Tag: Iftakhar malik

  • رواں سال ملکی معیشت کی بحالی کا سال ہے، ایف پی سی سی آئی

    رواں سال ملکی معیشت کی بحالی کا سال ہے، ایف پی سی سی آئی

    کراچی: ایف پی سی سی آئی نےرواں سال کوپاکستانی معیشت کی بحالی کا سال قرار دیا ہے، ایف پی سی سی آئی کا پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے کاپلا ن تیا ر ہوگیا۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ادریس نے کہا ہے پاکستانی معیشت کی بحالی کے پلان کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوپیش کیا جائے گا۔

    صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے ہماری ٹیم حکومت کے ساتھ تعاون کر نے کے لیے تیا ر ہے ، انہوں نے کہا کہ تباہ حال گورننس اور انفرااسٹر کچر تر قی کی راہ میں رکا وٹ پیدا کر رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجو یز دی ہے کہ 2015کو معیشت کی بحالی کا سال قرار دیا جا ئے ۔

  • ملکی ترقی کیلئےصنعتکاراپنا کرداراداکررہےہیں،صدرایف پی سی سی آئی

    ملکی ترقی کیلئےصنعتکاراپنا کرداراداکررہےہیں،صدرایف پی سی سی آئی

    کراچی: چیئرمین یونائیٹڈ گروپ اور وائس پریذیڈنٹ سارک چیمبر آف کامرس میاں افتخار ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے سرمایہ کار اور صنعتکار اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونائیٹڈ گروپ اور وائس پریذیڈنٹ سارک چیمبر آف کامرس میاں افتخار ملک اور پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی میاں ادریس نے آج اے آروائی گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پاکستان کی ترقی میں اے آروائی گروپ کے مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو سراہا۔

    چیئرمین یونائیٹڈ گروپ کا کہنا تھا کہ نئی بزنس مین قیادت پاکستان کو ترقی کی نئی منازل کی جانب گامزن کر ے گی، پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی میاں ادریس کا کہنا تھا کہ جس طرح سانحہ پشاور میں تمام سیاسی رہنماء اور تمام طبقہ ہائے فکرزندگی ایک پیج پر ہیں، اسی طر ح قوم کو معاشی ترقی کیلئے بھی متحد ہونا ہوگا۔

    اے آروائی مینجمنٹ سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے اے آروائی گروپ کے دفاتر کا تفصیلی دورہ بھی کیا،اس موقع پر میاں افتخار ملک اور میاں ادریس کا کہنا تھا کہ اے آروائی گروپ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • تاجر برادری کا قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ

    تاجر برادری کا قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ

    اسلام آباد : کاروباری برادری نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزاروں جانوں کے زیاں اور اربوں روپے کے نقصان کے بعدقوم متحد ہوئی ہے۔

    اس موقع پر قومی اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک، ایس ایم منیر اور دیگر نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہماری محسن اور جنرل راحیل ہیرو ہیں۔

    گڈ اور بیڈ طالبان کے علاوہ با ریش اور بے ریش دہشت گردوں میں بھی تمیز ختم کی جائے اور ان کی حمایت کرنے والے سیاستدان اور وکالت کرنے والے دانشورقوم سے معافی مانگیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ قوم جاگ اٹھی ہے ، جسے دوبارہ سونے کی اجازت نہیں دینگے،انھوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہر دلیل کو مستردکرتے ہوئے فوری آئینی تحفظ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ معمول کا نظام عدل کام نہیں کر رہا۔