Tag: iftakhar choudhri

  • آصف زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    آصف زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    اسلام آباد : عدالت نے آصف زرداری کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے اورسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دجال کہنے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے کی۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں جلسے کے دوران سابق چیف جسٹس کیخلاف دجّال کا لفظ استعمال کیا تھا ۔سماعت کے دوران کیس سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع نہ کرانے پر درخواست خارج کردی گئی۔

  • افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےسیاسی عزائم کےحوالےسےخبریں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نومارچ کواپنی برطرفی سے پہلے اعلیٰ فوجی حکام سے رابطے میں تھے۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری ماضی میں مشرف کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے تھے۔ جون دوہزار سات کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں تمام ترتفصیلات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معلومات دوہزار تیرہ کے انتخابات میں افتخار چوہدری کے کردار سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔