Tag: Iftikhar Shallwani

  • وفاقی بیوروکریسی کے افسران بے لگام، نگراں وزیر صحت کی منظوری کے بغیر سی ایم یو میں متنازعہ افسر تعینات

    وفاقی بیوروکریسی کے افسران بے لگام، نگراں وزیر صحت کی منظوری کے بغیر سی ایم یو میں متنازعہ افسر تعینات

    اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری افتخار شلوانی نے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان کے حکم کے برخلاف سی ایم یو میں ڈاکٹر راضیہ کی تعیناتی کر دی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی وزرا اور بیوروکریسی کے افسران آمنے سامنے آ گئے ہیں، وفاقی سیکریٹری ہیلتھ افتخار شلوانی نگراں وزیر صحت کے احکامات ماننے سے انکاری ہو گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری صحت افتخار شلوانی کے حکم پر غیر ملکی امداد سے چلنے والے کامن منیجمنٹ یونٹ میں متنازعہ خاتون افسر ڈاکٹر راضیہ کو تعینات کیا گیا ہے، ان کی سی ایم یو میں تعیناتی وزیر صحت کی منظوری کے بغیر ہوئی ہے، سیکریٹری صحت نے یہ تعیناتی ڈاکٹر ندیم جان کے غیر ملکی دورے کے دوران کی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راضیہ پر مفادات کے ٹکراؤ کے باوجود ٹی بی پروگرام میں تعیناتی اور غیر ملکی فنڈنگ کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات ہیں، وہ نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ریسرچ افسر تعینات تھیں، انھوں نے مبینہ طور پر انسداد ٹی بی سے متعلق این جی او بنائی اور غیر ملکی فنڈنگ کے استعمال کے لیے غلط بیانی کی، ان پر مبینہ طور پر 50 ہزار ڈالر امداد کے غلط استعمال کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری صحت افتخار شلوانی وزارتی معاملات پر ڈاکٹر ندیم جان کو نظر انداز کر رہے ہیں، ڈاکٹر ندیم نے ڈاکٹر راضیہ کی سی ایم یو میں تعیناتی مسترد کی تھی، اور وفاقی سیکریٹری ہیلتھ کو ان کی تقرری سے روکا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیٹر سی ایم یو کے لیے 3 افسران شارٹ لسٹ ہوئے تھے، جن کے انٹرویوز 6 نومبر کو ہوئے، تاہم شارٹ لسٹ امیدوار سربراہ سی ایم یو کے لیے مطلوبہ اہلیت کے حامل نہ تھے، اس لیے سیکریٹری ہیلتھ کو تینوں افسران میں سے کسی کی بھی تعیناتی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    سیکریٹری ہیلتھ کو سربراہ سی ایم یو کے لیے دوبارہ بھرتی کی ہدایت دی گئی تھی، اور کہا گیا تھا کہ مطلوبہ قابلیت کے حامل افسر کی تعیناتی کی جائے، تاہم سیکریٹری ہیلتھ نے نگراں وزیر صحت کے احکامات کے برخلاف تعیناتی کر دی۔

  • سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    کراچی: سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اور سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو کراچی ایئر پورٹ پر روک لیا، افتخار شلوانی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ افتخار شلوانی کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے این او سی نہیں تھا، اور وہ ترکش ایئر لائن کی پرواز سے اٹلی روانہ ہو رہے تھے۔

    این او سی نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار شلوانی کو آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

  • کمشنر کراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ ، سیکریٹری بلدیات تعینات

    کمشنر کراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ ، سیکریٹری بلدیات تعینات

    کراچی : سندھ حکومت نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کوعہدے سے فارغ کرکے کمشنر کراچی افتخارشلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کردیا، روشن علی شیخ کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی گرفتاری کے بعد سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے روشن شیخ کو سیکریٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کمشنرکراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری بلدیات مقرر کردیا گیا ہے۔

    اس ضمن میں حکومت سندھ کی خدمات ، عمومی انتظامیہ اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ، "کمشنر کراچی ڈویژن کا پی اے ایس (بی ایس 21) کے افسر افتخار شلوانی کا تبادلہ کرکے انھیں فوری طور پر سکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

    بعد ازاں نیب نے روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا، روشن علی شیخ پرزمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔