Tag: Iftakhar durrani

  • جیلوں میں قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے، افتخاردرانی

    جیلوں میں قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے، افتخاردرانی

    عمران خان کے سابق معاون خصوصی افتخار درانی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ زیرحراست خواتین کارکنان سے بدسلوکی کا نوٹس لے کر انہیں رہا کیا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استدعا کی کہ مراد سعید اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان سمیت زیرحراست خواتین کی آبرو کے حوالے سے سنگین خدشات لاحق ہیں، فوری اقدامات کئے جائیں۔

    ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں میں قید خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، مراد سعید کو بھی انتقامی کارروائیوں کی بھینٹ چڑھانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مراد سعید پہلے بھی اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے صدر اور چیف جسٹس کو آگاہ کرچکے ہیں، کارکنان کے گھروں کی چار دیواری کی پامالی اور کاروبارکو تباہ کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس نے خواتین کی عزت وآبرو کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔

    افتخاردرانی نے کہا کہ خواتین اس سے پہلے کبھی سیاسی طور پر اتنی متحرک نہیں رہیں جتنی آج متحرک ہیں، جیلوں میں قید تمام خواتین کو پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ ملک میں جاری اس فسطائیت کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کریں اور جیلوں میں قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے۔ ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی تحقیقات کی جائے۔

    سابق معاون خصوصی افتخار درانی نے مطالبہ کیا کہ واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، مراد سعید اور پی ٹی آئی کارکنان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

  • افتخار درانی نے ماضی کی حکومتوں کے آئی ایم ایف قرضوں کی فہرستیں جاری کردی

    افتخار درانی نے ماضی کی حکومتوں کے آئی ایم ایف قرضوں کی فہرستیں جاری کردی

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ماضی کی حکومتوں کے آئی ایم ایف قرضوں کی فہرستیں جاری کر دی۔

    ایک بیان میں بلاول بھٹو کے بیان پر ترجمان وزیراعظم آفس نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں کے آئی ایم ایف قرضوں کی فہرستیں جاری کر دیں۔

    افتخار درانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے حادثاتی چیئرمین حکومت کیخلاف بھاشن بازی شوق سے کریں۔انہوںنے کہاکہ مگر قوم کو یہ بتائیں انکی جماعت نے 10 مرتبہ آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ کیوں پھیلایا؟۔

    انہوں نے کہا کہ نون لیگی ارسطو بھی بتائیں کہ وہ چار مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے؟ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں جواب دیں کہ انہوں نے پارلیمان سے کتنی مرتبہ منظوری لی؟

  • بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے دفتر کا دورہ نہیں کیا، افتخار درانی کی مذمت

    بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے دفتر کا دورہ نہیں کیا، افتخار درانی کی مذمت

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور منصوبے کے تحت جھوٹی اطلاعات کا سہارا لے کر میڈیا میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بے بنیاد خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارے آزادانہ طور پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، اہم سیاسی رہنماؤں موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے ہی مقدمات چل رہے ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں۔
    واضح رہے کہ ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی ایف آئی اے کے دفتر جا کر جےآئی ٹی اراکین سے ملاقات کی قانونی حیثیت بتائی جائے، شہزاداکبر کا ایف آئی اے جاکر نام نہاد گواہ بلانا معنی خیز ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی پی قیادت کو سیف الرحمان احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو ہو رہا ہے اسے اب کوئی احتساب نہیں مانے گا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم جو مرضی کرلے ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔