Tag: iftar dinner

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر ،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر میں شریک تھے ۔

    بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں، افطار ڈنر کی یہ روایت گذشتہ 13سالوں سے جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے، نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے، یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

     

  • نئی دہلی : بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا

    نئی دہلی : بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا

    نئی دہلی : بھارتی حکام نے پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا، پاکستان نے اس حرکت پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ دعوت افطار میں آنے والے مہمانوں کو بھارتی حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی حکام نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے افطار کے لئے آنے والے مہمانوں سے بلاوجہ پوچھ گچھ کی اور کئی مہمانوں کو پاکستانی ہائی کمیشن جانے سےزبردستی روک دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کی اس حرکت پر پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ہائی کمیشن کی23مارچ کی تقریب میں مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی، فاروق ستار

    وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنوبی سندھ یونٹ کے قیام سے متعلق جواب کو مسترد کرتے ہیں، انہیں کراچی کے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے عمائدین شہر اور سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے عمائدین شہر اور سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب  میں فاروق ستار کے سیاسی حریف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، پی ٹی آئی کے عالمگیر خان، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب سمیت عمائدین شہر اور سیاسی و مذہبی شخصایت نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا کر کراچی کو قومی ترجیحات میں شامل اور اس کی داد رسی کرنا ہوگی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں پانی پر فسادات ہو سکتے ہیں، حکومت پانی کے منصوبے کے فور کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کو ایک ساتھ مکمل کرے۔

    یاد رہے کہ فاروق ستار کے افطار ڈنر میں ڈاکٹر خالد مقبول، آفاق احمد اور مصطفی کمال نے شرکت تو نہ کی لیکن فاروق ستار نے اس موقع پر  ملک کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ یکجا کرکے قومی ایجنڈہ طے کرنے کا مطالبہ ضرور کیا۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر، اہم سیاسی رہنماؤں اور شخصیات کی شرکت

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر، اہم سیاسی رہنماؤں اور شخصیات کی شرکت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان جس نازک دورسے گزررہا ہے اس میں ہم سب کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنے ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی بینکویٹ میں منعقدہ ایم کیو ایم پاکستان کے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم کے سالانہ افطار ڈنر میں میں مختلف سیاسی ، مذہبی، سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ تقریب شہرکراچی کی نمائندہ تقریب کہی جاسکتی ہے جس میں صحافت،سیاست، ادب، فنون و لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے اس محفل کو مزید چار چاند لگادیئے۔

    افطار ڈنر میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد لگ بھگ 29سال بعد ایم کیو ایم کی تقریب میں شریک ہوئے۔

    ان کے علاوہ افطار ڈنر میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصبغت اللہ راشدی المعروف پیرپگارا ان کے چھوٹے بھائی راجہ سائیں ، سینئررہنما نصرت سحر عباسی بھی موجود تھیں۔

    ایم کیوایم کے زیراہتمام یہ دعوت افطار و ڈنر اس لئے بھی انفرادیت کی حامل تھی کہ اس کا نظم وضبط مثالی تھا اس میں شرکت کرتے والے افراد شہر کے ہی نہیں پورے ملک سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد شریک تھے۔

  • شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں افطار ڈنر

    شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں افطار ڈنر

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ان کے اعزاز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا.

    تقریب میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئرحکام بھی موجود تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.

    اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اظہار تشکر کیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اس سے قبل راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آپس میں نورا کشتی کھیلتے ہیں، ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالاجائے تو یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کو پتہ ہے کہ ان کے ابو جلد جیل جانے والے ہیں اور مریم نواز کے والد کرپشن کے الزام پر اس وقت جیل میں ہیں، ایک کے ابو جیل میں جاچکے دوسرےکے پہنچنے والے ہیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہورہی تھی، جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹی والا بھی اجلاس میں شریک تھا۔
    انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا قاتل آصف زرداری کے بغل میں بیٹھا رہا، محسن داوڑ، نقیب اللہ کے والد کی آواز کیوں نہیں بنے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکلوانے والے شخص کا بیٹا بھی پیٹ بھرنے پہنچا، دین کا لبادہ اوڑھ کرایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی موجود تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑالیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، چوروں کوقوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرناہوگی،2009میں وزیرستان آپریشن متاثرین کی بحالی حکومتی ذمہ داری تھی۔

    مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،اس کے بعد ذمہ داری حکومت کی تھی، کیا پی پی نے اپنےدور میں وزیرستان متاثرین کیلئے کچھ کیا؟ محسن داوڑ نے آج وزیرستان متاثرین کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

  • اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارے وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج تک آگے نہ بڑھ سکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارےوہ لوگ ہیں جن کی وجہ سےپاکستان آگےنہ بڑھ سکا، مشکل وقت میں قوم کو حوصلہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا وہ بھی جیت لیا، کہتے تھے کہ اسپتال نہیں بنا سکتا وہ بھی بنا دیا، لوگ کہتے تھے کہ ملک سے دو پارٹی سسٹم ختم نہیں ہو سکتا وہ بھی کر کے دکھا دیا۔

    ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کے تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے،70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا، اپنی عوام کوآج کہہ رہا ہوں یہ ملک ضرورترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تقریب کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹرعاصم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    شوکت خانم اسپتال لاہورکو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن مل چکا ہے، شوکت خانم اسپتال میں75فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اگلے ماہ شوکت خانم اسپتال پشاور کو بھی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ملےگا۔

    ہماری قوم کی سب سےبڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسےچلارہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

  • بلاول بھٹو کی دعوت افطار، اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

    بلاول بھٹو کی دعوت افطار، اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

    اسلام آباد : پی پی چیئر مین بلاول بھٹوز رداری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے شرکت کی، افطارڈنر کے بعد اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، بلاول بھٹو نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

    دعوت افطار میں ن لیگ کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت نواز شریف کی صاحبزادی اور پارٹئی کی نائب صدر مریم نواز نے کی، ان کے ہمراہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، ایازصادق، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

    اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں حاصل بزنجو ،لیاقت بلوچ، میاں اسلم، اے این پی کے زاہدخان،میاں افتخار بھی موجود تھے۔ افطارڈنر میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، نیئربخاری، جمیل سومرو، اخونزادہ چٹان، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان،جہانزیب جمال دینی،سردارشفیق شریک تھے۔

    بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں محسن داوڑ، علی وزیر نے بھی شرکت کی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس  ہوا، اجلاس کے آغاز میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

    اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس میں نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مہنگائی اور روپے کی گرتی قیمت پر اپوزیشن کا اظہار تشویش کیا۔

    اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک میں بحرانی کیفیت ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے عام آدمی کا جینا دو بھر ہوچکا ہے۔

  • بلاول بھٹو کی دعوت افطار آج ہوگی، مریم نواز ودیگر رہنماؤں کی آمد متوقع

    بلاول بھٹو کی دعوت افطار آج ہوگی، مریم نواز ودیگر رہنماؤں کی آمد متوقع

    اسلام آباد : بلاول بھٹو کی دعوت افطار پر سیاسی دسترخوان آج بچھے گا، ایک دوسرے کے سخت مخالفین زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آج ایک ساتھ افطار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افطار ڈپلومیسی کے لیے بلاول بھٹو نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج دوپہر اسلام آباد پہنچیں گی، وہ اپنے داماد کے گھر ٹھہریں گی جہاں سے افطار پارٹی میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔

    مریم نواز افطار دسترخوان پر بلاول بھٹو زرداری سے پہلی سیاسی ملاقات بھی کریں گی، بلاول بھٹوزرداری نے حکومت مخالف محاذ گرم کرنے کے لیے جے یوآئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کےقائد اسفندیار ولی سےخود رابطہ کیا، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کو بھی افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ، افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت

    واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے مہنگائی کے نام پر عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آج اتوار کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

  • معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے، صنعت کار اور  بزنس مین ملکی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ایپٹما گوہر اعجاز کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں بھی میسر ہوں، عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی عالمی منڈی تک رسائی میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا تو صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کریں گے، کوئی بھی ملک اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک اس کی معیشت مستحکم نہ ہو۔


    مارواڑ میں کوئلے کی کانوں میں گیس دھماکا، اٹھارہ کان کن جاں بحق، آصف زرداری کا اظہار افسوس


    ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اپنے دور میں قابل قدر خدمات انجام دیں، ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتصادی راہداری منصوبہ دیا، سی پیک پر نیک نیتی سے کام کرنے سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا۔

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کی، پیپلزپارٹی ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔


    میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری


    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری جماعت عام انتخابات کے لیے تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے، مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے، الیکشن 2018 میں سب واضح ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔