Tag: iftikhar-shalwani

  • اب جومستقبل میں کام کروں گاوہ نظرآئےگا، افتخار شلوانی

    اب جومستقبل میں کام کروں گاوہ نظرآئےگا، افتخار شلوانی

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنانا ہے،اب جومستقبل میں کام کروں گاوہ نظرآئےگا، جواختیارات ہیں کوشش کروں گاان پرعملدرآمدکروں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنانا ہے، پروفیشنل سول سرونٹ ہوں،سیاست سےکوئی تعلق نہیں ، مجھ سے پریس کانفرنسزمیں کوئی سیاسی سوال نہ کیا جائے۔

    افتخارشلوانی کا کہنا تھا کہ پروفیشنلی بتاتاچلوں کہ کراچی کو کیسا بنانا ہے، کے ایم سی کا جوکام ہے وہ میں نےکرنا ہے، اپنے شہر کو خوب صورت بنانے کی ذمہ داری میرے ذمے ہے، جومجھے ذمہ داری دی گئی ہے وہی کام میں کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں جوجواچھےکام کروں انہیں میڈیاسراہے، میڈیا کا شکرگزار ہوں مجھے بہت سپورٹ کیا، جو کام مثبت ہوں گے انہیں ہائی لائٹ کیا جائے۔

    ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ یہ میرا دفتر ہے یہاں پر ہی بیٹھوں گا، ملاقات ہوتی رہےگی، اب جومستقبل میں کام کروں گاوہ نظر آئےگا، جواختیارات ہیں کوشش کروں گا ان پر عملدرآمدکروں۔

  • افتخار شالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا

    افتخار شالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد : افتخار شالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا، وہ کمشنر کراچی کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افتخارشالوانی نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا، کے ایم سی کے ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے استقبال کیا۔

    افتخار شالوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹوز سروس سےتعلق رکھتے ہیں اور گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

    گذشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی تھی ، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں ترجیحی امور، فنڈز کے شفاف استعمال، ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افتخار شلوانی نے کہا تھا مجھ پر اعتماد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا شکر گزار ہوں، اپنے فرائض کی بجا آوری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کروں گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہ طور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری آ گئی ہے کہ کراچی کے لیے وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔

    یاد رہے 5 ستمبر کو سندھ حکومت نے سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کیا تھا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیاہے، امید ہےافتخارشلوانی کراچی کیلئےاچھے ایڈمنسٹر ثابت ہوں گے۔