Tag: IESCO

  • شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب، طلب 11 سو میگا واٹ ہے: آئیسکو

    شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب، طلب 11 سو میگا واٹ ہے: آئیسکو

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کا کہنا ہے کہ شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ طلب 11 سو میگا واٹ ہے، سر پلس بجلی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے سی ای او عبدالرزاق نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ طلب 11 سو میگا واٹ ہے، سر پلس بجلی موجود ہے، ہمیں کنکشن دینے میں اعتراض نہیں۔

    اجلاس میں دوران بریفنگ کہا گیا کہ سی ڈی اے کے اعتراضات کی وجہ سے کنکشن نہیں لگائے جاتے، جہاں سی ڈی اے کا عمل دخل نہیں وہاں کنکشن لگ رہے ہیں۔ سی ڈی اے حکام کو بلا کر ان سے سوال کیا جائے۔

    کمیٹی کے رکن عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات پر چشم پوشی کرتا ہے۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے حکام کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • نیپرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    نیپرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے، کے الیکٹرک دوسرے نمبرپرآئی اورسکھرالیکٹرک پاورکمپنی کی کارکردگی بدترین رہی۔

    نیپراکی رپورٹ کےمطابق سال دوہزار تیرہ اورچودہ میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو ہونے والے نقصانات، وصولیاں، لوڈشیڈنگ اور سسٹم فالٹس جیسےعوامل کو مد نظر رکھ کر کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

    نو تقسیم کارکمپنیوں میں سکھر الیکٹرک سپلائی کارکردگی کے لحاظ سےسب سےآخری نمبر پر آئی۔

    سال دوہزار تیرہ اورچودہ کےدوران آئیسکو ،کیپکو، گیپکو فیسکو، لیسکو، میپکو اورکیسکو کےنقصانات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئےجبکہ کیسکواور حیسکوکی وصولیاں بھی کم رہیں۔

    آئیسکو ، فیسکو اور بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کی وصولیاں سو فیصد سےبھی تجاوزکرگئیں۔ وجہ اووربلنگ ہے یاپھربقایاجات کی وصولیاں، اس معاملےکا جائزہ لیاجائیگا۔

  • آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔ جماعت اسلامی

    آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔ جماعت اسلامی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی اور لیبر یونٹی آئیسکو کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لیبر یونٹی آئیسکو کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف سیمینارسے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدپراچہ، یونین کے رہنماء شمس الرحمان سواتی اور دیگر مقررین نے کہا کہ قومی اداروں کی اونے پونے نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے ذاتی مفادات ہیں اور یہ سازش عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

    مقررین نے کہا کہ آئیسکو کی کارکردگی مثالی ہے اور اس کا خسارہ زیادہ تر فنی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ آئیسکو کی نجکاری کی کوشش کی گئی تو ملازمین اٹھ کھڑے ہو ں گے۔