوسری جانب آپریش راہِ نجات میں جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا 12واں مرحلہ آج اختتام پذیرہوگا۔

  • آپریشن ضربِ عضب متاثرین کی واپسی 31مارچ سے ہوگی، سرکاری حکام

    آپریشن ضربِ عضب متاثرین کی واپسی 31مارچ سے ہوگی، سرکاری حکام

    شمالی وزیرستان:  آپریشن متاثرین کی واپسی کا عمل اکتیس مارچ سے شروع ہوگا۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران لاکھوں افراد نے بنوں میں نقل مکانی کی تھی، بنوں میں قیام پذیر متاثرین کی واپسی اکتیس مارچ سےاپنے آبائی علاقوں کو شروع ہوجائے گی۔

    سرکاری حکام کے مطابق متاثرین کو کرائے کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ واپس جانے والے فی خاندان کو پچیس ہزارروپے بھی دیئے جائیں گے۔

    سرکاری حکام کے مطابق امدادی رقم اے ٹی ایم کارڈ اور سم کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

    ضربِ عضب متاثرین کی واپسی اُن علاقوں کو ہورہی ہے، جو آپریشن کے بعد دہشت گردوں سے کلئیر قراردے دیئے گئے ہیں، متاثرین نے اپنے گھروں کو واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

  • آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

    آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

    جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات کےمتاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، آج مزید ڈھائی سو خاندان اپنے گھر جارہے ہیں۔

    آپریشن راہ نجات کے نتیجے میں گھر سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، سرواکئی تحصیل کے تین دیہات دیبہ ڈھنکچ اور مولاخان سرائے کے تقریبا ڈھائی سو خاندان اپنے گھر آباد کرنے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

    پاک فوج اور پولیٹیکل حکام نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک آپریشن راہ نجات کے چالیس ہزار تین سو بیس خاندان رجسٹریشن کروا چکے ہیں، گھر واپس جانے والوں کو آمدوروفت کی مد میں دس ہزار روپے دیئےگئے ہیں ساتھ ہی مکمل آباد کاری تک پچیس ہزار روپے ماہانہ اور چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

    دو ہزار نو میں شروع ہونے والے آپریشن کے گیارہ ہزار نو سو چون متاثرہ خاندان گھر واپس جاچکے ہیں،جو نقل مکانی کر کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقوں میں آباد تھے۔

  • جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی گئی ہے، آٹھ ہزار خاندانوں کو واپسی کےلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروے کئی اور سراروغہ کے چودہ دیہات کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اس مرحلہ میں آٹھ ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، واپس جانیوالے متاثرین کو پینتیس ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادائیگی کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائینگی۔

    اس سے قبل گیارہ ہزار نو سو چوبیس خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔