Tag: Iftar party

  • تھلاپتی وجے کی افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی ویڈیو سامنے آگئی

    تھلاپتی وجے کی افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک میں ہزاروں افراد کی افطار پارٹی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ساؤتھ کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے 7 مارچ کو چنئی میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران افطار پارٹی کی میزبانی کی، جہاں وہ ٹوپی پہنے اور حاضرین کے ساتھ نماز میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے، اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس افطار پارٹی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا، عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے۔

    خیال رہے کہ تھلاپتی وجے کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کیلئے 275کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔

  • اپوزیشن کا افطار دراصل چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن تھا: صمصام بخاری

    اپوزیشن کا افطار دراصل چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن تھا: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا افطار  دراصل چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن تھا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. صمصام بخاری نے کہا کہ یہ چارٹرآف پروٹیکشن آف کرپشن دو خاندانوں کے درمیان ہوا ہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان پارلیمنٹ سے دورہیں، ان کی بےچینی سمجھتے ہیں، نوازشریف کو جیل چھوڑنے کا شو مریم کے لیے سجایا گیا تھا.

    صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں مریم اور حمزہ کی لڑائی چل رہی تھی، حمزہ سے چیزیں چھین لی گئی ہیں.

    مزید پڑھیں: اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ مسلم لیگ ن کی وفد نے بھی شرکت کی، وفد کی قیادت مریم نواز کر رہے ہیں.

    اس افطار ڈنر میں اپوزیشن بہ ظاہر کسی ایجنڈے پر متفق نہیں ہوسکی، کوئی اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا. تجزیہ کاروں‌ نے اجلاس میں حمزہ شہباز کے غیر فعال کردار پر بھی سوال اٹھائے ہیں.

  • عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    اسلام آباد : ممتاز عالم دین و مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دعوت افطار پرآج ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے۔

    عمران خان کی جانب سے دعوت افطارکو قبول کرتے ہوئےمولاناطارق جمیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالا پہنچےتوعمران خان اور ریحام خان نے پرتپاک اندازمیں ان کا استقبال کیااور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

    اس موقع پرافطار کی مناسبت سےسادگی کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئےلذیذپکوان تیارکئےگئےتھے۔بعد ازاں عمران خان اور اور دیگر افراد نے مولانا طارق جمیل کی امامت میں نماز مغرب ادا کی،نماز کے بعدسیاست کے موضوع سے ہٹ کردینی باتوں پر دونوں کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    مولاناطارق جمیل مختصر ملاقات کے بعد بنی گالا سے روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنی دل آویز آوازاورسحرانگیز اندازِبیان کے باعث عوام میں بے پناہ مقبول ہیں اوراس سے پہلے بھی تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ پرآتے جاتے رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا نام کرکٹرز کے حلقوں میں بے پناہ احترام کا حامل ہے اورکئی کرکٹرزآپ کے سبب دین کی راہ پرمائل ہوچکے ہیں۔