Tag: Iftikhar ahmed

  • افتخار احمد کا ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر جذباتی پیغام

    افتخار احمد کا ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر جذباتی پیغام

    ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے پر خوشی کا ظہار کیا ہے۔

    ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی، ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ایشیا کپ میں‌ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو شکست

    قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

    سینچری اسکور کرنے والے جارہانہ مزاج بیٹر افتخار احمد نے ایکس پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، آج پہلی مرتبہ سینچری اسکور کرنے پر اپنی دلی کیفیت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔

    افتخار احمد نے کہا کہ ابھی تک یقین نہیں آ رہا ہے کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے آج سینچری اسکور کر لی ہے، آپ سب کے پیار کا بہت بہت شکریہ اور تو اور آج یوں ماسٹر بلاسٹر بیٹر بابر اعظم کو اپنے ساتھ بہترین انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

    افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایک بڑے ٹورنامنٹ کا ایک اچھا آغاز حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

  • ’سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں‘

    ’سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں‘

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاریاں کررہا ہوں۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے مورال بلند ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ آتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو میچ جتواؤں۔ میں سوئپ، ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں۔

    آل راؤنڈر نے ناقدین سے متعلق کہا کہ ’ناقدین کو کیا کہوں میرے پاس جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  زمبابوے کیخلاف  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا اپنا دوسرا میچ  کل  پرتھ میں کھیلے گی، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی۔

    کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جن میں بابر اعظم، محمد رضوان،  شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر،  محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شامل تھے۔

    ٹریننگ سیشن میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،  بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف  بھی موجود تھے۔