Tag: idrees bakhtiyar

  • فیض اللہ کی بازیابی کےلئےصحافی برادری سراپا احتجاج

    فیض اللہ کی بازیابی کےلئےصحافی برادری سراپا احتجاج

    اسلام آباد :اےآروائی کےنیوزرپورٹرفیض اللہ کی بازیابی کےلئےصحافی برادری سراپا احتجاج ہےملک کےمختلف شہروں میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرےکئے ۔

    اے آروائی کے نیوز رپورٹر فیض اللہ کی غلطی سے افغان سرحد پار کرجانےکی پاداش میں چارسال قید کی سزا پر پاکستانی بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے، اسلام آبادمیں پی ایف یوجےکی جانب سےنیشل پریس کلب کے سامنےبڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے میں صحافی برادری کے علاوہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور فاٹا سے رکن قومی اسمبلی اخون زادہ چٹان نے بھی شرکت کی، مظاہرے کے شرکا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    کراچی پریس کلب پر بھی صحافیوں کی بڑی تعداد نے فیض اللہ کی رہائی کےلئے مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان حکومت فوری طورپر فیض اللہ کی سزا کو کالعدم قراردیں، لاہورمیں صحافی تنظیموں کی جانب سے فیض اللہ کی افغانستان سےبازیابی کےلئے مظاہرہ کیاگیا، ملتان،کوئٹہ،سکھر، پشاور،میرپورآزادکشمیراورگھوٹکی میں بھی فیض اللہ کی رہائی کےلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

  • فیض اللہ خان کی رہائی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ

    فیض اللہ خان کی رہائی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ

    کراچی :اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں نے مظاہرہ کیاجس میں فیض اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ فیض اللہ کی رہائی کیلئے ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے دستور ادریس بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور جلال آباد کا قونصلیٹ فیض اللہ کا خیال نہ رکھ سکے ۔

    صدر کے یو جے دستور ساجد عزیز کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ نے دھوکے میں رکھا۔ اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف سندھ ایس ایم شکیل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے افغان حکام سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کی گرفتاری انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    صدر کراچی پریس کلب امیتاز فاران نے صدر ممنون حسین سے اپیل کی کہ وہ افغان صدر سے فیض اللہ کی رہائی کیلئے بات کریں۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک فیض اللہ کی رہائی تک جاری رہے گی اور اگلے مرحلے میں افغان قونصلیٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا